شہید یحییٰ سنوار کے لیے ۔ اسما صدیقہ

کوئی تبصرہ نہیں

تمھارے دم سے ہمیں بھی اذنِ حیات اب تک ملا ہو&ٔا ہے
خزاں کے موسم میں دل کے اندر گلاب سا اک کھلا ہوا ہے

وفا شعاری وجاں نثاری کی سب مثالیں ہیں تم پہ نازاں
شہِ زمانہ کی بےحسی کا خراج تم نے اداکیا ہے

ڈرون حملوں کاوار جس نے بس اک چھڑی سے کیا ہے پسپا
شکستہ بازو کی بےبسی میں بھی وقتِ آخر ڈٹا ہؤا ہے

وہ بدر کاکربلا کاوارث،احد کے میداں میں ڈٹنے والا
حسینیت کا علم اٹھائے اکھڑتی سانسوں میں لڑ رہا ہے

حَسَن حسین و بلالِ حبشی ،علی وعثمان وعمر وحمزہ
قرون اولیٰ کی ہرشہادت کا باب پھر سے کھلاہؤا ہے

نبیِؐ رحمت کادست ِشفقت ردائے فردوس بن کے چھائے
زمین ِاقصیٰ کی ہرامانت کا قرض جس نے اداکیا ہے

 

نصیب
لوگوں کے ہاتھوں میں آپ کا نصیب نہیں ہوتا
وہ آپ کے مالک رازق نہیں ہیں۔
انہوں نے آپ کو تخلیق نہیں کِیا ہے۔
سو انہیں اس بات کی اجازت ہی کیوں دی جائے کہ وہ آپ کے اندرمایوسی کا زہر بھر دیں۔
آپ سے آپ کے خواب چھین لیں۔
آپ کو آپ کی نظروں میں بے وقعت کر دیں۔
آپ نے صرف اﷲ پر ہی بھروسہ رکھنا ہے۔
جس نے آپ سے خود آسانیوں کا وعدہ کیا ہے۔
ہمیں اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے کہ اپنی اطاعت اور فرمانبرداری کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں اپنے اطاعت گزار بندوں میں شامل فرمائے امین۔
(میر بابر مشتاق)

 

 

 

 

 

 

والدین کا گھر
یہی وہ گھر ہے جہاں آپ جب جی چاہے بغیرکسی دعوت کے جا سکتےہیں یہی وہ گھرہے جہاں آپ دروازے میں چابی لگا کر براہ راست گھرمیں داخل ہو سکتے ہیں یہی وہ گھرہے جہاں محبت بھری نگاہیں اس وقت تک دروازے پرلگی رہتی ہیں جب تک آپ نظر نہ آجائیں یہ وہ گھر ہے جو آپ کو آپ کے بچپن کی بے فکری اورخوشیوں کے دن یاد دلاتا ہے یہ وہ گھرہے جہاں آپ کی موجودگی اورماں باپ کے چہرے پرمحبت کی نظر ڈالنا بس برکت اور ان سے گفتگوکرنا اعزاز کی بات ہے یہ وہ گھرہے جہاں ماں باپ کی صورت میں دو شمعیں جلتی رہتی ہیں تاکہ آپ کی دنیا روشنی سے جگمگائے اورآپ کی زندگی کو خوشیوں اورمسرتوں سے بھردے۔یہی وہ گھر ہے جہاں کا دستر خواں خالص محبتوں سے بھرپور ، ہرقسم کی منافقت سے پاک ہے ۔ یہ وہ گھر ہے جہاں آپ کو ہر قسم کی خوشیاں اور قہقہے میسرہیں آہ لوگو ان گھروں کی اہمیت کوپہچانوں اوراپنے والدین کی محبت کو بھی ۔ آئیے ہم سب اپنے والدین کے لیے یہ دعا کریں
رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا
٭ ٭ ٭

 

Facebook
Twitter
Pinterest
WhatsApp