دی کنیکٹ سوشل میڈیا میٹ اپ – شہلا خضر
موجودہ دور ڈیجیٹل دنیا کا دور ہے جہاں خیالات، بیانیے اور نظریات صرف چند لمحوں میں کروڑوں ذہنوں تک پہنچ جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا صرف رابطے کا ذریعہ نہیں رہا، بلکہ یہ ایک فکری میدانِ کارزار ہے، جہاں حق و باطل کے بیانیے برسرِ پیکار ہیں۔نوجوانوں کو اس نئے محاذ پر مؤثر انداز میں سرگرم ہونے کی تربیت دینا اہم ہے۔انہیں اپنے نظریات، اقدار، اور دین کی ترجمانی کے لیے جدید ترین ذرائع سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔
سوشل میڈیا کنیکٹ پروگرام اسی لیے ترتیب دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر سرگرم نوجوان خواتین کو دعوت دی گئی تاکہ وہ جدید میڈیا ٹرینڈز اور ٹیکنیک سے آگاہ ہوں،مؤثر اور با مقصد مواد تخلیق کرنے کی مہارت حاصل کریں، اپنے فکری اور قومی بیانیے کو بہتر انداز میں فروغ دےسکیں،اور سوشل میڈیا کو محض تفریح نہیں، دعوت، شعور اور اصلاح کا ذریعہ بنا سکیں۔نوجوان ڈیجیٹل میدان میں نہ صرف موجود رہیں، بلکہ راہ دکھانے والے بن سکیں۔اس پلیٹ فارم پر نوجوان نسل کو نہ صرف اظہارِ رائے کا موقع ملتا ہے اور یہ شعور بھی کہ وہ کس طرح ایک باشعور، مہذب اور بامقصد ڈیجیٹل کارکن بن سکتے ہیں۔ یہ نوجوان خواتین جو مستقبل کی معمار بھی ہیں، جب وہ اپنے قلم،…

