حبیب الرحمن

غزل پھر سے اچھے بن جاتے ہیں ہم بچہ سے بن جاتے ہیں کیا محفل وہ جس محفل میں جھوٹے سچے بن جاتے ہیں سیدھے سادے مجنوں پاگل ہم سے تم سے بن جاتے ہیں خود کو دیکھیں تو دیکھا ہے دشمن اپنے بن جاتے ہیں کیا ہے اْس کی ہٹ کی خاطر ہم ہی […]

دو گھروں کے درمیان بے شک مجبوریوں کی دیواریں حائل تھیں لیکن اتنی اونچی بھی نہیں ہو گئی تھیں کہ کسی سہارے کھڑا ہو کر ان کے دوسری جانب جھانکا بھی نہیں جا سکتا ہو۔ اکثر دیوار کے اس پار کے گھر والے دیواروں پر کھڑے ہوکر بات چیت بھی کر لیا کرتے اور موقع […]

جو یونہی روٹھ گئے ہوں انھیں منائیں کیا نہ چاہتے ہوں اگر دل سے مسکرائیں کیا ہمارے دل میں تمہارے سوا نہیں پہ یہ دل جو دیکھنا ہی گوارہ نہیں دکھائیں کیا اگر ہے بات میں سچائی لکنتیں کیسی یہ اوپرا لب و لہجہ یہ آئیں بائیں کیا قبول ہیں سبھی اچھی بری صفات ہمیں […]

غزل ہنس کے طوفاں کو ٹالتے رہیے رنگ ہر سو اُچھالتے رہیے اپنے دل کے حسین جذبوں کو لفظ و معنی میں ڈھالتے رہیے زیست کے بیکراں سمندر سے سچ کے موتی نکالتے رہیے پھیل جائے نہ تیرگی ہر سو زخمِ دل کو اُجالتے رہیے درد و غم کے اُمڈتے طوفان کو دل کے دریا […]

میں ڈھاکہ میں رہنے والی نہایت معمولی شکل و صورت کی ایک غریب لڑکی تھی۔ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد۔ والد نسلی فسادات کی نظر ہو چکے تھے۔ والد صاحب بے شک محنت مزدوری ہی کیا کرتے تھے لیکن مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ان کے ہوتے ہم ماں بیٹی نہ صرف دو وقت […]

یہ کیا کہ سچی رفاقتوں کی گھنیری چھاؤں کو ڈھونڈتے ہو ہرے بھرے کھیت بستیوں میں بدل کے گاؤں کو ڈھونڈتے ہو اندھیرے گھر میں گری ہوئی سوئی ڈھونڈنا جب نہیں ہے ممکن تو کیوں یہ پھیلائی جھوٹی باتوں کے ہاتھ پاؤں کو ڈھونڈتے ہو کسی کے آنچل نہیں ہیں محفوظ گر سروں پر تمہارے […]

اپنے سینے سے لگالے مجھے اکمل کر دے ماں میں انسانِ مجمل ہوں مفصل کردے اے مرے ابر معاصی تو مری آنکھوں سے ٹوٹ کر اتنا برس روح کو جل تھل کردے تیرا یک ٹک مجھے یوں دیکھتے جانا جاناں مجھ سے پاگل کو کہیں اور نہ پاگل کردے خوف آتا ہے ترا قرب یہ […]

سچ ہی کہتے ہیں کہ جب تک کسی بھی قسم کی آزمائش خود پر نہ پڑے اس وقت تک اس کی شدت یا خوفناکیت کا اندازہ ہونا ممکن نہیں۔ ایسا ہی کچھ میرے ساتھ ہؤا۔ یہ بھی نہیں کہ کوویڈ 19 کی تباہ کاریوں سے میں بالکل ہی بے خبر تھا یا معاشرے میں گھومنے […]

غزل اندر کا غم کہہ ڈالے تو گر چشمِ نم کہہ ڈالے تو تنگ آکر جو مرضی کر لو زیادہ سے کم کہہ ڈالے تو وہ بھی اک دن اچھا جاؤ ہو کر برہم کہہ ڈالے تو زخمِ دل، ہونٹوں کا اپنے رکھ دے مرہم کہہ ڈالے تو چپ ہوں پر آنکھوں کا بادل دل […]

میں ملک کے سب سے بڑے شہر کے سب سے بلند ٹاور کی نویں منزل کے ایک اپارٹمنٹ کا مالک تھا۔ اپارٹمنٹ اور اپنی زمین اپنا گھر کا مقابلہ تو نہیں لیکن جو بھی آتا وہ یہی کہتا کہ بے شک آپ ایک فلیٹ میں رہتے ہیں لیکن یقین مانیں فلیٹ میں آنے کے بعد […]

شروع شروع جب پاکستان میں کمپیوٹر اتنا عام ہونے لگا کہ گھروں کے دروازوں پر اس کی دستک سنائی دینے لگی تو مجھے اس بات کی تو بے حد خوشی ہوئی کہ اس میں نہ صرف ہر فرد کے مزاج کے مطابق بہت کچھ دیکھنے، سننے اور پڑھنے کے بصارتی، صوتی اور تحریری لوازمات موجود […]

میں ظلمتوں سے بغاوت میں مارا جاؤں گا اے روشنی تری چاہت میں مارا جاؤں گا جہالتوں کی نحوست مجھے نگل لے گی میں زعم فہم و فراست میں مارا جاؤں گا میں بچ گیا بھی اگر ظالموں کے چنگل سے تو منصفوں کی عدالت میں مارا جاؤں گا میں سر بچا کے عدو سے […]

اخلاص و محبت سا وہ پیکر نہ ملے گا باہر سے ہے جیسا مرا اندر نہ ملے گا حق گوئی پہ سر کاٹنا ہے کاٹ دو لیکن تم کو مری آنکھوں میں کوئی ڈر نہ ملے گا پا کر نہ تجھے جیتے جی مر جاؤںگا، میرا گر تیرے مقدر سے مقدر نہ ملے گا ہاں […]

بس بہت ہو گیا اپنے دل میں ذرا الفتوں چاہتوں کو جگہ دیجیے مدتوں سے جما نفرتوں کا غبار اپنے ذہن و نظر سے اڑا دیجیے ظلمتِ شب سے شکوہ بجا آپ کا پھر بھی لازم ہے یہ روشنی کے لیے ہو سکے اپنے خونِ جگر سے کوئی اک دیا راستے میں جلا دیجیے مر […]

نہ ہم نے کھلتے گلاب دیکھے نظر نہ شکلِ ببول آئی عجیب منزل تھی جس کی راہوں میں گرد دیکھی نہ دھول آئی لکھے تھے قسمت میں اس کی شاید نشاط کے صرف چند جھولے وگرنہ خواہش درختِ جاں کی تمام شاخوں پہ جھول آئی جو چند اچھے سمے مقدر سے میری جھولی میں آ […]

غزل نہیں ہے بیری تو کیوں مرے گھر برس رہے ہیں سبب تو ہوگا جو اتنے پتھر برس رہے ہیں خطاؤں کے داغ سب دھلیں گے جو آنسوؤں کے اگر یہ بادل جو دل کے اندر برس رہے ہیں بجھے گی کس طرح پیاس دھرتی کی میری یارو جو سارے بادل سمندروں پر برس رہے […]

ہم چلو دودھ کے جلے ہوئے ہیں آپ کیوں چھاچھ سے ڈرے ہوئے ہیں جاگتی ہی نہیں ہے شرم و حیا لوگ چکنے گھڑے بنے ہوئے ہیں چین سے وہ نہ جی سکیں گے کبھی تیری باتوں کے جو ڈسے ہوئے ہیں آپ سے ہم ہی شکوہ سنج نہیں آپ بھی تو بہت بھرے ہوئے […]

سر کی یہ آگ پیروں تک آنی ہے اور بس اتنی سی شمع تیری کہانی ہے اور بس پھر دیکھیے وہ جوش وہ جذبہ عوام کا جھوٹی امید ان کو دلانی ہے اور بس نفرت کی وہ مچے گی قیامت ہر ایک سے ایک ایک کی ہزار لگانی ہے اور بس ہاں آج تک اسی […]

وہ جو ماں کے تلخ سے تند سے مجھے چھٹ پنے میں رلا گئے وہی لہجے ڈانٹ کے پِیٹ کے مری زندگی کو بنا گئے مرے سب گناہ مٹا گئے، ترا آسمان ہلا گئے مرے نالے تیری جناب میں عجب ایک حشر اٹھا گئے نہ وہ چہرہ اب ہے گلاب سا نہ رہا ہوں مثلِ […]

کسی کو نرم بنا ئے کسی کو سخت کرے سلوک آگ ہر اک شے کے حسبِ بخت کرے جو کذب و جھوٹ کا تکیہ سفیرِ رخت کرے وہ سچ پہ کیسے بھلا اپنی مہر ثبت کرے یہ کس کے لمس کی تاثیر تھی کہ سوکھا ہؤا اکھاڑ دینے پر آہ و بکا درخت کرے امیر […]

اے کاش جرمِ معاصی پہ اتنا رولوں میں جو داغ دامنِ دل پر لگے ہیں دھولوں میں تمام عمر ہی گزری اسی کشاکش میں وہ پہلے پہل کرےگاکہ پہلے بولوں میں کسی کے دل کو کوئی ٹھیس کیسے پہنچے گی ہر ایک بات جو کہنے سے پہلے تولوں میں اک اور رنگ کی دنیا ہو […]

غزل مسئلہ کوئی بھی ہو حل بڑے آرام سے ہو کام ہر فرد کو اپنے ہی اگر کام سے ہو تذکرہ تیری جفاؤں کا بھی لازم ٹھہرا غم کے ماروں کو دلاسہ مرے انجام سے ہو عقل ہر درد کا احساس کہاں کرتی ہے روح انجان اگر اپنے ہی اندام سے ہو ضبط ایسا ہے […]

پس تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے جب کوئی انسان پیدا ہوتا ہے تو فطرت کی جانب سے اس کے دماغ میں ہزاروں لاکھوں ’’سافٹ ویئر‘‘ ڈال دیے جاتے ہیں جو اس کی عمر کے ساتھ ساتھ دنیا میں پیش آنے والی ضرورتوں کے مطابق اجاگر سے اجاگر تر ہوتے چلے […]

دل سے ہر شک نکالیے صاحب اب نہ شجرے کھنگالیے صاحب چاند کا دل دھڑک رہا ہوگا اپنا آنچل سنبھالیے صاحب اک ذرا سی زبان نے کتنے دوست دشمن بنا لیے صاحب تم بھی اپنی کمر کو کس رکھو ہم نے لنگر اٹھالیے صاحب کتنے کلیوں سے پھول چہروں کے وقت نے، رنگ کھالیے صاحب […]