۲۰۲۴ بتول جنوری

قوموں کی زندگی میں پیش آنے والے معرکے ہی دنیا کی تاریخ میں اچھا یا برا مقام بنا پاتے ہیں۔ اور اسی حوالے سے کوئی بھی قوم اپنے کردار کا تعین کرتی ہے۔ دنیا بھر کے تاریخی آثار ہر قوم کی کہانی بیان کرتے ہیں۔ اور ان سے عقل مند لوگ ہی عبرت، نصیحت اور […]

ام ریان۔لاہور چمن بتول میں ایک سال سے زیادہ کا عرصہ چلنے والا ناول ’’ اک ستارہ تھی میں ‘‘ اپنے اختتام کو پہنچا ۔ ایک نسبتاً نئے نام والی مصنفہ کے قلم سے اتنی پختہ تحریر پر خوشگوار حیرت ہوئی ۔کہانی پر مصنفہ کی گرفت مضبوط رہی ۔ کردار نگاری اورمنظر کشی عمدہ تھی […]

ماں کا دودھ بچے کے لیے بہترین غذا ہے ۔ لیکن جب بچہ چار سے پانچ ماہ کا ہو جاتا ہے تو صرف ماں کا دودھ اس کی ضرورتوں کو پورا نہیں کرتا ۔ چنانچہ اس کی غذا میں دوسری چیزوں کا اضافہ کرنا پڑتا ہے ۔ بہت سی مختلف چیزیں بچے کو کھانے کے […]

اصل رونق تو دو بوڑھے وجود تھے جن کے دم سے زندگی ہنستی تھی!   دسمبر شروع ہے۔ ہڈیوں میں گھستی ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی ہیں۔ شاعر لوگ دسمبر کو اداس کہتے ہیں ، ہم شد و مد سے اس تصور کی نفی کر دیا کرتے تھے۔ جب تک کہ امی جی (نانی امی) کا […]

لاہور پہنچے دوسرا دن تھاکہ حریم ادب کی نشست میں شرکت کی دعوت ملی۔ یہ بیت احسن میںہونے والی ماہانہ نشست تھی ۔ ہماری رہائش سے ایک گھنٹے کا فاصلہ تھا ۔ فرزانہ چیمہ اس میںشرکت کا کراچی میںہی وعدہ لے چکی تھیں، لانے لے جانے کا وعدہ بھی کر لیا تھا جو انہوں نے […]

اس دلہن کا جب سرخی پاؤڈر اترتا ہے، تو بس پھر یا تو قسمت پر رشک آتا ہے یا قسمت پھوٹ جانے پر رونا …. اور ہم کرائے داروں کو تو اکثر رونا ہی نصیب ہوتا ہے….ایک ستم ظریف تحریر   انسان کہیں بھی ہو مگر موت کی تلوارہمیشہ اس کے سر پر منڈلاتی رہتی […]

حیدرآباد دکن سے ہجرت کر کے پاکستان آنے والے والوں کو جن مسائل کا سامنا کرنا پڑا ان میں ایک یہ بھی تھا کہ یہاں آتے ہی لوگ ان کا شین قاف درست کروانے میں جت گئے۔ متاثرین میں ہمارا خاندان بھی شامل تھا۔ سکول میں ہماری بلند خوانی پر دبی دبی ہنسی سنائی دیتی […]

نام کتاب:قیادت کا سفر مرتّبہ:روبینہ فرید صفحات :216، قیمت:۱۰۰۰روپے شائع کردہ:تدوینِ تاریخ کمیٹی،حلقہ خواتین،جماعت اسلامی پاکستان ملنے کا پتہ:الفلاح مرکز کراچی،مرکز خواتین منصورہ لاہور دورِ حاضر میں یہ تصور کہ اسلام بطور دین زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے اور دینِ حق کے طور پہ انسانیت کے دکھوں کا ازالہ کرنے، دنیا کو […]

پچھے چھ ماہ میں میں نے خود انحصاری کا نیا مفہوم جانا ۔ اس کے فائدوں سے میں نے لطف اٹھایا۔ ہمیشہ یونہی ہوتا رہا ہے کہ صبح ہوئی تو ماسی کا انتظار شروع کردیا ۔ ماسی دیر سے آئی توصبر کا پیمانہ لبریز ۔ پہلے اپنی توانائی اس کو صلواتیں سنانے پر خرچ کی، […]

گھر میں عجیب سی بے چینی پھیلی ہوئی تھی سب اپنی اپنی جگہ پریشان اور سوچوںمیں گُم تھے ، ’’ بھلا ڈاکٹر نے یہ کیوںکہا ؟‘‘ ’’ یہ کینسر کے مریضوںوالا انجکشن ہم کیوںلگوائیں ؟‘‘ ’’ نمرہ کوکینسر تو نہیں‘‘۔ ’’ اس سے زیادہ نقصان ہو گیا تو…‘‘ ’’ کسی اورسے مشورہ کر لینا چاہیے….‘‘ […]

جیل آفیسر کی زبانی جیل آفیسر شمیم چیمہ نے کہانی شروع کی ۔ ضلع چکوال کے نواح میں گھومتی ، پہاڑیوںکے درمیان واقع گھنے جنگل سے گھرا ہؤا کاشانہ فصیح اس کے مکینوں کے دولت اور امارت کامنہ بولتا ثبوت تھا ۔ یہ ایک عظیم الشان پرانا گھر تھا جس میںبلوط اور شیشم کے بلند […]

وہ پراٹھے بناتے تھے ، گول گول لچھے دار پراٹھے ، ان کی خوشبو ہی دور سے اپنی جانب کھینچ لیتی۔ وہ اپنے کام میں بہت ماہر تھے ایسی پھرتی سے ان کے ہاتھ چلتے کہ دیکھنے والا پلک جھپکنا بھول جاتا ۔بڑے سے توے پر گھی ڈال کر وہ ایک کے بعد ایک بل […]

جب اس کی آنکھ کھلی تو ہر طرف اندھیرا تھا۔اس نے بے ہوشی سے پہلے کا منظر یاد کرنے کی کوشش کی۔اچانک ہلکی ہلکی تلاوت کی آواز اس کے کانوں سے ٹکرائی جو غورکرنے پر اسے اپنے بالکل نیچے کی طرف سے آتی محسوس ہوئی۔ ’’ کیا ہم شہید ہو کر اجتماعی قبر میں ہیں؟‘‘ […]

نقاہت زدہ وجود میں تھوڑی سی حرارت وقوت محسوس ہونے پر اس نے اٹھنے کی کوشش کی۔ ’’ممی ابھی لیٹی رہیں‘‘، لائبہ نے گرم سوپ کا آخری چمچہ ان کے منہ میں دیتے ہوئے کہا۔ ’’الحمدللہ اب تو طبیعت کافی بہتر محسوس ہو رہی ہے بیٹا‘‘، نازیہ نے کہا۔ ’’اللّہ کا شکر احسان ہے۔ میرا […]

وہ کراچی کا ایک گنجان آباد علاقہ تھا۔ چھوٹی چھوٹی گلیوں پر مشتمل درمیانے طبقے کی آبادی تھی۔ انہیں میں سے ایک گھرانہ فوزیہ کا تھا۔ ’’چلو آ جائو، جلدی سے سب لوگ ناشتہ کر لو۔ پھر کہیں گے چائے ٹھنڈی ہو گئی‘‘فوزیہ کی اماں نے روز کی طرح صدا لگائی۔ یہ ناشتہ صرف دو […]

علیزے کی چلبلاہت پورے خاندان میں مشہور تھی ۔ شوخ چنچل ہنسنے مسکرانے والی بات بات پر چٹکلے چھوڑتی ساری سہیلیاں اور چچا زاد خالہ زاد اس پر فدا اور وہ ان پر فدا ۔ جس محفل میں ہوتی باتوں کی آوازیں اور ہنسی بتادیتی کہ علیزے یہاںموجود ہے۔ کالج میں بھی سب کی سہیلی […]

گئے وقت کے کسی لمحے میں فلک سے دو قطرے زمین پر برسے اور صدیوں سے سوئے ہوئے براعظم جاگ اٹھے۔ مگر یہ دونوں قطرے مختلف سمت میں ایک دوسرے سے کئی میلوں دور گرے۔ اور ایک دوسرے کو پانے کی کھوج میں نکل پڑے۔ یعنی وجود کی زندگی ایک تلاش ہے۔ مزار کی سیڑھیوں […]

’’ٹین ڈبے والا، بھوسی ٹکڑے والا، ردی والا، کباڑ والا‘‘۔ جون کے وسط کا سورج سوا نیزے پہ نہ تھا مگر اس کی تپتی شعاعیں کسی انی کی طرح جسم کے آر پار ہورہی تھیں۔ کنپٹی سے رستا پسینہ اور تر بتر گریبان اس کی مشقت کے گواہ تھے۔ وہ خستہ حال ہوائی چپل اور […]

صبغہ اکلوتی بیٹی ،نہ بہت ذہین فطین کہ اس کے فرمودات سوشل میڈیا کی ہر دو منٹ کے بعد زینت بنیں، نہ ہی اتنی بے وقوف کہ روٹی کو چوچی کہے! اسی طرح پڑھنے میں بھی درمیانی ،نہ کتابی کیڑا نہ رٹو طوطا۔ کم عمری میں شادی ہوئی، پڑھائی کے دوران نکاح ہؤا اور چار […]

درد کی رفاقت میں بے طرح کی شدت ہے بے کسی کے ہاتھوں میں چیختی ہے تنہائی منتظر زمانوں میں مضطرب فسانوں میں وحشتوں کے پہرے ہیں اور بہت ہی گہرے ہیں جسم وجاں بھی گھائل ہیں،یاسیت پہ مائل ہیں دل کشی کے منظر بھی ہرقدم پہ زائل ہیں بے حسی کے نرغے میں بے […]

اے کاش جرمِ معاصی پہ اتنا رولوں میں جو داغ دامنِ دل پر لگے ہیں دھولوں میں تمام عمر ہی گزری اسی کشاکش میں وہ پہلے پہل کرےگاکہ پہلے بولوں میں کسی کے دل کو کوئی ٹھیس کیسے پہنچے گی ہر ایک بات جو کہنے سے پہلے تولوں میں اک اور رنگ کی دنیا ہو […]

یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ دنیا کی اصلاح کی سب سے زیادہ امید اس قوم سے کی جا سکتی ہے ، جو حضرت نوح علیہ السلام کے بعد ان کی اولاد میں سب سے پہلے وحی الٰہی کی امانت دار بنی، اسی لیے قرآن نے ان سے کہا : وَلَا تَکُوْ نُوْ ا اَوّلَ کَافِرِ […]

رسولؐ نے فرمایا جو شخص اللہ اور آخر ت پر ایمان رکھتا ہؤا اسے اپنے مہمان کا احترام کرنا چاہیے ایک دن رات تو عمدہ اور بہتر کھانے سے اس کی خاطر داری کرنی چاہیے ، مہمان تین دن تک ہے اس کے بعد بھی اگر مہمان کھانا کھتا رہے تو وہ میزبان کی طرف […]

قارئین کرام سلام مسنون! غزہ میں زمینی جنگ جاری ہے اور مزاحمت کی قوتیں اس بے جگری سے لڑ رہی ہیں

حضرت ابراہیم علیہ السلام خلیل اللہ کی اللہ تعالیٰ سے دعائیں افراد کے لیے بھی ہیں، قوم اور نسل کے لیے بھی ہیں اور معزز اور محترم شہر کے لیے بھی۔آپؑ کی زندگی اہلِ ایمان کے لیے بہترین اسوہ ہے۔ کافر باپ کے لیے دعا کا وعدہ کیا لیکن جب معلوم ہو گیا کہ وہ […]