نور نومبر۲۰۲۰

’’آج کوئی چھت پر نہیں جائے گا، نہ ہی پتنگ اڑائے گا‘‘۔ ابا جان نے زور سے کہا اور کالج روانہ ہوگئے۔ فہد نے جی کہتے ہوئے سر ہلایا اور گیٹ بند کرکے اندر آ گیا۔ پے درپے ڈور سے زخمی ہوجانے والے المناک حادثات کی وجہ سے شہربھر میں پتنگ بازی پر پابندی تھی۔ […]

پیارےنوری ساتھیو السلام علیکم خواب ہم سب دیکھتے ہیں۔ خواب اچھے بھی ہوتے ہیں اور برے بھی۔ اچھے خواب بشارت ہوتے ہیں اور برے خواب کے متعلق حکم ہے کے کسی کو نہ بتائے جائیں بلکہ اعوذ باللہ پڑھ کر بائیں جانب تین دفعہ تھتھکار دیں۔ ایک شیخ چلّی والے خواب ہوتے ہیں جو جاگتی […]

سلمان یوسف سمیجہ ۔علی پور س:لوگ آپ کو دوسروں کی نظروں میں گرانے کے لیے کسی بھی حد تک گر سکتے ہیں ،آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے ؟ ج: جی بالکل درست ۔ مگر ایسے لوگوں کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑتی ہے۔ ’’ خلیفہ منصور کے حاجب ربیع نے ان کو […]

یہ تقریباًدسمبر2017ء کی بات ہے ، جب ہم لوگ کینٹ ایریا میں کسی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے تو ہمارا گزر علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی پچھلی جانب سے ہوا۔وہ سارا علاقہ آرمی کا تھا۔ وہاں ہماری نظر ایک عمارت پر پڑی جس پر’’Army museum‘‘لکھا ہوا تھا، ساتھ میں بہت […]

پیارے بچو! یہ تو آپ سب جانتے ہی ہیں کہ علامہ اقبال صرف ایک عظیم شاعرہی نہیں بلکہ ہمارے قومی شاعر بھی ہیں۔انھوں نے شاعری کے ذریعے اپنی قوم میں اعلیٰ اخلاقی اقدار کو فروغ دینے اور بلند کردار کی تعمیر کرنے کے لیے جو کوششیں کیں ، وہ قابلِ تعریف ہیں۔ اقبال نے جہاں […]

ٹہنی پہ کسی شجر کی تنہا بلبل تھا کوئی اُداس بیٹھا کہتا تھا کہ رات سر پہ آئی اُڑنے چگنے میں دن گزارا پہنچوں کس طرح آشیاں تک ہر چیز پہ چھا گیا اندھیرا سُن کر بلبل کی آہ و زاری جگنو کوئی پاس ہی سے بولا حاضر ہوں میں مدد کو جان و دل […]

فائزہ کی ہنسی نہیں رک رہی تھی۔ اس کی آواز سن کر آمنہ بھی رسالہ چھوڑ کر وہیں چلی آئی اور فائزہ کی نگاہوں کا تعاقب کرتے ہوئے ہنسی کی و جہ جاننا چاہی۔ جیسے ہی نگاہ سامنے کے منظر پر پڑی، بے اختیار بول اٹھی۔ ’’اللہ!!! تو یہ ہے ڈراپ سین! اف! کتنے دن […]

٭ ایک خاتون نے اپنی کار سے ایک شخص کو ٹکر مار دی ۔ زخمی راہ گیر نیچے پڑا کراہ رہا تھا اور خاتون مسلسل یہ باور کرانے کی کوشش کر رہی تھیں کہ غلطی سر اسر اسی کی ہے ۔ ’’ تم بڑی بے احتیاطی سے سڑک پر چل رہے تھے۔ میں ایک تجربہ […]

’’جرسی تو بہت پیاری ہے تمہاری۔‘‘ارمغان نے تعریفی نظروں سے باقر کی نئی جرسی کو دیکھا۔ ’’لیکن مجھے یہ پسند نہیں ۔آج سردی زیادہ تھی اسی لیے مجبورا ًپہن کر آنا پڑی۔‘‘باقر نے فورا ًاپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ ’’کیوں۔؟‘‘ارمغان اس کی بات سن کر حیران ہوا۔ ’’یہ جرسی میری امی نے بازار کی ایک […]

انیس ، احد، مسعود اور امین اسکول کے میدان میں بیٹھے باتیں کر رہے تھے ۔ ’’ یار ! یہ عبد اللہ آج کل مستقیم کے ساتھ کچھ زیادہ نہیں بیٹھنے لگا ۔‘‘ امین نے کہا ۔ ’’ ہاں یار ! دونوں کی پکی دوستی ہو گئی ہے ۔‘‘احد بولا۔ ’’ عبد اللہ ہی ہر […]

حضرت محمد ؐکے دادا عبدالمطلب کے زمانے میں واقعہ فیل کا بہت چرچا ہوا۔ فیل عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہاتھی ہے۔ حضوراکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی پیدائش سے صرف پچپن دن پہلے یمن کا بادشاہ ’’ابرہہ‘‘ ہاتھیوں کی فوج لے کر کعبہ ڈھانے کے لئے مکہ پر حملہ آور […]

گرمی کی چھٹیاں محمد یوسف ملک ۔ کراچی علی، سعد ، حارث اور شہزاد بہت خوش تھے ۔ گرمی کی چھٹیاں شروع ہو چکی تھیں اور کل وہ لاہور اپنے چچا کے گھر جا رہے تھے جہاں ان کے چچا زاد بھائی حامد اور عبد اللہ بے چینی سے ان کا انتظار کر رہے تھے […]

شکر کی عادت ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ گائوں میں ایک شخص رہتا تھا جس کا نام عدنان تھا ۔ عدنان ایک اچھا انسان تھا ۔ اس کی ایک بیوی اور پانچ بچے تھے۔ وہ کافی خوشخال تھا اور اچھی زندگی بسر کر رہا تھا ۔ وہ کھیتی باڑی کرتا تھا اور خوب منافع […]

کتاب کا نام: پیارے بالاں دا پیارا رسول مصنفہ :ڈاکٹر فضیلت بانو ناشر :یو ۔ ایم پبلی کیشنز قیمت :200/-روپے رابطہ برائے خریداری:03167330163-،03086621245 ڈاکٹر فضیلت بانو کا نام بچوں کے لیے اجنبی نہیں ، خصوصاً ان بچوں کے لیے جو ماہنامہ بقعۂ نور کے ساتھ ساتھ ماہنامہ پھول بھی پڑھتے ہیں جس میں ڈاکٹر فضیلت […]

’’علی کوریڈور سے گزر رہا تھا اور اْس کے ہاتھ میں مزیدار چاکلیٹ کا کاغذ تھا۔ سچ بتاؤں تو میرے منہ میں پانی بھر آیا۔ سوچا کہ وہ ابھی آئے گا اور میرا منہ کھول کر ریپر اندر ڈال دے گا مگر یہ کیا اْس نے وہ کاغذ ہوا میں اچھال دیا اور یہ جا […]

’’ چوہدری صاحب آپ نے لائبہ بیٹی کے بارے میں کیا سوچا ہے ۔‘‘ بیگم رابعہ نے چوہدری نثار کو مخاطب کر کے فکر مندی سے پوچھا۔ چوہدری صاحب کے ماتھے پر بل پڑ گئے ۔ ’’کیوں ؟ کیا ہوا ہے میری بیٹی کو جو میں اس کے بارے میں سوچوں؟‘‘ بیگم رابعہ نے سر […]

ہائے کرونا یہ کرونا، وہ کرونا تنگ آگئے ہم ،ہائے کرونا گھر کے در اب بند ہوگئے ہیں اندر رہ کر تنگ ہوگئے ہیں ابو، آپی، بھیا ارقم گم ہوگئے موبائل میں ہر دم اس کا چارجر ،اس کا چارجر چوبیس گھنٹے چلتا چارجر امی بھی بیزار کھڑی ہیں تھامے ہینگر ڈانٹ رہی ہیں آن […]

یہ پرچم پاکستان کا ہے یہ سبز ہلالی پرچم ہے اس پر اِک چاند اور تارا ہے ہے عزت اس کی ہر دل میں یہ جان و دل سے پیارا ہے نشاں یہ ہمارے ایمان کا ہے یہ پرچم پاکستان کا ہے اس کی خاطر ہم نے لاکھوں قربان کئے بچے بوڑھے بہنوں کی عصمت […]

بیت بازی اقبال سے اقبال بھی آگاہ نہیں ہے کچھ اس میں تمسخر نہیں واللہ نہیں ہے یقیں محکم ، عمل پیہم، محبت فاتح عالم جہادِ زندگانی میںہیں یہ مردوں کی شمشیریں نام لیتا ہے اگر کوئی ہمارا ، تو غریب پردہ رکھتا ہے اگر کوئی تمھارا ، تو غریب بنیاد ہے کاشانۂ عالم کی […]

حمد اللہ سب کا مالک ہے رازق ہے اور خالق ہے ارض و سما ہیں سارے اُس کے سورج چاند ستارے اُس کے وہی تو سب کا والی ہے باغ کا وہ ہی مالی ہے بارش وہ برساتا ہے ہوا بھی وہ ہی چلاتا ہے بیماری دے، شفا بھی دے کبھی نہ چھوڑے ،ندا بھی […]

واہ مز ا آگیا شاخ پر جب لگے سبز ڈوڈے تھے یہ سبز چادر لیے ان میں دانے بنے شکل چوکور سی اور کچھ گول بھی اِک طرف نوک تھی پودے ہلتے تھے جب ایسے لگتا تھا تب کان میں بالیاں پہنے ہیں ڈالیاں یا کہ پہنے ہوں ہار گول اور نوک دار جیسے دلہن […]

پرچم پرچم اپنا سبز ہلالی رتبہ اس کا سب سے عالی نصرت ، شان اور شوکت والا اس کا پھریرا رفعت والا اُجلی اُجلی اس کی رنگت بن گیا یہ ہر گھر کی زینت سب سے بڑھ کر اس کی عظمت ہر دل میں ہے اس کی عزت پاک وطن کا یہ رکھوالا خوشیوں کی […]

جگنو کی مشکل جگنو کی اک دن لڑائی ہوئی پتنگے کی بے حد پٹائی ہوئی جہاں جائوں پیچھے چلا آئے یہ جو بیٹھوں تو بھن بھن مچائے ہے یہ یہ چکر پر چکر لگاتا رہے بھگائوں پر مجھ کو بھگاتا رہے میں کھائوں میں کھیلوں میں جائوں جہاں چلا پیچھے پیچھے یہ آئے وہاں سنا […]

’’ نفس پر چھری پھیریئے ‘‘ میں نے ابھی یہ موضوع ڈا لا ہی تھا کہ سارا نے پڑھ کر سوال داغ دیا – ’’امی اس کا کیا مطلب ہے ؟‘‘ قربانی کا موسم بہار ہے۔سجے سجا ئے بکرے مینڈے اور چھن چھن کرتی اور مٹک مٹک کر چلتی گائیں مو تیوں کے ہار پہنائے […]

ٹک ۔ٹک۔ٹک۔ السلام علیکم ۔ میٹر بینڈ ۷۸۶ پر ہم ریڈیو نورستان سے بول رہے ہیں ۔ صبح کے چھ بجا چاہتے ہیں ۔ آئیے اپنی آج کی مجلس کا آغاز اللہ کے پاک نام سے کرتے ہیں ۔ تلاوت و ترجمہ کے لیے تشریف لاتے ہیں قاری عبد الرحمن ۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم […]

آیا اماں کے رم جھم لاج سے جانے کے بعد اگلی صبح دادی جان اور آسیہ بیگم نے ناشتہ بنایا۔ جویریہ اور جنید نے میز پر برتن لگائے[ مومو نے آیا اماں کے باقی کام سنبھالے ۔ آمنہ اور ابراہیم دونوںناشتہ میز پر لگ جانے کے بعد آئے ؎دادی جان کی تیز نگاہوں سے ابراہیم […]

نیلم پری خوشی خوشی پرستان کی طرف لوٹ آئی تھی ۔ وہ کئی بار دنیا کی سیر کو آ چکی تھی ۔ ہر بار وہ ملکہ عالیہ کے لیے کوئی نہ کوئی تحفہ ضرور لاتی ۔ پرستان کی دوسری پریوں کو بھی اشتیاق ہوتا کہ دیکھیں اس بار نیلم پری انسانوں کی بستی سے کیا […]

گرمیوں کی ایک دوپہر، عمر کے ساتھ عجب واقعہ پیش آیا ۔ وہ اپنے کمرے میں لیٹا کتابیں پڑھ رہا تھا ۔ کمرہ روشن اورآرام دہ تھا، تھوڑی ہی دیر میں اس پرغنودگی طاری ہونے لگی اور وہ خواب دیکھنے لگا ۔ اس نے دیکھا کہ اس کا کمرہ بدل گیا ہے۔ اسے لگا جیسے […]

فہرست آپ کی باجی اللہ کے نام سے شاہدہ سحر حمد(نظم) رقیہ احسان قدافلح من زکٰھا سلیم سیٹھی حضورؐ کا بچپن حفصہ طیبہ اکرام یہ پرچم پاکستان کا ہے حمیرا بنت فرید عمر پر کیا گزری؟(ناول) ڈاکٹر طارق ریاض تحفہ حنا نرگس بھیگ نہ جانا کہیں ام عبد منیب واہ مزہ آگیا (نظم) محمد احمد […]