۲۰۲۴ بتول اکتوبر

قارئین کرام! گزشتہ دو ماہ کے دوران وطنِ عزیز میں مہنگائی، بجلی کے بلوں،آئی پی پیز اور حکمران طبقے کی مراعات کے خلاف زبردست عوامی احتجاج ہوئے۔بعید نہیں کہ یہ عوامی شعور کی بیداری ایک ملک گیر تحریک کی شکل اختیار کرےاور اس بار اس کی قیادت وہ قوتیں کریں جن کا دامن کرپشن سے […]

بنگلہ دیش میں جتنی سرعت سے منظرنامہ تبدیل ہؤا ہے، اسے پوری دنیا حیرت سے دیکھ رہی ہے۔ دنیا بھر کے تجزیہ کار اس بات پر حیران وششدر ہیں کہ چند دنوں میں کس طرح مڈل کلاس کے طلباء ایک ایسا طوفان بن کر اٹھے جس نے جنوبی ایشیا کی مضبوط ترین وزیراعظم کا تاج […]

حرا تیزی سے بستر سے اتری اور ٹیبل سے گرتی چائے کو روکنے کے لیے اس نے دراز کھول کے ٹشو پیپر نکالا، تیزی سے پلٹ کر ٹیبل تک آنے کی جلدی میں زور سے پیر ٹیبل کے سائیڈ پر دے مارا۔ ’’ آآآآ…‘‘ حرا کے منہ سے گھٹی گھٹی سے چیخ نکلی جس میں […]

لفظ ’’قریب‘‘روزانہ بے شمار مرتبہ استعمال ہوتا ہے۔ بعض الفاظ زیادہ استعمال کی وجہ سے ہمارے لیے سطحی معنی میں ہی رہتے ہیں۔ لفظ ’’قریب‘‘ کی اصل عربی ہے اور ہم اپنی زبان میں بھی انہی معنوں میں استعمال کرتے ہیں یعنی نزدیک یا پاس ہونا۔ قریب یا دور ہونا وقت، عمر، صحت اور حالات […]

ہم آج ایک بہت عام اور اہم معاشرتی مسئلے پر بات کرنے جا رہے ہیں جو ہمارے معاشرے میں ایک بھیانک حقیقت کی طرح موجود ہے وہ ہے بیٹا یا بیٹی کی پیدائش ۔بیٹی کی پیدائش سے ہمارے ہاں تلخیاں پیدا ہو جاتی ہیں اور بعض اوقات عورت کی زندگی بہت مشکل بنا دی جاتی […]

ہم جیسے لوگ جن کی اصل ان خاک اڑاتے قریوں میں سے،جو اٹھے اور شہروں میں آن بسے،ایک عجیب منافقت کا شکار ہیں۔ذہنوں میں وہی رومانیت آباد ہےجو اس کہاوت سے نکلتی ہے’’کل شئیی جرجع الی اصلہ‘‘ جو مزا بان کی کھردری چارپائی پر اور مٹی کے پیالے میں، لسی کے گھونٹ سے،چپڑی ہوئی تنور […]

احکامات رضاعت اور متعلقہ مسائل: شریعت اسلامیہ میں دیگر حلال و حرام کے مسائل کی طرح رضاعت کا مسئلہ بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ محض دودھ پینے پلانے کی بات نہیں ہے بلکہ اس پر باقاعدہ شرعی احکام مرتب ہوتے ہیں۔ چنانچہ رضاعت سے باقاعدہ اسی طرح حلت و حرمت ثابت ہوتی ہے […]

یہ اُن دنوںکی بات ہے جب میرا تبادلہ کراچی ہؤا تھا اور چونکہ میںاور میرے شوہر اکیلے رہتے تھے تو مجھے نوکری کے ساتھ ساتھ گھر کو دیکھنا مشکل ہو رہا تھا میں نے اپنی ایک دوست کی مدد سے ایک نوکرانی رکھوالی جو سارا دن میرے گھر رہتی ۔ وہ بڑی باتونی تھی ۔ […]

چائے پیتے ہوئے اچانک اسے وہ خواب یاد آگیا جسے وہ پچھلے کئی ہفتوں سے دو دو چار چار راتوں کے وقفے سے کئی بار دیکھ چکی تھی اور جسے وہ بیدار ہوتے ہی بھول جاتی تھی۔ چھن چھن ، چھنانن چھن ، اس کے کانوں میں خواب کی آواز گونجی کیونکہ یہ وہ خواب […]

میں بہت چھوٹی کلاس میں تھی ایک دن سکول سے روتی ہوئی آئی اور گھر آکر داخل ہوتے ہی آپا جی سے لپٹ کرپوچھنا شروع کر دیا کہ میری امی کہاں ہیں؟ سب لڑکیوں کی امی ہیں میری کہاں ہیں؟ انہوںنے بے اختیار ہنستے ہوئے مجھے گلے لگایا اور کہا کہ میں ہی تمہاری امی […]

لا کے لغوی معنی ’’نفی‘‘ یا انکارکے ہیں ۔’’ لا‘‘ ایک ایسا لفظ ہے جواپنی پوری طاقت ۔جبروت اوردبد بے سے انسان کو اس کے سارے توہمات ۔شکوک وشبہات ۔باطل سوچوں ،وسوسوں سے اچانک نکال کرباہرلے آتا ہے۔ہاں کہہ دو….کہہ دو…. کہ ہرشےباطل ہے۔ ہرشےجھوٹ ہےہرشے فنا ہے ، ہرشےپہ موت کا لیبل لگا ہے […]

وفات : 25جون2009 یہ انٹرویو ستمبر 2006میں لیا گیاجماعت اسلامی کے امیر رہے : (1966سے1987) ٭ السلام علیکم وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ س: اپنی تاریخ پیدائش اور خاندانی پس منظر کے بارے میں کچھ بتائیں ؟ میری پیدائش نومبر 1913 میں ہوئی۔ ج: میرا تعلق مشرقی پنجاب میں واقع ریاست کپور تھلہ کے ایک […]

ابوالعاص نبوت سے پہلے ایک دِن رسولؐ کے پاس آیا اور کہا ’’میں اپنےلیے آپ کی بڑی بیٹی زینب کا ہاتھ مانگنے آیاہوں‘‘۔ رسولؐ نے فرمایا :’’میں اِن کی اِجازت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا‘‘۔ گھر جا کر رسولؐ نے زینب سے کہا :’’تیری خالہ کے بیٹے نے تیرا نام لِیاہے کیا تم اِس […]

وہ پانچوں سیڑھیوں پہ مایوس بیٹھے تھے۔ آج جو کچھ ہؤا وہ بہت دلبرداشتہ کرنے والا تھا۔ بارات کے ساتھ جانے والے مہمان ہال کے باہر سے ہی اپنے اپنے گھروں کو بھوکے ہی رخصت ہو گئے تھے۔ بنا دلہن دولہا کے وہ شادی والے گھر میں واپس آ کر کرتے بھی کیا۔ گھر میں […]

آج تووارڈ کی سخت ڈیوٹی نے بہت تھکا دیا ۔صبح سے ایمرجنسی اٹینڈرکرتےرات ہوگئی ،طبیعت بھی کچھ ناساز رہی ۔اب آگے لمبی سی نائٹ ڈیوٹی منتظرہے۔ اب تو بےشمارڈاکٹر ہسپتالوں میں بھاگتے دوڑتے نظرآتے ہیں اورجب ہم ہائوس جاب میں تھے تو صرف ایک ڈاکٹر اورساراوارڈ ایوننگ میں اس کے سرپر۔ دوپہر2 بجے سےشام 8 […]

اک دیپ انوکھا مجھے دونوں جہاں کے خالق نے اس ارض و سما کے مالک نے اک دیپ انوکھا بھیجا ہے یہ دیپ جہاں بھی جل جائے وہاں جہل کی کالی راتوں کے سب گھور اندھیرے چھٹ جائیں اور نفرت کی سب دیواریں اک آن میں ہر سو مٹ جائیں یہ دیپ جلے تو ہم […]

رسول اللہ ؐ بچوں سے بہت پیار کرتے تھے اور انہیں خاص توجہ دیتے تھے۔اسی لیے ان کی تربیت اور انہیں اچھے اخلاق سکھانے کی آپؐ نے تاکید فرمائی ہے۔بچوں میں اعلیٰ اقدار کے بیج بونے کی تربیت کی اور یہ سب کام محبت ، شفقت اور رحم کے ساتھ انجام دینے کی تلقین کی۔ […]

آج نادیہ بہت خوش تھی ۔ آخر خوش کیوں نہ ہوتی آج اس کی عزیز ترین بچپن کی سہیلی حمیرا اُس سے ملنے آ رہی تھی ۔ تقریباً پندرہ سال کے بعد اُن کی ملاقات ہو رہی تھی ۔ دونوں ہم جماعت اور ایک ہی محلہ میں رہتی تھیں ۔میٹرک انہوں نے اکٹھا کیا تھا […]

سورۃ کاتعارف 1۔ سورہ الکوثر قرآن پاک کی سب سے چھوٹی سورت ہے اور سورہ بقرہ سب سے بڑی سورت ہے۔ 2۔ پہلی آیت کے لفظ’’ کوثر‘‘ کی نسبت سے اس سورت کا نام’’کوثر‘‘ رکھا گیا ہے۔ 3۔ اس سورۂ مبارکہ میں اللہ رب العزت نے مقامِ رسالت اور شانِ رسالت کا بیان فرمایا ہے […]

کیا گھنی چھاؤں بھی کسی کی موت کا سبب بن سکتی ہے؟ منیرہ نے زمین پر گرے زرد پودے کی جانب دیکھتے ہوئے اپنے آپ سے سوال کیا۔ باغبانی کا شوق انہیں شروع سے ہی تھا۔ بچوں کی شادی کے بعد اس شوق کو پورا کرنے کے مواقع میسر آ گئے۔ وہ فرصت کے لمحات […]

گلابی چہرہ ، شفیق مسکراہٹ سے سجا ہؤا، بلورین آنکھیں مخاطب کے چہرے پر نہایت توجہ سے مرکوز، سمٹے ہوئے سنہری بال، دراز قد، پر وقار…. یہ تھیں سوزین رائلینس جن سے میری ملاقات انسانوں کے اس سمندر میں ہوئی، جہاں وہ کسی ماہر غوطہ خور کی طرح بغیر کسی پریشانی کے گھوم رہی تھیں […]

’’ آپ نے اپنے والد مرحوم کی خدمت ،تیمار داری اور بہترین علاج میں بے مثال لگن اور دل جمعی کا ثبوت دیا ہے ‘‘۔ ممتاز احمد بٹ نے افتخار انصاری پولیس کے اسٹیشن ہائوس آفیسر (SHO) کے والد کی رحلت پر تعزیت کرتے ہوئے یہ الفاظ کہے۔ کیونکہ افتخار انصاری نے اپنے والدکی طویل […]

حرا تیزی سے بستر سے اتری اور ٹیبل سے گرتی چائے کو روکنے کے لیے اس نے دراز کھول کے ٹشو پیپر نکالا، تیزی سے پلٹ کر ٹیبل تک آنے کی جلدی میں زور سے پیر ٹیبل کے سائیڈ پر دے مارا۔ ’’ آآآآ…‘‘ حرا کے منہ سے گھٹی گھٹی سے چیخ نکلی جس میں […]