عید الاضحی یو م النحر ۱۰ذی الحجہ – ڈاکٹر سلیس سلطانہ چغتائی
قربانی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میںقرب کا بہترین ذریعہ ہے اور اس کی مقبولیت کا دارو مدار تقویٰ اوراخلاص پر ہے ۔ قربانی در اصل ابو الانبیا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یاد گار ہے ۔ مسند احمد اورسنن ابن ماجہ میں حضرت زید بن ارقم سے روایت ہے کہ بعض صحابہ کرام نے آپ ؐ سے قربانی کی حقیقت اوراس کی تاریخ دریافت کیآپ ؐ نے فرمایا ۔ یہ تمہارے (روحانی اورنسلی ) مورثِ اعلیٰ ابراہیم ؑ کی سنت ہے ۔ یعنی سب سے پہلے ابراہیم ؑ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے قربانی کا حکم دیا گیا اور وہ ہمیشہ قربانی کیا کرتے تھے ۔ ان کی اسی سنت اور قربانی کے اس عمل کا حکم مجھ کو اور میری امت کو بھی دیا گیا ہے ۔صحابہ ؓ نے دریافت کیا یا رسول اللہؐ ان قربانیوں کا کیا اجر ہے ۔آپؐ نے فرمایا قربانی کے جانور کے ہر ہر بال کے عوض ایک نیکی ’’صحابہ ؓ نے عرض کیا ۔ کیا اون بھی ‘‘ یعنی اون والے جانوروں کا بھی یہی حساب ہے ۔ آپ ؐ نے فرمایا ’’ہاں اون والے جانور کی قربانی کا بھی اجراسی شرح اور اسی حساب سے ملے گا کہ اس کے بھی…

