محشر خیال – بتول اگست ۲۰۲۴
بشریٰ تسنیم۔شارجہ
بہت پیاری صائمہ !
پہلی سماعت پہ دنیا کی سب سے ناقابل یقین خبر کسی کا دنیا سے چلے جانا ہوتی ہے ۔ یہ جانے والا اگر اپنی عزیز دوست کا شریک حیات ہو تو زندگی ایک جھٹکے سے رک سی جاتی ہے لیکن یہ خبر چونکہ رب العالمین کا اٹل فیصلہ ہوتا ہے تو وہ عظیم ہستی اس کا ادراک کروا دیتی ہے اور تھام بھی لیتی ہے ۔
کل نفس ذائقة الموت۔فصبر جمیل انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
جانے والے کے لیے اب دعائے مغفرت کے سوا کوئی خیر خواہی نہیں ۔ ان کے صدقہ جاریہ کے ہر کام کو اللہ تعالیٰ اپنی شان کے مطابق ہر آن عروج عطا فرمائے ۔ سب حسنات قبول فرمائے خطائیں معاف فرمائے ۔ پس ماندگان پہ خصوصی رحمت فرمائے آمین ۔
دلی دعائیں محبت کے ساتھ…. اللہ تعالیٰ تمہیں سکینت عطا فرمائے آمین۔ تم سے بظاہر دور ہوں لیکن دل سے قریب ہو ۔پاکستان ہوتی تو ضرور تمہارے پاس آتی….ان شاءاللہ ملیں گےبشرط زندگی ۔
واللہ مع الصابرین
دل چاہتا ہے جلدی ملاقات ہو بس دونوں خاموش رہیں اور ایک دوسرے کے آئینہ دل میں حالت زار دیکھتے رہیں ۔ خیالوں میں نہ جانے کتنی باتیں کرتی رہتی ہوں، سوچتی…