ۜہر عورت کی زندگی میں ایک لمحہ ایسا آتا ہے جو شور نہیں کرتا، لیکن سب کچھ بدل دیتا ہے۔ نہ کوئی گھنٹی بجتی ہے، نہ کوئی واویلا ہوتا ہے، مگر اندر ایک دنیا خاموشی سے اُلٹ جاتی ہے۔
یہ وہ لمحہ ہے جب عورت مینوپاز (Menopause) کے مرحلے میں داخل ہوتی ہے ۔ ایک ایسا دور جو صرف حیاتیاتی تبدیلی نہیں، بلکہ جذباتی، ذہنی اور سماجی سطح پر ایک خاموش زلزلہ ہے۔ اور افسوس کا مقام یہ ہے کہ ہمارا معاشرہ اس زلزلے کی لرزشوں کو نہ دیکھتا ہے، نہ محسوس کرتا ہے، نہ تسلیم۔
عورت، جو خود کو کھونے لگتی ہے
مینوپاز عورت کی فطری ماہواری کے اختتام کا نام ہے، مگر حقیقت میں یہ ایک دورِ تبدیلی ہے۔
اس دور میں وہ خود کو کبھی الجھا ہؤا، کبھی خالی، اور کبھی شدید جذباتی محسوس کرتی ہے۔ نیند کی کمی، موڈ کی تبدیلی، گرمی کے اچانک دورے (hot flashes)، بے چینی، اور ذہنی دھند — یہ سب اس کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے یہ سب چیزیں ’’برداشت کرو‘‘ کہہ کر نظرانداز کر دی جاتی ہیں۔
معاشرتی رویے: نہ سمجھے جانے کا دکھ
یہ سب صرف جسمانی آزمائش نہیں۔ اصل دکھ تب ہوتا ہے جب عورت کو اپنے ہی قریبی…

