قارئین کرام !سلام مسنون ملک کے حالات مخدوش ہیں۔ بلوچستان میں کشیدگی بدستور ہے۔ساتھ پارا چنار میں ایک بار پھر فسادات پھوٹ پڑے ہیں جبکہ ابھی اکتوبر میں شدید خون خرابے کے بعد حالات کچھ نارمل ہوئے تھے۔پارا چنار میں جھگڑے کی تاریخ بہت پرانی ہے۔مقامی نظام قبائلی ہے اور آبادی میں شیعہ اور سنی […]
دنیا کی زندگی کا آغاز حضرت آدم ؑ کے زمین پر قدم رکھنے سے، اور اختتام آخری انسان کی موت اور قیامت کا وقوع پذیر ہونا ہے۔یہ اس دنیا کی طبعی عمر ہے۔ اس میں ہر انسان کی دنیا اس کی پیدائش سے موت تک کا سفر ہے۔ حدیث ہے: جس کی موت آگئی اس […]
وقت بھی کیا عجیب شے ہے۔ کبھی تو یہ ایسا لطیف ہو جائے گا کہ باد صبا کی طرح سبک رفتاری سے گزرنے لگے گا۔ اور کبھی یہی وقت ایسا بھاری کہ آپ کو ایک ایک لمحہ گزارنا مشکل ہو جائے گا اور آپ کو یوں معلوم ہو گا جیسے آپ کے کمرے میں لگی […]
ننھے پھول جویریہ ریاض اڑنے دو پرندوں کو ابھی شوخ ہوا میں پھر لوٹ کے بچپن کے زمانے نہیں آتے بچپنا کب کیسے اتنی جلدی گزر جاتا ہے پتہ ہی نہیں چلتابند مُٹھی سے جیسے ریت سرکتی چلی جاتی ہے ویسے ہی پلک جھپکتے ہی بچے بڑے بھی ہو جاتے ہیں۔ قدرت کا بیش بہا […]
وہ اٹھائیس سالہ لڑکی PHD کا انٹری ٹیسٹ دینے کراچی آئی تھی اور کچھ وجوہات کی بنا پر اسے دو دن کی بجائے، میرے گھر میں پورا ہفتہ رہنا پڑا اور یہ پورا ہفتہ میری قوت برداشت پر ایک عظیم امتحان تھا، اور میرا ارادہ تھا کہ اس کی والدہ جہاں کہیں مجھے ملیں گی […]
’’۲ جون کی صبح تھی۔ گھر میں افرا تفری پھیلی ہوئی تھی۔ یہ اس وجہ سے تھی کہ ہماری امی کی دعاؤں کی قبولیت کا وقت آن پہنچا تھا۔ بیت اللہ کی زیارت ہماری امی کی سب سے بڑی خواہش تھی اور اس خواہش کے پورا ہونے کا وقت آگیا تھا۔سامان تیارتھا، امی دو بجے […]
عوام الناس کا آنا جانا لگا رہتا تھا اُس ادارے میں ۔ مروجہ اور سرسری طریقے پر آمد و رفت جاری ہی تھی کہ یکا یک کچھ تبدیلیاں سب کی نظروں میں آگئیں مثلاً طالبات کا مرد کلرک کے کمرے تک جانا ہوتا تو اس کے دفتری میز تک پہنچ ہوتی مگر اب بیرونی کھڑکی […]
انسان دنیا میں آنے کے بعد وقت کے ساتھ ساتھ مختلف ذائقوں سے آشنا ہوتا ہے۔ نومولود صرف ماں کے دودھ کی لذت سے آشنا ہوتا ہے۔ پہلی بار کھٹا ذائقہ زبان پہ آتے ہی بچے کا سارا جسم منفی ردعمل کا اظہار کرتا ہے، دوا کی کڑواہٹ اس کو پیٹ کی ہر شے اگلنے […]
1915 سے 2024 تک اقبال کے فلسفہ خودی کا سفر ایک صدی سے اوپر محیط ہے ۔ فکر اقبال کے حوالے سے اس کا احاطہ کرنا چند اقتباس میں ممکن نہیں ، مگر عصر حاضر کی سیاسی ، سماجی ، معاشی اور معاشرتی زندگی متقاضی ہے کہ غوروفکر کریں کہ کیا واقعی اقبال’’ آج ‘‘ […]
مسلمانوںکا خلافت راشدہ جیسے بے نظیر مثالی نظام کی نعمت سے محروم ہو جانا کوئی اتفاقی حادثہ نہ تھا جو اچانک بلا سبب رونما ہو گیا ہو، بلکہ اس کے کچھ اسباب تھے اور وہ بتدریج امت کو دھکیلتے ہوئے خلافت سے ملوکیت کی طرف لے گئے ۔ اس المناک تغیر کے دوران میں جتنے […]
صارم کی کمر میں درد تھا شاید ہوا لگ گئی ہے اس نے سوچا اورکرسی سے کھڑے ہو کر کمر پر دونوں ہاتھ رکھ دیے۔ ایک دو قدم چل کر واپس اپنی کرسی پر بیٹھ گیا ۔ دوسرے کیبن میں بیٹھے لوگ اپنے کاموں میں منہمک تھے انہوں نے اس پر ایک اچٹتی نظر بھی […]
پروفیسر خواجہ مسعود ۔ اسلام آباد ’’ چمن بتول‘‘ شمارہ نومبر 2024ء اب کے خوشنما پھولوں سے سجا ’ چمن بتول‘‘ کا ٹائٹل نگاہوں کو بھلا لگ رہا ہے ۔ ’’ ابتدا تیرے نام سے ‘‘ سب سے پہلے آپ نے لاہور کی مسموم فضا پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کے […]
جب محبت کرنے والے نہ پاس آتےنہ آنکھیں ملاتے تھے،مگردلوں میں تڑپ لیے کن اکھیوں سے دیکھتے اور منتظر رہتے۔اس کی کہانی جس پر زمین تنگ ہوگئی تھی یہ اس زمانے کی بات ہے جب جہالت کا دور دورہ تھا اور ہر سو ایک وحشت ناک اندھیرا تھا ۔پھراس مہیب اندھیرے میں آمنہ کے لعل […]
تمھارے دم سے ہمیں بھی اذنِ حیات اب تک ملا ہو&ٔا ہے خزاں کے موسم میں دل کے اندر گلاب سا اک کھلا ہوا ہے وفا شعاری وجاں نثاری کی سب مثالیں ہیں تم پہ نازاں شہِ زمانہ کی بےحسی کا خراج تم نے اداکیا ہے ڈرون حملوں کاوار جس نے بس اک چھڑی سے […]
صبح سویرے ابھی مرغوںنے بانگ بھی نہ دی تھی کہ مدھانی رڑکنے کی آواز آنے لگی ۔ دور افق پر پھو پھٹنے لگی اور ہلکی ہلکی روشنی چار سو پھیل گئی ۔ کوئوں کی کائیں کائیں اور چڑیوں کی چوں چوں کا شور مچ گیا ۔ لوگ باگ اپنے کام کاج کے لیے گھروں سے […]
’’ حضرت ابو ذر جندب بن جنادہؓ اور ابوعبد الرحمٰن معاذ بن جبلؓ سے روایت ہے رسول اکرم ؐ نے فرمایا : تم جہاں کہیں بھی ہو اللہ سے ڈرو اور خطا ہو جانے کے بعد نیکی کرو کہ وہ برائی کو مٹا دیتی ہے اور لوگوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئو ‘‘۔(ترمذی […]
یہ تقریباً 25 سال پرانی بات ہے ۔ اس دن کالج کینٹین میں بہت زیادہ رش تھا ۔ایسا لگ رہا تھا ساری طالبات نے ایک ساتھ ہی دھاوا بول دیا ہے۔اتفاق سے میرا بھی چنا چاٹ کھانےکا بڑا دل کر رہا تھا لہذا ہمت کر کے رش میں گھس گئی، بڑی تگ و دو کے […]
صبح امی سے پیٹ کے درد کا بہانہ لگایا ۔ آنکھیں نہیں کھل رہی تھیں۔ اب وہ ہر دوسرے دن جانے کا منع کر دیتا ۔ کچھ دن ابو دیکھتے رہے پھر سختی کی حتیٰ کہ نوبت پٹائی پر آگئی ۔ ماں ہمیشہ ڈھال بن کر سامنے آ جاتی تو اکثر حفظ کروانے نہ کروانے […]