۲۰۲۳ بتول اگست

اللہ الخالق سے بڑھ کر اور کس کو علم ہو سکتا ہے کہ انسان کی بنیادی ضروریات کیا ہیں! سیدنا آدم اور سیدہ حوا علیہما السلام کو اللہ رب العزت نے جنت میں داخل ہونے کا اذن فرمایا تو وہاں ان دونوں کے لیے جو نعمتیں تیار تھیں وہ بفراغت کھانا (روٹی) عمدہ لباس (کپڑا) […]

قانتہ رابعہ۔ گوجرہ آج بتول (جولائی) ملا ہے، ماشاءاللہ مددگار سپلیمنٹ بھی خاصے کی چیز ہے۔ تمہاری تحریر اس مرتبہ شائع ہوجانی چاہیے تھی۔ گزشتہ شمارے میں میری روک کر اپنی دے دیتیں، میں تو لکھنے کی بک بک کرتی رہتی ہوں البتہ تمہاری خوبصورت تحریر پڑھے مدتیں بیت گئیں۔ میمونہ حمزہ کا ماسی نامہ […]

یوں ہی تو نہیں! ثروت اقبال امی میں شاہد بھائی کی شادی میں لہنگا پہنوں گی۔ آپ مجھے لہنگا بنا دیں نا! میں نے امی سے بڑی لجاجت سے کہا۔ امی نے کہا ،دیکھو بیٹا آج کل ہاتھ بہت تنگ ہے اور پھریہ میرے بھانجے کی شادی ہے تو شادی کے اخراجات بہت زیادہ ہیں، […]

نام کتاب/رسالہ : چمن بتول مدد گار نمبر شمارہ : جون2023 قیمت : 200روپے عملی کاوش : مخلص و باصلاحیت قلم کاروں کی ٹیم تنظیم، ترتیب : مجلس ادارت مرہون منت : نِعْمَ الْمَوْلٰی وَ نِعْمَ النَّصِیْر چمن بتول ( مدد گار نمبر) کی خوبصورتی ، جامعیت اور تنوع احساسِ زیاں پیدا کر رہی ہے […]

حریک پاکستان کے ایک کارکن کا تذکرہ جس نے سید مودودیؒ کی تحریروں سے دو قومی نظریہ پھیلانے کا کام کیا 1961ء میں ہمارے ملک میں انگریزی زبان کی تدریس کے لیے نیا نصاب رائج کیا گیا تھا ۔ اس کی تدریس میں اہم جدت Teaching by direct methodتھی۔ سنٹرل ٹریننگ کالج لاہور میں انگریزی […]

مسکین مائوں کی جرأ ت ہی نہیں ہوتی کہ فون پکڑ کر کسی کو فون کر لیں …پہلے وہ اس لڑاکا مخلوق کے سو جانے کی دعائیں مانگتی ہیں … ایک حسبِ حال تصویرکشی سمارٹ فون ابھی نئے نئے آئے تھے کہ کسی اللہ والے، دانا، سائیں لوک آدمی نے ایک خیالی تصویر بنا کر […]

باہر نکل کر میںنے بھائی سے رابطہ کیا جو طواف مکمل کر چکے تھے ۔ میں بھائی کا انتظار کرنے کے لیے مطاف ہی میںجائے نماز بچھا کر بیٹھ گئی۔ جب بھائی آئے تو انہوں نے خانہ کعبہ کے سامنے میری تصویر اتاری۔ ہم اس کے بعد اپنی بہن کا انتظار کرنے کے لیے پہلی […]

ایک وفا دار ملازم کی انوکھی کہانی جو تقسیمِ ہند کے نشیب و فراز سے ہوتی ہوئی کشمیریوں کی جدوجہد ِ آزادی پر ختم ہو جاتی ہے مگر بہت اہم سوالات اٹھا دیتی ہے ۔ آج کا خبرنامہ ابھی ابھی اختتام کو پہنچا ہے ۔ خارجہ سیکرٹری کی سطح پر ایک بار پھر بات چیت […]

ایک جملہ ہے جس نے پون کو الجھا کر رکھ دیا ہے۔وہ اسے کسی خزانے کی چابی سمجھ رہی ہے مگر اس کی سہیلی خدیجہ بتاتی ہے کہ یہ کلمہ شہادت ہے۔خدیجہ سے مل کر ماضی کی یادوں کے دروازے کھل جاتے ہیں۔ایک خواب اسے اکثر بے چین رکھتا ہے۔وہ ہر طرف آگ لگی دیکھتی […]

سورج اپنی بانہیں سمیٹنے کو پر تول رہا تھا تمام دن اپنی کرنیں زمین کے باسیوں پر نچھاور کرتے کرتے وہ نڈھال ہو چکا تھا ۔ تھکے ماندے قدموں سے افق کے اس پار کہیں چین کی نیند سونے جارہا تھا۔زرد ، نارنجی ، گلابی نرم نرم روشنی نے آسمان کو رنگین چادر اوڑھا دی […]

ایک صحن سے دوسرے صحن تک کا فاصلہ لامتناہی بن جائے گا، کسے خبر تھی! اس سرزمین کی کہانی جہاں لکھی جانے والی ہر داستانِ محبت جدائیوں کی پُرپیچ راہوں سے ہو کر گزرتی ہے   ” ٹک “کر کے کچھ اس کے سر میں لگا تھا۔ اس نے چونک کر سر اٹھایا اور سامنے […]

سامنے جھیل کے نیلے پانیوں پر سفید بگلے اور گرما کے اواخر کی ہلکی مست ہوائیں جو جسم و جان میں تراوت بھر دیں۔ اور آس پاس کے درختوں پر رنگ برنگے پھول پھل اور بہت سے پرندے ، جن کو آج میں پہلی بار دیکھ رہا تھا۔ ایک گھنے درخت کی شاخ کے اوپر […]

ہم عظمت ِقرآن کی حرمت کے امیں ہیں ہم نورِوحی نورِہدایت کے امیں ہیں ہیں دل میں بسائےہوئے قرآن کو اپنے ہم زیر زبر پیش ہر آیت کے امیں ہیں عالم میں ہے گونج اس کی ہر اک سمت ہر اک وقت صد شکر کہ ہم اس کی تلاوت کے امیں ہیں مصحف یہ ملا […]

امیدِ صبحِ بہار رکھنا سدا گلوں پہ نکھار رکھنا بُھلا کے رکھنا خزاں کا موسم بہار یوں ذی وقار رکھنا سہانی رُت ہے اب آنے والی یہ زرد پتے اتار رکھنا اچھلتی موجیں سمندروں میں یونہی دلِ بےقرار رکھنا چھلکنے پائے نہ چشمِ پُرنم چھپا کے غم صد ہزار رکھنا اداس موسم کے رتجگوں میں […]

نہ ہم نے کھلتے گلاب دیکھے نظر نہ شکلِ ببول آئی عجیب منزل تھی جس کی راہوں میں گرد دیکھی نہ دھول آئی لکھے تھے قسمت میں اس کی شاید نشاط کے صرف چند جھولے وگرنہ خواہش درختِ جاں کی تمام شاخوں پہ جھول آئی جو چند اچھے سمے مقدر سے میری جھولی میں آ […]

محرم الحرام کا اصل پیغام یہ ہے کہ حق کا بول بالا کرنے کو مقصدِ زندگی بنایا جائے قرآن پاک کی سورۃ توبہ میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ۔ ’’حقیقت یہ ہے کہ مہینوں کی تعداد جب سے اللہ تعالیٰ نے آسمان و زمین کو پیدا کیا ہے اُس کے ( اللہ تعالیٰ کے) […]

فضائل مکہّ مکرّمہ روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے زیادہ محبوب اور افضل شہر شہرِ مکہ مکرمہ ہے ۔ جس کی فضیلت کا تذکرہ بارہا خود رب العالمین نے کیا ۔ محض تذکرہ ہی نہیں بلکہ اس کی اہمیت و فضیلت کے پیش نظر اُس کی قسم بھی کھائی چنانچہ سورت التین […]

قارئین کرام سلام مسنون! محرم الحرام سے نئے قمری سال کا آغاز ہے۔ اللہ اس سال کو امت کی بیداری کا سال بنائے آمین۔ساتھ ہی اگست ہے، وہ مہینہ جس میں ہم نے آزاد وطن حاصل کیا، یہاں آکر بسنے کے لیے بڑی قربانیاں دیں تاکہ لاالٰہ الا اللہ کی بنیاد پر لیے گئے خطہِ […]