ثوبیہ عمار

شاہیں کا جہاں اور ۔ ثوبیہ عمار

کچھ دن قبل ہمارے ہاں کہیں سے ایک ڈبل کوٹ بِلّا آگیا۔
میری بیٹیاں بلیوں کی دیوانی ہیں اور یہ محبت انہیں جینز میں ملی ہے ۔ مجھے کچھ خاص محبت نہیں لیکن حضرت ابو ہریرہ ؒکی محبت میں کچھ زیادہ بری بھی نہیں لگتیں ۔
خیر چلتے ہیں اصل بات کی طرف!
بلے کا رنگ بہت خوبصورت اور انداز اور بھی پیارے تھے ۔ میری چھوٹی بیٹی جو بڑے بہن بھائیوں کی دوری کی وجہ سے اداس رہتی تھی اس کے آنے مصروف ہو گئی۔ میں نے بھی بِلے سے اس کی انسیت دیکھتے زیادہ حیل و حجت نہ کی اور بِلّا مستقل ہمارے ساتھ قیام پذیر ہو گیا۔اور ہم نے اس اپنے اشرف المخلوقات کا فائدہ اٹھاتے علم الاسماء کا استعمال کرتے ہوئے اس کا نام ٹام ٹھہرا دیا۔ بس اب سبھی اس کو ٹام ٹام کہنے لگے اور وہ بھی اپنے نام سے مانوس ہو گیا۔
انہی دنوں کچھ چوہوں نے بھی گھر پر حملہ کر دیا ۔ سمجھ نہیں آتی تھی ہیں کہاں لیکن کبھی کچن اور کبھی کمرے میں ان کی کارروائیاں نظر آتیں تو سر پیٹنے کو دل چاہتا۔
پھر ان کی بولڈنیس بڑھی اور سر عام بھاگتے دوڑتے دکھائی دیتے۔ ایک دن کچن میں کام کر رہی تھی…

مزید پڑھیں