۲۰۲۴ بتول مارچ

قارئینِ کرام سلام مسنون رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔اللہ کرے ہم اس کے فیوض و برکات سے کما حقہ مستفید ہوں۔ بدلتےموسم کے ساتھ طوفانی ہواؤں کا زور رہا۔ بلوچستان میں غیر معمولی اور شدید بارشوں نے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی ،خصوصاً گوادر، جیونی اور سربندن میں بہت نقصان ہؤاہے۔سیلابی ریلوںنےکاروبار زندگی […]

شازیہ محسن کی شادی کو آٹھ سال مکمل ہوچکے تھے جب قدرت نے اسے وہ خوشخبری سنانے کے لیے منتخب کیا جس کے لیے اس کے کان ہمہ وقت منتظر رہتے تھے۔ پہلے پہل تو بزرگ خواتین اور اس کے بعد بچے بوڑھے جوان سب نے پوچھ پوچھ کر ناک میں دم کر دیا تھا۔شادی […]

نا واقف لوگوں کو یہ سن کر تعجب ہو گا کہ گورنمنٹ کے تمام محکموں میں سب سے عجیب و غریب محکمہ نہر کا ہے ۔لیکن ناظرین اگر اس محکمے کی صرف ان دو خصوصیات پر غور کریں گے تو خود سمجھ جائیں گے ۔اول یہ کہ اس کے علاوہ تمام محکمے ایک دوسرے سے […]

یقین جانیے وقت کم ہے اور کام زیادہ ، سو ابھی اور اسی وقت سے اپنے معاملات کو درست کرلیجیے….یہ ماہ ِمبارک صرف بھوکا پیاسارہنے کا نام نہیں ، بلکہ اس کا مقصدانسانی کردار میں بہتری لانا ہے الحمدُ للہ ! ماہ رمضان المبارک ہم پرسایہ فگن ہو چُکا ہے جسے ’’ماہِ تربیت‘‘ کہنا اس […]

بچوں کی تربیت والدین کی سب سے اہم ذمہ داری ہے۔ اولاد اللہ کی دی ہوئی نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت ہے،اللہ کی دی ہوئی نعمتوں کا اس کی مرضی کے مطابق استعمال کرنا نعمت کی شکر گزاری ہے اور نعمتوں کا اپنی مرضی سے استعمال کرنا اور غفلت برتنا ناشکری ہے۔کسی دانا […]

تقدیر کے قاضی کا یہ فتویٰ ہے ازل سے ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا یہ مشہور زمانہ شعر جتنا ہمارے ماضی کے حالات پر صادق آتا ہے اتنا ہی ہمارے موجودہ حالات کی عکاسی کرتا ہے ۔بلکہ آج کے دور میں تو اس شعر […]

اسلام میں خاتون اول کا درجہ و مرتبہ ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ کو حاصل ہے جو قریش کے ایک نامور سوداگر خویلد بن اسد کی صاحبزادی تھیں ۔ حضرت خدیجہ ؓ 555ء میں پیدا ہوئیں ۔ اس زمانے میںبعض قبائل عرب میں لڑکیوں کو زندہ دفن کر دیا جاتا تھا ۔ مگر آپؓ کے […]

اعتکاف مخلوق سے تعلق کاٹ کر، اور دنیا کی مصروفیات کو ترک کرکے اللہ تعالیٰ سے جڑ جانے اوراس کی رضا حاصل کرنے کے لیے کوشش کرنے کا نام ہے۔ جس میں بندہ اللہ کے ساتھ تعلق کو بڑھاتا ہے حتیٰ کہ اس کی بندوں سے انسیت سے بڑھ کر اللہ سے انسیت پیدا ہو […]

صبح کا آسمان بے حد اجلا اجلا سا تھا ۔ آسمان کے وسیع سمندر میں بادلوں کے ہلکے ہلکے ٹکڑے کسی بادبانی کشتی کی مانند ادھر سے اُدھر بھٹک رہے تھے ۔ ہوا میں ہلکی سی خنکی تھی جوطبیعت میں خوشگواریت کا احساس بھر دیتی تھی ۔ نماز فجر کے بعد میںدوبارہ سونے کا ارادہ […]

نواب غلام علی کی وسیع و عریض، سرخ اینٹوں سے بنی شاہانہ حویلی کے پچھواڑے برآمدے میں، کرسیوں پر بیٹھے دو بہن بھائی اور ان کی ماں ، سر جوڑے ایک مسئلے کو حل کرنے کی کوشش میں تھے۔ بھائی کو منٹو پارک جلسے میں شریک ہونے کے لیے امرتسر سے لاہور جانا تھا۔ ’’بھائی […]

میرے میاں سابق فوجی ہیں۔ چونکہ میری زندگی کا بیشتر حصہ ان کے ہمراہ بسر ہؤا ہے لہٰذا اپنے سالہاسال کے عمیق مشاہدے اور تجربے کی بناء پر میں پورے وثوق سے کہہ سکتی ہوں کہ انسان اگر ایک دفعہ فوجی بن جائے تو ریٹائر ہو جانے کے بعد وہ سابق فوجی تو ہو سکتا […]

پروفیسر خواجہ مسعود۔ اسلام آباد شمارہ فروری2024 اس بار ٹائٹل خوبصورت ہے اگرچہ اس میں خزاں رسیدہ درخت دکھائے گئے ہیں اور اب تو بہار کی آمد آمد ہے ۔ ’’ابتدا تیرے نام سے ‘‘محترمہ ڈاکٹر صائمہ اسما کا فکر انگیز اداریہ) اداریہ کے آغاز میں آپ نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی نامور ہستی […]

ہماری بہت اچھی دوست نوید ہ باجی ہیں ۔ ان سے13،14 سال پرانا تعلق ہو گیا ہے ۔ قرآن کے درس کے حوالے سے دوستی بنی تھی ابھی تک چلی آتی ہے۔پہلے تو پڑوسی تھے ہمارے گھر سے کچھ گھر چھوڑ کے ، اب دو ر چلے گئے ہیں ۔ لیکن اتنے دور ہی گئے […]

زندانی شاعری کی اصطلاح کا اطلاق دو معانی میں ہو سکتا ہے: ۱- وہ ادب جو زنداں میں تحریر کیا گیا۔ ۲- وہ ادب جو زنداں اور اس کے متعلقات کے بارے میں تخلیق ہوا۔ ڈاکٹر سعادت علی صدیقی کی رائے میں زندانی ادب کی اصطلاح صرف پہلے مفہوم میں استعمال کرنی چاہیے۔ وہ لکھتے […]

شازمہ اور شاہ زر کا گھر خوشیوں کا گہوارہ ہے جہاں زندگی مسکراتی ہے۔ عماد اور حماد ان کے دو نوجوان جڑواں بیٹے ہیں جن کی کرونا کی وجہ سے چوبیس گھنٹے گھر میں موجودگی شازمہ کو گھن چکر بنائے رکھتی ہے۔ ماں کے کام کا بوجھ کم کرنے کے لیے دونوں ہمہ وقت شادی […]

برابر کے کمرے سے ہر تھوڑی دیر بعد تالی کی آواز آ رہی تھی….اس نے شکر ادا کیاکہ کم ازکم بڑے بچے تو اپنا دفاع خود کر سکتے ہیں ہوا ایسی رک گئی تھی کہ جیسے پتہ بھی ہل نہ پا رہا ہو۔حبس کا عالم تھا،اسےکھینچ کھینچ کرسانس لیناپڑ رہا تھا۔وہ کمزور لاچار سی ایک […]

نجانے کیا ہؤا ایسا کہ اب اہلِ غزہ بھولے نہیں جاتے تصور میں انہیں صیہونی شاطر سے مقابل ہوتے اور لڑتے ہوئے ہی دیکھتی ہوں پر کسی دم ان شجاعت کے پہاڑوں کو شکستہ دل تصور کر نہیں سکتی ہر اک کردار ہی مضبوط و مستحکم توانا ہے جو دشمن کو مسلسل تلخیِ انجام سے […]

عورت وہ ہستی ہے جو اپنی صنف کی بنا پرظلم کی چکی میں پستی رہی ہے۔کبھی جاہلیت کے باعث اس کا استحصال کیا گیا تو کبھی نام نہاد جدید شعور اور وومن امپاورمنٹ کے نام پر اس کے جسم وروح کو رگڑا لگایا گیا۔مگراسلام صدیوں قبل عورت کی حیثیت واضح کر چکا ہے،جو اتنی منصفانہ […]

شیطان حیلہ جُو ہے شیطان کی ایک اور صفت جو بتائی جاتی ہے ٗ وہ یہ ہے کہ وہ بڑاحیلہ جُو ہے۔اسے اس بات کی بڑی مشق ہے کہ چکر کھا کھا کر انسان کے سامنے آئے اور فریب دے دے کر اسے مطمئن کر دے کہ جس راہ کی طرف وہ اسے لے جا […]

اپنی علاقائی اقدار و روایات کو دین قرار دینا درحقیقت افراط اور تفریط کا مظہر ہے ،معاصر تصور پردہ اور لڑکیوں کی تعلیم پر دینی تعلیمات کی روشنی میں ایک تجزیہ میرا خیال ہے کہ ہم پاکستانی اور بالخصوص پشتون علماجب بھی سماجی مسائل پر غور کرتے ہیں تو ہم ان مسائل کو اپنے مخصوص […]

’’ امی میرے عید کے کپڑے کیسے ہیں ؟ ‘‘عمارنے ماں کے گلے میںبانہیں ڈالتے ہوئے لاڈ سے پوچھا۔ ’’ بہت خوبصورت بہت پیارے بالکل شہزادے لگو گے پہن کر‘‘۔ ’’ دکھائیں مجھے‘‘۔ وہ بضد ہو گیا ۔ ’’ابھی تو میں کام کر رہی ہوں نا ، بیٹے ، کل چانددکھے گانا تو میں استری […]

آج ویک اینڈ تھا۔ وہ آفس سے گھر لوٹا تو گھر میں بڑی رونق تھی۔ دونوں بڑی بہنیں اپنے بچوں سمیت آئی امی کے ساتھ کچن میں مصروف تھیں، ان کے بچے گھر میں دوڑتے پھررہے تھے۔ نوشاد ان سب سے مل کر خوش ہوگیا ۔ادھر ہفتہ بھر بعد اس کے بڑے بھائی نعمان شارجہ […]