اللہ کےنام سے – نوردسمبر ۲۰۲۰
عزیزنوری ساتھیو، السلام علیکم! پھروہی ہم ہیں اورپھروہی دسمبرکامہینہ۔ہماری زندگی کاایک اورسال گزرگیا ۔ دسمبرکےمختصرسےدن ہمیں یاددلاتےہیں کہ زندگی بھی اتنی ہی مختصرہے۔مگرکیاہےکہ ہم ا تنے بھلکڑ ہیں کہ دنیامیں لگ کربھول بھی جاتےہیں۔ کہتےہیں کہ وقت سوناہے۔لیکن حقیقت یہ ہےکہ یہ سونےسےبھی مہنگاہے۔ سونا تو اگرہاتھ سےنکل جائےتودوبارہ بھی حاصل کیاجاسکتاہےمگروقت دوبارہ لوٹ کرنہیں آتا۔کسی شاعرنےکس حسرت سےکہاہےکہ جب آجاتی ہے دنیا گھوم کر پھر اپنے مرکز پر تو واپس لوٹ کر گزرے زمانے کیوں نہیں آتے مگراب کف افسوس ملنےسےکیاحاصل؟ہمارےپیارےنبیﷺنےجہاں زندگی کےہرپہلوپرہماری راہنمائی کی ہے،وہاں وقت کی قدرکاکتنےخوب صورت طریقے سےاحساس دلایا۔آپ ﷺنےفرمایاکہ دوچیزوں کےمتعلق انسان دھوکےمیں پڑارہتاہے۔ آپﷺنےبڑی پیاری نصیحت فرمائی کہ غنیمت جانوجوانی کو بڑ ھا پے سے پہلے ، صحت کوبیماری سےپہلے،تونگری کوغریبی سےپہلے،فرصت کومشغولیت سےپہلے،اورزندگی کوموت سےپہلے۔ اللہ تعالی ہمیں اپنی جوانی،صحت،فراغت،امارت اورزندگی سےفائدہ اٹھانےکی توفیق دےاورہمیں اپنےوقت کوبہترین منصوبہ بندی سےگزارنےکی سمجھ دے۔آمین۔ والسلام آپ کی باجی ٭…٭…٭