ادارہ بتول

پون صدی کی درخشندہ روایت

ادارہ بتول

پون صدی کی درخشندہ روایت

آپ نے پوچھا – نور جنوری ۲۰۲۱

چوہدری قمر جہاں ۔ ملتان
س: کہتے ہیں کہ ہاتھ میں کھجلی ہو تو دولت آتی ہے ۔ لیکن اگر پائوں میں کھجلی ہو تو ؟
ج: اُسے کھجا لینا چاہیے۔
٭…٭…٭
احمد ابراہیم ۔ ملتان
س: کیا خواب تعبیر پاتے ہیں ؟
ج: خواب اور تعبیر کے درمیان جو فاصلہ ہے ، اُسے قوت عمل کہتے ہیں ۔ اگر یہ آپ میں موجود ہے تویقین جانیے آپ کا ہر خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔
٭…٭…٭
سلمان یوسف سمیجہ ۔ علی پور
س: فارعہ آپی، لوگ ہمیں خوش کیوںنہیںدیکھ سکتے ؟ اور خود کیوںکسی حال میں خوش نہیں رہ سکتے ؟
ج:حسد کی بیماری کی وجہ سے ہمیں خوش نہیں دیکھ سکتے اور نا شکری کا مرض خود انھیں خوش نہیں ہونے دیتا۔ لیکن اپنے آپ کو بھی چیک کر لینا چاہیے کہیں ہم بھی تو اس مرض میںمبتلا نہیں ؟
٭…٭…٭
سعدیہ آفتاب۔ کراچی
س: جلدی سے اس پہیلی کاجواب دیں ۔ ایک گدھا دیوار کی طرف منہ کیے ہنستا جا رہا تھا ۔ کیوں؟
ج: اس لیے کہ وہ گدھا تھا۔
٭…٭…٭
ام عمارہ ۔ اسلام آباد
س: امتحان میں بچوں کے فیل ہونے کی کیا وجہ ہوتی ہے ۔ پڑھائی میں دلچسپی نہ لینا یا…؟
ج: کوئی بھی ہو سکتی ہے۔کبھی کبھی تو معصومیت بھی وجہ بن جاتی ہے ۔
’’ باپ نے پوچھا ۔’’ تمھارا آج کا پرچا کیسا ہوا ہے ؟‘‘ بیٹے نے جواب دیا ۔’’ بہت اچھا۔ مجھے کچھ بھی نہیں لکھنا پڑا ۔‘‘ باپ نے حیران ہو کر پوچھا۔’’ وہ کیوں ؟‘‘ بیٹے نے جواب دیا۔ ’’پرچے پر لکھا تھا ، ان سوالوں پر روشنی ڈالیں ، خوش قسمتی سے میری کرسی بالکل بلب کے نیچے تھی اور پرچا روشن ہی رہا ۔‘‘
٭…٭…٭
سعد عثمان ۔ فیصل آباد
س: کیا دعائیں قبول ہوتی ہیں ؟
ج: بالکل ہوتی ہیں ، اس لیے دعا مانگتے وقت احتیاط سے کام لینا چاہیے۔
’’ امجد (فرقان سے)۔’’ کیا تمھاری بچپن کی کوئی خواہش بڑے ہونے کے بعد پوری ہوئی ؟‘‘ فرقان:’’ ہاں ، بچپن میں جب میں لمبے بال رکھنے کی کوشش کرتا تھا تو امی قینچی سے کاٹ دیتی تھیں ۔ اس وقت میں اکثر سوچا کرتا تھاکہ کاش میں گنجا ہوتا۔‘‘

٭…٭…٭

:شیئر کریں

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on linkedin
0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x