ادارہ بتول

پون صدی کی درخشندہ روایت

ادارہ بتول

پون صدی کی درخشندہ روایت

حرمتِ قرآن مجید – اسماء جلیل قریشی

ہم عظمت ِقرآن کی حرمت کے امیں ہیں
ہم نورِوحی نورِہدایت کے امیں ہیں

ہیں دل میں بسائےہوئے قرآن کو اپنے
ہم زیر زبر پیش ہر آیت کے امیں ہیں

عالم میں ہے گونج اس کی ہر اک سمت ہر اک وقت
صد شکر کہ ہم اس کی تلاوت کے امیں ہیں

مصحف یہ ملا آخری محبوبِ خدا کو
ہم نسبتِ آقا سے سعادت کے امیں ہیں

بچوں کی زباں پر ہے یہ، حفاظ کے دل میں
یوں ذکرِالٰہی سے عبادت کے امیں ہیں

محراب سے، منبر سے، مساجد سے، مکاں سے
ہر طور سے ہم اس کی اشاعت کے امیں ہیں

اعجازِ نبوت ہے یہ شہکارِ الٰہی
ہم اس کی فصاحت کے بلاغت کے امیں ہیں

الحمد سے الناس تلک سب ہے حقیقت
ہرحرف پہ ہم اس کی صداقت کے امیں ہیں

یدعون الی الخیر کی دے ہم کو یہ تلقیں
ہم خیر امم اس کی نصیحت کے امیں ہیں
لاریب ہدایت کا یہ سرچشمہ سراسر
ہم خادم ِقرآن شریعت کے امیں ہیں

اک نقطہ تلک اس کا کبھی مٹ نہیں سکتا
خود ربِّ جہاں اس کی حفاظت کے امیں ہیں

یہ کفر کی سازش سے نہ بدلے نہ مٹے گا
سینے ہیں کئی اس کی جوقرأت کے امیں ہیں

باطل کا کہاں دم تھا اگر ہم یہ دکھاتے
دنیا میں بہت اس کی فضیلت کے امیں ہیں

قرآن کے عاشق ہیں دکھانا ہے عمل سے
ہم حکمِ الٰہی کے ہیں سنت کے امیں ہیں

پھر آتشِ کفار بھڑک پائے نہ ہرگز
ہم وارث ِحق وحدتِ امت کے امیں ہیں

تحقیر ہو قرآں کی ہمیں کیسے گوارا
تقدیس پہ قرباں ہیں، عقیدت کے امیں ہیں

ہم حق کے محافظ ہیں یہ کافر نہیں بھولے
اور جان لٹانے کی روایت کے امیں ہیں

:شیئر کریں

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on linkedin
4.3 3 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x