محمد رمضان شاکربکری کا بچہ - نور جنوری ۲۰۲۱

بکری کا بچہ – نور جنوری ۲۰۲۱

بکری کا بچہ

بکری کا بچہ گول مٹول
پیٹ اس کا جیسے ہو ڈھول

ٹکر ٹکر دیکھے ہے سب کو
گھما کے آنکھیں گول گول

اچھلے کودے ایسے جیسے
ربڑ کی ہو تی ہےکوئی بال

میں میں میں میں کرتا جائے
بولے میٹھے میٹھے بول

پاس چلا آئے گا شاکرؔ
جلدی سے تُو بانہیں کھول

بکری کا بچہ گول مٹول
پیٹ اس کا جیسے ہوڈھول

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here