ڈاکٹر رخسانہ جبین۔ کھاریاں بتول کا مددگار نمبر جون ۲۰۲۳ دیکھا، بہترین کاوش ہے۔جتنے مضامین میں پڑھ سکی سب بہترین تھے۔ یہ موضوع وقت کی بہت ضرورت تھی۔ گھریلو یا نچلے درجے کے ملازمین، دیکھا گیا ہے کہ عموماً استحصال کا شکار ہوتے ہیں۔اجرت کم ہوتی ہے۔ دس دس پندرہ پندرہ ہزار کے لباس پہنے […]
روداد ایک اجتماع کی عالیہ حمید ہم تحریکی سوچ والے کوئی لمحہ بھی ضائع نہیں ہونے دیتے، اسی لیے اجتماع ارکان کی منزل کے سفر میں ہماری امیر سفر نے ہمیں راستے میں لہسن جلدی چھیلنے، چھیل کر فریج میں محفوظ کرنے ،کڑوے کریلے لذیذ کیسے پکائیں، لہسن موٹا اگانے اور شرارتی بچوں کو قابو […]
بچپن کا ایک واقعہ اکثر یاد آتا ہے کہ ہمارے ہمسائے میں فوتگی ہو گئی۔ میں اور میرا بھائی اپنے گھر کے بیرونی دروازے کے پاس کھڑے ہو کر ان کے گھر آتے مہمان دیکھنے لگے۔ جوانی کی موت تھی وہ بھی اچانک کرنٹ لگنے سے واقع ہوئی۔ گھر میں کہرام مچا ہؤا تھا۔ لواحقین […]
جس کا فیض آج بھی جاری ہے، کیا خاص بات اس سے منسوب ہے؟ مصر کے ایک مشہور بزرگ شرف الدین بوصیری گزرے ہیں۔انہوں نے ایک غریب گھرانے میں آنکھ کھولی۔جیسا کہ والدین بچوں کو سکولوں مدرسوں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے بھیجتے ہیں اسی طرح بوصیری کو بھی والدین نے مدرسے بھیجنا شروع کیااور […]
کانفرنس، سیمینار اور سیر و تفریح بھی ملائشیا میں چند روز… مکالمہ، مباحثہ، کانفرنس، سیمینار اور سیر و تفریح بھی’’کیا آپ ہماری کام یابی،خوشیوں میں شریک ہونے اور ہماری دو تین کانفرنسز میں بطور مہمان مقرّر ہمارے پاس ملائشیا آسکتی ہیں؟‘‘ہماری بہت ہی عزیز دوست اور ملائشیا کے صوبے، کلنتان کی ویمن ڈیویلپمنٹ کی وزیر […]
محترمہ قانتہ رابعہ۱۳ نومبر ۱۹۶۳ء کو ضلع خانیوال اور اس وقت کے ضلع ملتان کے شہر جہانیاں میں پیدا ہوئیں ۔آپ نے ابتدائی تعلیم جہانیاں سے حاصل کی اور شادی کے بعد اپنے سسرال گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل ہو گئیں، بعد ازاں آپ نے وہاں سے ہی گریجویشن کیا ۔ آپ بہترین لکھاری […]
پون اور عائشہ کی باتیں اظفر نے سن لی تھیں۔بعد میں اس نے خود اس بات کا اعتراف کیا اور پون کو ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا حتٰی کہ شادی کی پیش کش بھی کی جو پون کے لیے ان حالات میں بہت بڑی امید اور تسلی بن گئی۔یونیورسٹی میں اظفر بہت بدل […]
ایک وفا دار ملازم کی انوکھی کہانی جو تقسیمِ ہند کے نشیب و فراز سے ہوتی ہوئی کشمیریوں کی جدوجہد ِ آزادی پر ختم ہو جاتی ہے مگر بہت اہم سوالات اٹھا دیتی ہے ۔ کھانا وہ بڑا لذیذ پکاتا تھا ،مگر کبھی کبھی ہنڈیا جلا دیتا ۔ اماں اس پر ناراض ہوتیں کہ […]
آج معیز کے انتقال کو چار ماہ دس دن گزر چکے تھے۔اچھا خاصاجواں سال معیز اسنیچنگ کا شکار ہو گیا۔ راحمہ کے میکے میں دور دراز کے رشتے داروں کے سوانہ والدین نہ بہن بھائی ….شادی کےوقت صرف اس کی امی تھیں وہ بھی شدید بیمار۔ راحمہ کی ساس اور امی اسکول کے دَور کی […]
پانچ پانچ سو روپے کی مبارکبادیاں لے کر اب عملے کا رخ ان کی طرف یعنی چوہدری شہزاد وڑائچ کی بیگم اورنومولود کی دادی نصرت کی طرف ہؤا۔انہوں نےتفاخر سے ہزار ہزار روپے کے نوٹ بغیر گنے بانٹنا شروع کر دیے ،دو چار دس ،جتنے ملازم تھے سب آنے بہانے وہاں پہنچ گئے۔ ہیڈ نرس […]
غزل نہیں ہے بیری تو کیوں مرے گھر برس رہے ہیں سبب تو ہوگا جو اتنے پتھر برس رہے ہیں خطاؤں کے داغ سب دھلیں گے جو آنسوؤں کے اگر یہ بادل جو دل کے اندر برس رہے ہیں بجھے گی کس طرح پیاس دھرتی کی میری یارو جو سارے بادل سمندروں پر برس رہے […]
ماں خوشبو کے جیسی ہے ماں روشن چاند ستارہ ماں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ماں دل کا سکون آنکھوں کی ٹھنڈک گہراپیار سمندر دکھ سہہ کےبھی سکھ دیتی ہے میرے اشکوں کو آنچل میں اپنے وہ سمو لیتی ہے گھر جنت جیسا ہوتا ہے جس گھر میں ماں ہوتی ہے شب بھر جو دعائیں مانگے […]
ساون آیا، برسی برکھا، رت یہ سہانی آئی ہے ڈالی ڈالی کوکے کوئل، کیا یہ سندیسہ لائی ہے سکھیوں نے ڈالیں پینگیں اور اُڑیں فلک کو چھونے رنگ برنگے آنچل بکھرے، قوس ِ قزح سی چھائی ہے ساون آیا برسی برکھا، رت یہ سہانی آئی ہے پیار کا موسم آ پہنچا، ہے ساون کا پیغام […]
عقیدت یاد رہتی ہے اطاعت بھول جاتے ہیں نبی کے نام لیوا ہو کے سنت بھول جاتے ہیں بصد تعظیم جاتے ہیں سبھی آقا کے روضے پر زیارت یاد رہتی ہے ہدایت بھول جاتے ہیں رسولؐپاک کی حرمت پہ ہم کٹنے کو راضی ہیں مگر معمول میں نبوی طریقت بھول جاتے ہیں بھلا کر سیرتِ […]
بیسویں صدی میں اسلام کی انقلابی دعوت کو اپنے علم ، فھم سے متعارف کرانے والے ، اہم ترین مفکر سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ کا سن ولادت 1321ھ بمطابق1903ء ہے۔ جائے پیدائش اور نگ آباد دکن ہے اور آبائی تعلق سادات کے ایک ایسے خاندان سے ہے جو ابتداءمیں ہرات کے قریب چشت کے معروف […]
آج بہت ضروری ہو چکا ہے کہ عورت کےمصنوعی حقوق کی آوازوں کو بے نقاب کیا جائے ۔مگر اس سے پہلے اور اس سے زیادہ اہم کام یہ ہے کہ عورت کے ان حقوق کی ادائیگی کو یقینی بنایا اور بنوایا جائے جن کی ادائیگی میں غفلت،تساہل نے عام گھریلو عورت کو بھی باغی بنا […]
اس جیسا کوئی کلام نہیں ! حضورِ اکرم ﷺ کو اللہ تعالی نے دین کی دعوت کے لیے دو معجزوں سے لیس کر کے میدان عمل میں اتارا۔ ایک معجزہ ٔکردار اور دوسرا معجزۂ قرآن۔وہ قرآنِ عظیم جو پے در پے اور موج در موج آپؐ پر نازل ہو رہا تھا۔اس کے سامنے بڑے […]
قارئینِ کرام سلام مسنون! بٹگرام میں دریا پرڈولی میں پھنس جانے والے سکول کے بچوں اور ان کے استاد کو بچا لیا گیا۔ اگرچہ اس ریسکیو آپریشن میں کئی ادارے متحرک ہوئے مگرمقامی افراد کی ہمت اور حوصلے کو داد ہے جنہوں نےبالآخر جانیں خطرے میں ڈال کر ان لوگوں کو بچایا۔ خصوصاً وہ ایک […]
انسان کہاں سے چلا اور کہاں پہنچا ….کرۂ ارض کی تاریخ میں انسانی سفر پر ایک طائرانہ نظر باغ بہشت سے مجھے حکم ِ سفر دیا تھا کیوں کارِ جہاں دراز ہے اب میرا انتظار کر (علامہ اقبالؒ) اس کرہ ارض پر انسانی زندگی کی ابتدا اُس وقت ہو گئی تھی جب حضرت آدمؑ اور اماں […]