ادارہ بتول

پون صدی کی درخشندہ روایت

ادارہ بتول

پون صدی کی درخشندہ روایت

سپراؤٹس- بتول جون ۲۰۲۱

چین 328 کلوگرام کے ساتھ پوری دنیا میں سب سے زیادہ سالانہ فی کس سبزیاں کھانے والا ملک ہے۔ چینی جسیم اور لحیم شحیم نہیں ہوتے۔ بیماریوں کی شرح کسی بھی ملک سے کم اور اوسط عمر کسی بھی ملک سے زیادہ ہے۔
سبزیوں میں ایک کھائی جانے والی چیز مختلف دالوں کے سپراؤٹس بھی ہیں جو فوائد میں قدرتی طور پر دالوں سے دس گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ بنانا بہت آسان اور کھانا بہت مزیدار ہوتا ہے۔
ہاضمے کی درستگی، میٹابولیزم کی بڑھوتری، خون کی کمی کا خاتمہ، وزن میں کمی کا سبب، کولیسٹرول کا خاتمہ، آنتوں کے امراض کے لیے شافی، سکن کی شادابی، بلڈ پریشر کا خاتمہ ، امراض چشم کا خاتمہ، قوت مدافعت میں اضافہ اور وٹامن سی کی وافر مقدار ملتی ہے۔
مونگ، سویابین اور مونگ پھلی کے سپراؤٹس زیادہ قابل ذکر مگر جو یا گندم کے سپراؤٹس زیادہ صحتمند ہوتے ہیں۔
بنانا بہت آسان: ڈیڑھ چمچ مونگ کو کسی بوتل میں پہلے چھ گھنٹے بھگو کر رکھیے۔ پھر پانی گرا کر بوتل کو کھلے ڈھکن مگر نمی والا کپڑا اوپر ڈال کر اندھیرے میں رکھیے۔ صبح شام ایک بار بوتل میں پانی ڈال کر ہلائیے اور پھر پانی گرا کر نمی میں اندھیری جگہ پر رہنے دیجیے۔ تیسرے دن ڈیرھ چمچ مونگ 600 گرام سپراؤٹس میں تبدیل ہو جائیں گے۔ لیموں نمک مرچ کے اضافے کے ساتھ بطور سلاد، بطور ہلکی پکی ہوئی سبزی اور گوشت میں بطور سبزی ڈال کر لطف لیجیے۔
مونگ پھلی کے سپراؤٹس پانچویں دن وٹامن سی کی انتہائی مقدار کے ساتھ صرف سپراؤٹس نہیں وٹامن سی کے کیپسول بن جاتے ہیں۔ یاد رہے یہ حیاتیاتی خوبی صرف مونگ پھلی کے سپراؤٹس میں ہوتی ہے مونگ پھلی میں نہیں۔
مونگ پھلی سپراؤٹس کے لیے ایسی مونگ پھلیوں کا انتخاب کیجیے جو صحیح سالم ہوں۔ چھ گھنٹے کے لیے نیم گرم پانی میں بھگو کر رکھیے اور باقی کے مراحل ویسے ہی جیسے مونگ کے سپراؤٹس کے لیے ہیں۔
غیر ملکوں (مشرق بعید کے ملکوں میں) تو ہر گروسری مارٹ سے بنے بنائے سپراؤٹس یا ایسی مشینیں بآسانی ملتی ہیں جن سے سپراؤٹس بنائے جا سکتے ہیں۔ ان مشینوں میں پانی کی کی مسلسل فوار کا نظام ہوتا ہے بس۔ یا دو حصوں پر مشتمل ایسے ٹرے بھی ملتے ہیں جس کا اوپر والا چھلنی اور نیچے والا پرات ہوتا ہے۔ پانی خود بخود ڈرین ہو کر نیچے چلا جاتا ہے۔
( سوشل میڈیا سے)

:شیئر کریں

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on linkedin
0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x