نبی ﷺ پر درود کی فضیلت – بتول اکتوبر ۲۰۲۱
’’ بلا شبہ اللہ اور اس کے فرشتے نبیﷺ پر درود و سلام بھیجتے ہیں ۔ اے ایمان والو! تم بھی ان پر درود بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو‘‘۔(احزاب56) اس آیت مبارکہ میں اللہ تعالیٰ ملاء اعلیٰ میں اپنے حبیب کے مقام عالی کو بیان فرما رہے ہیں کہ وہاں یعنی ملاء اعلیٰ میں خود ذات باری تعالیٰ اور اس کے مقرب فرشتے نبی ؐ پر درودبھیجتے ہیں ۔لہٰذا عالم دنیا کے ساکنین کو بھی حکم دیا کہ وہ بھی صلوٰۃ و سلام بھیجیں تاکہ آسمان والے اور زمین والے سب ہی مل کر رسول اکرمؐ پر درود و سلام کا نذرانہ پیش کریں ۔ اس طرح آسمان وزمین میں آپؐ کا خوب چرچا اور آپ ؐ کے عالی مرتبت کا ذکر ہوتا رہے ۔ آپؐ کا ارشاد گرامی ہے : اللہ کی طرف سے جب رسول اللہ پر صلوٰۃ ہو تو اس کے معنی رحمت کے ہیں