ادارہ بتول

پون صدی کی درخشندہ روایت

ادارہ بتول

پون صدی کی درخشندہ روایت

وہ جنہیں آخرت سدھارنے کا موقع ملا – بتول جون ۲۰۲۲

اللہ کی نگاہِ کرم کے بغیر کوئی کام تکمیل کو نہیں پہنچتا اورجن پر اللہ کی نظر کرم ہو وہ دنیا کے خوش نصیب انسان بن جاتے ہیں۔ڈیلی نیوزامریکہ سے نہال ممتاز نے دل خوش کن تحریر بھیجی ہے ۔ ایمان سے آگہی کا یہ سفر ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ ہدایت صرف اسے نصیب ہوتی ہے جوہدایت کا طالب ہوتا ہے وہ مسلمان خوش نصیب ہیں جنہیں اللہ نے مسلم گھرانوں میں پیدا کیا اور پھر ایمان ، حقانیت اور ہدایت کی نعمت سے مالا مال کیا۔
اس مضمون میں ہالی وڈ اوربالی وڈ کے ان فنکاروں کا ذکر ہے جنہوں نے اسلام قبول کر کے اپنی عاقبت سدھارلی( یہ الگ بات کہ اسلام قبول کرنے کے بعد ان کی زندگیوں میں کیا تبدیلیاں رونما ہوئیں اور کیا نہیں )۔
مقبولیت ، شہرت اوردولت کی چکا چوند والی شوبز کی دنیا اکثر لوگوں کی عقل پر پٹی باندھ دیتی ہے ۔ ہالی وڈ میں اسلام کی روشنی سے منور ہونے والوں میں نمایاں ترین نام مصری ادا کار عمر شیرف کا ہے جسے عموماً عمر شریف پکارا جاتا ہے انہوں نے شوبز کیرئیر کا آغاز 1953ء میں ایک مصری فلم میں ادا کاری سے کیا اپنی عمدہ ادا کاری کی بدولت وہ ہالی وڈ کے فلم سازوں کی نظروں میں آگئے ان کی ا گلی کامیابی 1962 میں فلم لارنس آف عربیہ تھی یہ مصر کے شہر اسکندریہ کے عیسائی خاندان سے تعلق رکھتے تھے ۔ فلمی دنیا میں آمد کے بعد انہیں اپنی ایک ساتھی فنکارہ فاتن حمامہ کی محبت نے اسلام کی طرف مائل کیا یوں عمر نے اسلام قبول کرنے کے بعد فاتن سے شادی کرلی یہ بندھن محض 20 سال چلا پھر دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں ۔ گرچہ عمر نےاسلام شادی کی وجہ سے قبول کیا تھا مگر اب اسلام کی جڑیں عمر شریف کے دل میں اتر چکی تھیں وہ تادم مرگ اسلام پر قائم رہے۔
معروف آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن نے بھی کچھ عرصہ قبل اسلام قبول کرلیا تھا اور اپنا نام مائیکل سے میکائل رکھ لیا تھا موصوف کی بحرین میں رہائش اور ایک مسجد کی تعمیر میں حصہ لینے کی خبریں بھی گردش میں رہیں تاہم ان کی اچانک موت کے باعث ان کے قبول اسلام کی تصدیق نہ ہو سکی ۔
مائیکل جیکسن کے بھائی چیئرمین جیکسن جو خود بھی موسیقی کی دنیا سے وابستہ ہیں 1989ء میںدائرہ اسلام میں داخل ہوئے اور اپنا نام محمد واصف رکھا انہوں نے اس کا اعلان ایک معروف رئیلٹی شو’’ بگ برادرز‘‘ میں شرکت کے دوران کیا ۔ چیئرمین نے موسیقی کی دنیا کو تو خیر باد نہیںکیا تاہم وہ ایک باعمل مسلمان کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔ مائیکل اور چیئرمین کی چھوٹی بہن جینٹ جیکسن بھی اسلام قبول کر کے ایک دولت مند مسلمان کاروباری شخصیت سے شادی کر چکی ہیں ۔
ہالی وڈ کی ایک اور سینئر اداکارہ ایلین برسٹن عرصے سے روحانی سکون کی تلاش میں تھیں اسی تلاش نے انہیں اسلام کی طرف مائل کیا واضح رہے کہ ایلن برسٹن کئی بار آسکر اور ایمی ایوارڈز جیت چکی ہیں ایلن کا تعلق کیتھولک عیسائی گھرانے سے ہے وہ دیگر مذاہب میں ہدایت اور سکون تلاش کرنے کی جدوجہد میں لگی رہیں ۔30 سال کی عمر میں اسلام کے دامن میںانہیں وہ سکون بالآخر مل ہی گیا ۔ چشتی سلسلے کے ایک روحانی مبلغ پیر عنایت خان نے ان کا نام ہادیہ تجویز کیا ۔
معروف برطانوی مصنفہ اور صحافی مریم فرینکو ئس بھی ایسے ہی خوش نصیبوں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے نوجوانی میں اسلام کی دولت حاصل کی ۔مریم فلمی دنیا سے وابستہ ان کی مشہور فلموں میں سینس اینڈ سینبلٹی اور ’’ پا‘‘ شامل ہیں ۔2003میں کیمرج یونیورسٹی سے فارغ التحصیل

ہونے کے بعد انہوں نے اسلام کا مطالعہ شروع کیا اور پھر دائرہ اسلام میںداخل ہو گئیں ۔ ایمل سے مریم ہو گئیں ۔ ان کاکہنا ہے کہ میں نے بنیادی طور پر اسلام کا مطالعہ اپنے مسلم دوستوں کے عقائد کو غلط ثابت کرنے کے لیے کیا تاکہ ان سے بحث کر سکوں جبکہ قرآن پاک کے مطالعے نے مجھے ایمان کی روشنی فراہم کی اور یہ باور کرایا کہ ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے الحمد للہ اب میںحجاب پہنتی ہوں ۔ مشہور برطانوی ماڈل کار لے واٹس کا شمار بھی اسلام کی تعلیمات سے متاثرہ ہو کر ایمان لانے والے خوش نصیبوں میں ہوتا ہے ۔ مسلمان ہونے سے پہلے وہ انتہائی بے باک ماڈلنگ کے حوالے سے جانی جاتی تھیں ۔ قو ت ایمانی نے انہیں یکسر تبدیل کر ڈالا ۔ اب وہ مکمل لباس اور حجاب استعمال کرتی ہیں اور فاطمہ کے نام سے مشہور ہیں ۔
مشہور امریکی مزاحیہ ادا کار ڈیوڈ چیپل نے 1988 میں اسلام قبول کیا تاہم انہوں نے اپنا نام تبدیل نہیں کیا لہٰذا لوگ اس تبدیلی سے نا واقف رہے ۔ ڈیوڈ نے 2005 میں امریکین میگزین ٹائم کو انٹرویو میںاپنے قبول اسلام کا بتایا اورکہا کہ میںنے اپنے لیے بہترین راستے کا انتخاب کرلیا ہے وہ گرچہ راسخ العقیدہ مسلمان کی حیثیت سے تو نہیں جانے جاتے مگر شراب نوشی سے مکمل اجتناب کرتے ہیں ۔
نیپال کی سابقہ مشہور ماڈل اور ادا کارہ پوجا مالا نے بھی خوش نصیبی کا راستہ اسلام منتخب کیا یہ بدھ مت کی پیرو کار تھیں اور بے باک ماڈل گرل بھی ۔ آگے چل کر انہوں نے مختلف ادیان کا مطالعہ کیا ۔ مشرق وسطیٰ ، دبئی وغیرہ کے دوروں کے دوران وہ اسلامی ثقافت سے متاثر ہوئیں اور ان کے دل کو یقین ہو گیا کہ اسلام ہی وہ دینِ حق ہے جس کی وہ متلاشی تھیں ۔ پوجا نے اپنا اسلامی نام آمنہ فاروقی رکھا ہے اور شوبز کو خیر باد کہہ دیا ۔
بھارت بالی وڈ ایسی بہت سی داستانیں اپنے اندر رکھتا ہے ان میں سر فہرست معروف موسیقار اے آر رحمان ہیںتامل ناڈو کے ہندو گھرانے سے ان کا تعلق ہے ۔ ان کا نام دلیپ کمار تھا پہلے ان کی والدہ روحانی سکون کی تلاش میں اسلام کی طرف مائل ہوئیں ۔1984 میں ایک منت قبول ہونے پر اسلام پر ان کا یقین پختہ ہو گیا اور پورا گھرانہ مسلمان ہو گیا ۔ ایسے میں اچھی صحبت ہمدرد دوست اور سب سے بڑھ کر ’’ ہدایت‘‘ بڑا کردار ادا کرتے ہیں ۔ سروج خان کا نام ہندوستانی فلم انڈسٹری میںبڑی کوریو گرافر کی حیثیت سے جانا جاتاہے ۔انہوں نے ایک مسلمان سے شادی کے بعد اسلام قبول کیا تاہم اپنی شادی کو وہ اسلام قبول کرنے کی وجہ نہیں گردانتیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوںنے شادی کی خاطر مذہب تبدیل نہیں کیا بلکہ اسلام کو پڑھنے اور سمجھنے کے بعد انہیں اسلام سے لگائو ہؤا۔
شادی کی خاطر اسلام قبول کرنے والوں میں بھارتی فلم انڈسٹری کی شرمیلا ٹیگور جنہوں نے نواب پٹودی سے شادی کی ۔ امرتا سنگھ ، ممتا کلکرنی وغیرہ شامل ہیں جبکہ یوں بھی ہے کہ سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے دھرمیندر نے ہندو مذہب کی ہیما مالنی سے شادی کی تو اسلام قبول کرنے کا ڈھونگ رچایا کیونکہ بھارتی قانون میں ایک بیوی کی موجودگی میں دوسری شادی کی اجازت صرف مسلم پرسنل لا میںموجود ہے جبکہ حقیقتاً یہ دونوں فنکار اپنے اپنے اصل مذاہب پر ہی قائم ہیں۔
ہم پاکستانیوںکے سامنے مشہور گلو کار جنید جمشید کی مثال ہے کہ کس طرح ایک پاپ گلو کار نے اپنی شہرت اور کیریئر کودائو پر لگا کر اللہ سے لو لگائی اور ایک با عمل مسلمان کی شکل و صورت میں سامنے آیا ۔ اسی کا کہنا تھا کہ :
مولادل بدل دے، میرا دل بدل دے ۔
٭ ٭ ٭

:شیئر کریں

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on linkedin
0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x