اللہ کےنام سے – نور مارچ ۲۰۲۱
نوری ساتھیو! اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ مارچ کامہینہ آگیاہے۔موسم بدل گیاہے۔دن بڑےہوگئےہیں۔یہ وہ بہترین وقت ہوتاہےجب ہم دل جمعی،مستعدی اورخوشی سےاپنےکام نمٹاسکتےہیں،اگرہم چاہیں۔جی ہاں ، اگرہم چاہیں۔ہم میں سےکچھ لوگ ہیں جنھیں کام ٹالتےرہنےکی عادت ہے۔کچھ سست اورکاہل ہیں۔کچھ خوش گمان کہ جب اٹھیں گےفٹافٹ کام ہوجائے گااورکچھ عدم اعتماد کاشکارکہ نہ جانےیہ کام کربھی پائیں گےیانہیں؟ یہ سب رویےغلط ہیں۔آپ کوخودپراعتمادہوناچاہیےمگراتنابھی نہیں کہ مناسب منصوبہ بندی اوروقت کالحاظ ہی نہ رکھیں۔وقت کی اہميت کوسمجھیں۔سستی دوربھگائیں۔اپنےاہداف مقرر کریںاور ان کےحصول کےلیےکوشش کریں۔قرآن میں ارشاد ہے لیس للانسان الا ماسعی۔ انسان کےلیےوہی ہے جس کے لیے اس نے کوشش کی۔ کچھ کام شروع کرنے سے پہلے مشکل معلوم ہوتے ہیں چنانچہ ہم انھیں شروع کرتے ہوئے گھبراتے ہیں مگر اس سے کیا ہوتا ہے ؟کیا کام خود بخود ہو جاتا ہے ؟ نہیں، بلکہ ہم نقصان اٹھاتے ہیں یا محروم رہ جاتے ہیں۔ہمت کیجیے اور کام شروع کیجیے۔ کام کتنا