۲۰۲۳ بتول جولائی

(۱) گمشدہ افراد مسجد ذوالحلیفہ میں گمشدہ افراد کے کائونٹر بنائے جائیں جہاں مختلف زبانوں پر عبور رکھنے والے اہل کار موجود ہوں ۔ مدینۃ المنورہ سے جب معتمر ین اور حجاج کرام مکہ کے لیے روانہ ہوتے ہیں توچند کلومیٹر کے بعد مسجد ذوالحلیفہ (میقات) میں احرام باندھنے کے لیے گاڑیوں کے قافلے رکتے […]

بارہ سال کی عمر میں جب میرے والدین مجھے بڑے بہن بھائی کے پاس چھوڑ کرسعادت حج کے لیے سر زمین عرب کی جانب روانہ ہوئے تو دو وجوہات کی بنا پر میری آنکھوں سے آنسوئوں کی لڑی جاری ہو گئی ۔اولاً تو ماں باپ سے چالیس روز کی جدائی اور دوم خانہ کعبہ کے […]

زرک پون کے متعلق مزید معلومات کے لیے اس کے ماں باپ سے ملتا ہے ۔ اور پھر اظفر سے بھی ۔ اظفر جو نوکر شاہی کی بد ترین مثال ہے بے حس ، حرام خور اور عیش پسند ۔ اسے عوام اور ان کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ۔ وہ اپنے مقام ، […]

شام ڈھلنے کو تھی۔نوری کا دل بیٹھا جا رہا تھا۔بات ہی پریشانی کی تھی۔ بالا سویرے سے نکلا اب تک نہ لوٹا تھا۔وہ کبھی اتنی دیر گھر سے باہر اکیلا نہ رہا تھا ۔ سویرے اس کا جھگڑا نذیرے سے ہو&ٔا تھا۔بات تو معمولی سی تھی پر نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ۔بالے کو […]

جہاز رن وے پر دوڑ رہا تھا، صائمہ پانچ سال کے بعد کینیڈا سے پاکستان آنے پر جہاں بہت خوش تھی وہاں اداس بھی تھی۔ان سالوں میں اس کے بہت پیارے کچھ رشتے اسے ہمیشہ کے لیے چھوڑ گئے تھے جن میں ایک اس کے بہنوئی تھےاور دوسری اس کی دوست عشاء۔ کووڈ سے پہلے […]

’’چوہدری سرور اعظم کے اکلوتے بیٹے کی شادی ہے…. سات کوس تک تو پتہ چلنا چاہیے کہ چوہدریوں اور نمبرداروں کے ہاں شادی کیسے وج گج کے ہوتی ہے۔صرف دس دن شادی میں باقی ہیں، نہ کوئی واجا گاجاہے نہ ڈھول ڈھمکا ،نہ لنگر کھلا‘‘۔ چوہدری سرور نے کلف سے اکڑے سوتی سوٹ پر واسکٹ […]

ڈاکٹر ام کلثوم۔ لاہور مجھے کسی فرد یا فرد کے کسی کام پر تبصرہ کرنا ہمیشہ بڑا مشکل محسوس ہوتا رہا ۔ ایک کمزور بندہ کیسے دوسرے کی محنت اور اخلاص کا صحیح اندازہ کر سکتا ہے ۔دعا ہے رب کریم اس خاص نمبر کی تشکیل میں حصہ لینے والے تمام افراد کی مساعی کو […]

جیو ٹی وی کے معیار پر ایک سوالیہ نشان …تھپڑ کلچر…وحشت اور تشدد کو گلیمرائز کیا جارہا ہے جیو ٹی وی چینل سے پیش کیا جانے والا سیریل تیرے بن اپنی 46ویں قسط آن ائیر کرنے کے بعد اچانک شدید تنقید کا نشانہ بننا شروع ہؤا اور علم میں یہ بات آئی کہ شاید اسی […]

ہم لوگ نئی کالونی میںشفٹ ہوئے تو گھر کی صفائی کے لیے ملازمہ کی تلاش شروع ہوئی ۔ ڈرائیورنے محلے کے گارڈز سے مدد مانگی تو اس نے روزانہ ایک دوعورتوں کو بھیجنا شروع کر دیا ۔ مسکراتے چہرے اور بڑی بڑی خوبصورت آنکھوںوالی فاطمہ مجھے پہلی نظر میں پسند آگئی۔ فاطمہ کی تین بیٹیاں […]

۲۰۰۴ میں ہمارے بچے کویت منقل ہو گئے، ہم نے ان کے ہمراہ گرمیوں کی چھٹیوں کے مزے لیے، ستمبر میں ہمیں ایک سمسٹر کی پڑھائی کے لیے پھر پاکستان آنا پڑا۔ ہمارا قیام والدہ صاحبہ کے گھر تھا، جو ان دنوں کافی علیل تھیں۔بستر پر لیٹے لیٹے اپنی مددگار کو ہدایات دیتیں اور وہ […]

ہم اپنے بچپن سے ہی انہیں دیکھتے آرہے تھے ۔ نکلتا ہؤا قد ، درمیانی جسامت ، گندمی رنگت ، بڑی بڑی آنکھیں ، ماتھا چوڑا ، گھنے بال۔ وہ اور ڈاکٹر معراج کا گھرانہ لازم و ملزوم تھے ۔ ادھر ہم بچوں کا بیماری سے چولی دامن کا ساتھ تھا چنانچہ اکثر ہی ڈاکٹر […]

دھوپ کی تمازت ختم ہو گئی تھی ۔ سورج ڈھل گیا تھا مگر گھر کے کام تھے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے ۔ کام سمیٹتے سمیٹتے امی تھکاوٹ سے چور دکھائی دے رہی تھیں ۔ جب سے ماسی شریفاں ملازمت چھوڑ کر گئی تھی کوئی نئی ملازمہ مل ہی نہیں […]

کہانی کے کردار ہماری آنکھوں دیکھے ہیں ۔ کچھ موجود ہیں کچھ ملک عدم کو سدھار گئے ۔ ان میں دیہاتی اور شہری تڑکے کا حسین امتزاج ہے ۔ یہ گائوں کی ’’مچھیاں ‘‘ ( ٹافیاں ) اور شہر کی چاکلیٹ ہیں ۔ پڑھیے، کبھی ہنسیے اور کبھی روئیے ۔ بھائی ماکھا ابا ہندوستان سے […]

ہم چلو دودھ کے جلے ہوئے ہیں آپ کیوں چھاچھ سے ڈرے ہوئے ہیں جاگتی ہی نہیں ہے شرم و حیا لوگ چکنے گھڑے بنے ہوئے ہیں چین سے وہ نہ جی سکیں گے کبھی تیری باتوں کے جو ڈسے ہوئے ہیں آپ سے ہم ہی شکوہ سنج نہیں آپ بھی تو بہت بھرے ہوئے […]

ہر شے کوئی ترکیب جدا اوڑھے ہوئے ہے معلوم نہیں کون ہے کیا اوڑھے ہوئے ہے ہر آن نئے رنگ میں ہوتی ہے نمودار ہر لمحہ نئی ایک فضا اوڑھے ہوئے ہے سورج ہے لپیٹے ہوئے خود اپنی شعاعیں اور چاند بھی سورج کی ضیا اوڑھے ہوئے ہے افسردہ و دل تنگ ہے حالات سے […]

لک تیرے غلام ہیں سر کو- جھکائے ہم در پہ ترے کھڑے ہوئے نظریں اٹھائے ہم مانا کہ زندگی کے ستم بےشمار ہیں اور بندگی میں راہ کے پتھر ہزار ہیں لیکن تیری عطا کے ہی امیدوار ہیں آنکھوں سے آنسوؤں کے ہیں موتی لٹائے ہم مشکل بڑی ہے یارب اس عہدِ جدید میں ہم […]

ڈاکٹڑ عافیہ صدیقی ایک پاکستانی خاتون جن کو امریکہ نے بغیر ٹھوس الزام کے عرصہ بیس سال سے جیل میں ڈال رکھا ہے،حال ہی میں ان کے حوالے سے رہائی کی کوششوں کا مطالبہ دوبارہ میڈیا کی زینت بنا،جب سینیٹر مشتاق احمد خان صاحب نے اس معاملے کو سینیٹ کے اندر اور باہرزوروشور سے اٹھایا […]

حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا کہ اے آدم ؑ کے بیٹے ٗ میں بیمار ہؤا تو تو نے میری عیادت نہ کی۔ (انسان) کہے گا کہ اے میرے رب ٗ میں تیری کس طرح عیادت کرتا جب […]

قبر یا عالم برزخ سے مراد وہ عالم ہے جس میں موت کی آخری ہچکی سے لے کر بعث بعد الموت کے پہلے جھٹکے تک انسانی ارواح رہیں گی۔حدیث میں ’’ قبر ‘‘ کا لفظ مجازاً عالم بزرخ ہی کے لیے استعمال ہؤا ہے حدیث کے منکر اس بات پر مصر ہیں کہ عالم برزخ […]

قارئین کرام سلام مسنون! امید ہے اس ہوشربامہنگائی اورشدت کی گرمی میں بھی عید الاضحیٰ نے چہروں پر ضرور خوشیاں بکھیری ہوں گی، روح کو سرشار کیا ہوگا، اللہ کی رحمت کی پھوار برستی محسوس کروائی ہوگی، دلوں اور دسترخوانوں کو وسعت دی ہوگی۔ اللہ کرے سب کا جذبہِ قربانی منظور و مقبول ہو کہ […]