۲۰۲۳ بتول نومبر

ڈاکٹر گلشن حقیق مرزا کی ہمہ پہلو اور متحرک شخصیت کا تذکرہ جو حسنِ عمل کی بہت سی راہیں دکھا رہا ہے   بے شک پوری انسانیت کے لیے ، قیامت تک کے لیے اسوۂ حسنہ ، نبی کریمﷺ کی حیات مبارکہ ہے۔ اُمہات المومنین تمام خواتین کے لیے روشنی کا مینار ہیں۔ اخلاقِ حسنہ […]

خلاصہ:نین تارا غیر ملکی مذموم مقاصد کو پورا کرتی ایک این جی او چلا رہی ہے۔وہ پون کو نوکری کی پیشکش کرتی ہےجو کہ صالحہ آنٹی کے مطابق ایک خطرناک پیش کش ہے۔مگر نین تارا خود ہی لا پتہ ہو جاتی ہے۔پون کو ہاسٹل میں ایک لڑکی نظر آتی ہے جو اسی کے محلےکی رہنے […]

ٹھیک پندرہ روز بعد ہم سب دوبارہ کو لکھپت جیل جا رہے تھے ۔ ہمارے ساتھ لیڈی ہیلتھ وزیٹرفرحت ( مرحومہ) غزالہ ہاشمی ، فرزانہ ، اسما خان اوردونوجوان بچیاں تھیں جنہوں نے میڈیکل باکس اوربلڈ پریشر چیک کرنے والے آلات اُٹھا رکھے تھے۔ اس دن کی طرح دوبارہ ہماری شناخت ہوئی اورکچھ دیر بعد […]

17دسمبر 1987 سردیوں کی ایک شام تھی جب ہم اپنے نئے گھر میں شفٹ ہوئے میں اپنے ساتھ اپنی پرانی مدد گار کچھ دنوں کے لیے لے آئی تھی تاکہ نئی جگہ پہ جا کرمشکل نہ ہو اورگھر سیٹ کرنے میں مدد گاربنے ۔ میرے ساس سسربھی میرے ساتھ رہتے تھے۔ میری مرحومہ ساس نے […]

سلاخوں کے پارسے اٹھتی سوندھی سوندھی گیلی مٹی کی مہک نے اسے ماضی میں گم کردیا ۔ اس کاکچی مٹی سے تعمیرکردہ ایک کمرے اورصحن پرمشتمل مکان بھی بارش کی بوندیں پڑتے ہی یوںہی مہک اٹھا تھا۔ اس کچے پکے مکان میں وہ کنچے کھیلتا ہؤا بڑا ہؤا، اورجانے کب رنگ برنگے کنچے کھیلتے ہوئے […]

” انوبی میں نے سنا ہے کہ اگلی اتوار اپنی سونو دھی آ رہی ہے، تو نے بس مجھے ہی نہ بتایا، تیرے دکھ سکھ کی ساتھی تو میں ہوں اور پتہ چلا مجھے ماسی برکتے سے “۔ نوری کے شکوہ کرنے پر مشین پر جھکی سلائی کرتی انوبی کے ہونٹوں پر نرم سی مسکراہٹ […]

دھم دھما دھم دھم…. دھم دھما دھم دھم ملک ڈتو کے گھر سے رات گئے سے ڈھول کی اواز آنا بند نہیں ہوئی تھی۔ اور بند بھی کیوں ہوتی ،خوشی ہی اتنی بڑی تھی! ملک’’ڈتو‘‘ کے گھر پوتا جو پیدا ہؤا تھا ۔پچھلے کافی سالوں سے ملک کا گھر بچوں کی شرارتوں اور رونقوں سے […]

’’دیکھو نی میں سیراں (سائرہ ) بن گئی‘‘ گڈو خسرے نے جھوم جھوم کر تالیاں بجائیں اور ہنستی اور سب کو ہنساتی ہوئی چلی گئی۔ ہر سال ہمارے گاؤں میں جب گندم کی کٹائی ہوتی گاؤں کے غریب لوگ جنہیں کمی کہا جاتا اور بہت سے خواجہ سرا آتے ، جس جس گھر میں لڑکا […]

اپنے کمرے میں آ کر میں نے وقت دیکھا ۔پاکستان میں اس وقت رات کے بارہ بج رہے ہوں گے ،ماما جاگی ہوئی ہوں گی میرے فون کے انتظار میں۔۔۔ ایک ٹھنڈی سانس بے اختیار میرے منہ سے نکلی، موڈ کو خوشگوار کیا ،سارے دن کی بے کلی اور کوفت کو ایک طرف رکھ کر […]

گھنگھور گھٹاؤں نے پیغام سنایا ہے ہر دل کو لبھانے کا موسم یہ آیا ہے گونجے ہے جہاں سارا اک شوقِ نوا سے اب مرغانِ چمن نے بھی کیا رنگ جمایا ہے من بھر گیا خوشیوں سے، غم دور ہوئے سارے امیدِ وصل کا اک سندیسہ لایا ہے رم جھم ہے بوندوں کی، دل پر […]

سنہرے گنبد سے اپنارشتہ تو اس قدر ہے خدا نے رکھی جہاں پہ برکت یہی وہ در ہے گئے تھے آقا فلک کی جانب یہی تو وہ جائے معتبر ہے ہزار نبیوں کو جس نے پالا یہی وہ گھر ہے حصارِ جوروجفا جہاں اب سواہوا ہے بہت ہی ملعون وحشیوں میں گھرا ہوا ہے زمینِ […]

سر کی یہ آگ پیروں تک آنی ہے اور بس اتنی سی شمع تیری کہانی ہے اور بس پھر دیکھیے وہ جوش وہ جذبہ عوام کا جھوٹی امید ان کو دلانی ہے اور بس نفرت کی وہ مچے گی قیامت ہر ایک سے ایک ایک کی ہزار لگانی ہے اور بس ہاں آج تک اسی […]

فلسطینی مسلم آبادی پر اسرائیل کے بہیمانہ ظلم اوردہشت گردی کا پس منظرکیا ہے،مسئلہ فلسطین دراصل کیوں پیدا ہؤا ، اقوام عالم میں کس نے کیا کردار ادا کیا ، اس میں کون کون سے نمایاں تاریخی موڑ آئے ، یہ تحریرجومسجد اقصیٰ میں ہونے والی آتش زدگی کے بعد 1970 میں شائع ہوئی ان […]

مؤمن تو آپس میں بھائی ہیں   اللہ تعالیٰ نے امت ِ مسلمہ کو ایک عالمگیر برادری بنایا ہے۔ یہ وہ نعمت ہے جو دنیا کے کسی اور یا مسلک کے ماننے والوں میں عنقا ہے۔یہ وہ عالمگیر برادری ہے جو شرق، غرب اور شمال جنوب کے مسلمانوں کو ایک لڑی میں مضبوطی کے ساتھ […]

حضور اکرم ؐ کی سیرت مبارکہ کے لاتعداد پہلو ہیں۔ آپ کی پاکیزہ زندگی کے واقعات لاتعداد کتابوں میں محفوظ اور ہر مسلمان کو ازبر ہیں۔ لیکن بنی نوعِ انسان کی پوری تاریخ کا ایک عظیم انقلاب جس نے پہلے عرب کا اور پھر پوری دنیا کا نہ صرف سماجی ، اخلاقی اور معاشرتی بلکہ […]

قارئینِ کرام ! سلام مسنون اس بار تو بیان کرنے کو بس غزہ پر ٹوٹی ہوئی قیامت ہے، اہلِ غزہ کے ایمان و استقامت پراظہارِ رشک ہے اور امت پر حکمرانی کرنے والے طبقے کی بے حسی کے نوحے ہیں۔ انتیس روز سے غزہ کی آبادی پرانتہائی مہلک بموں سے بمباری جاری ہے، جن کے […]

عموماً ہمارے معاشرے میں احسان کسی کی ایسی نیکی کو کہا جاتا ہے جو ہمیں بوجھ محسوس ہو جس کو سر سے اتارنے کی جلدی ہو یا خود نیکی کر کے جیسے کسی دوسرے کو قرض دیا ہو اور اس کی واپسی کے منتظر ہوں، مثلاً: ’’میں نے اس پہ احسان کیے اور اس نے […]

پروفیسر خواجہ مسعود ۔ اسلام آباد ’’ چمن بتول‘‘ شمارہ ستمبر 2023ء کا ٹائٹل ہمارے کلچر کی عکاسی کر رہا ہے ۔ ملتانی نیلے نقش ونگاروالے برتن بھلے لگ رہے ہیں۔ ’’ ابتدا تیرے نام سے ‘‘ (مدیرہ محترمہ ڈاکٹر صائمہ اسما کا فکر انگیز اداریہ ) آپ نے بجا طورپر بٹگرام کے اس جری […]

دورانِ حمل باقاعدہ طبی معائنے کا مقصد ماں اور بچے کی مکمل صحت اورخیر وعافیت کے ساتھ اس انتہائی نازک لیکن خوش آئند سفر جس میں ایک عورت ماں بن کرنہ صرف مکمل ہوجاتی ہے بلکہ قدرت کےحسین ترین تحفے یعنی اولاد کوپا لیتی ہے ۔ اسے ان تمام مراحل کو اچھے انجام تک پہنچانا […]

نگران ماہنامہ بتول ثریا اسما صاحبہ کے نام میری پیاری ثریا خالہ جان السلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاۃ‘ خیر وعافیت کی دعائوں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہوں ۔ فون پر آپ کی ٹھنڈی میٹھی آواز سننے کی عادی ہو چکی ہوں ۔ اور اب یہ کمی تو مسلسل محسوس ہوتی ہے ۔امید ہے کہ آپ […]

علامہ اقبال اپنے اشعار میںجوبھی الفاظ استعمال کرتے تھے ان کا انتخاب لاجواب اور با مقصد ہوتا تھا۔ ’ لا ہوتی‘ تصوف کا وہ درجہ ہوتا ہے جہاں سالک کو فنا فی اللہ کا درجہ حاصل ہو جاتا ہے وہ انسان دنیاوی حرص و لالچ سے ماورا ہو کر صرف اللہ سے لولگا لیتا ہے […]

اے میرے غزہ کے پھول! تمہیں شکوہ ہے کہ تمہیں اس دنیا میں ٹھہرنے نہیں دیا گیا تمہیں تو ابھی رنگوں سے کھیلنا تھا خوشبوؤں کو محسوس کرنا تھا پنسل سے کاپی پر کچھ لکھنا تھا تتلیوں کے پیچھے بھاگنا اور پھولوں کو کھلتے دیکھنا تھا تمہیں شکوہ ہے کہ تم نے سورج کی حرارت […]

’’پل میں تولہ پل میں ماشہ‘‘ کا محاورہ شاید بنا ہی ان کے لیے ہے۔ جن میاں بیوی کے درمیان محبت اور دوستی زیادہ ہوتی ہے ان کے درمیان نوک جھوک ضرور ہوتی ہے۔   دو انسانوں کے درمیان بننے والا سب سے پہلا رشتہ میاں بیوی کا ہے جو انسان کے اس روئے زمین […]

بلندیوں کا سفر قبالا آذربائجان کا ایک تاریخی شہر ہے جو پہاڑوں کے دامن میں واقع ہے منگول خان، تیمور لنگ اور ایسے کئی جنگجوؤں کے قدم اس زمین پر پڑے ہیں۔باکو سے قبالا کا بائی روڈ راستہ ساڑھے تین گھنٹے کا ہے لیکن جگہ جگہ اسپیڈ چیک اور ریڈار بورڈز نصب ہیں جس کی […]