ایک آنکھ کی کہانی ۔ کوثر خان
جب سے دائیں آنکھ کا آپریشن ہؤا ہے اور اس نے کام کرنا چھوڑا ہے، بائیں آنکھ پر کافی ذمہ داری اگئی ہے۔ اس کو تنہا ہی وہ سارے کام کرنے پڑ رہے ہیں جو دونوں انکھیں مل کر کرتی تھیں۔ دونوں میں نوک جھونک بھی چلتی رہتی ہے۔ دائیں آنکھ بائیں آنکھ سے شکوہ کرتی ہے، تم تو ساری دنیا کے نظارے کرتی ہو، تم تو دنیا کو دیکھ کر خوب لطف اندوز ہوتی ہو اور مصروف رہتی ہو، مجھے تو اب کوئی کام ہی نہیں۔
بائیں آنکھ اسے سمجھاتی ہے، بھئ! رب کائنات نے یہ دنیا انسانو ں ہی کے لیے تو بنائی ہے، یہ چرند پرند، یہ خوبصورت پھولوں سے بھری کیاریاں یہ ہرے بھرے درخت اور اونچے اونچے پہاڑ، چمکتا ہؤا سورج، حسین چاند، جھلملاتے ستارے …. میں جب یہ سب چیزیں دیکھتی ہوں تو بے اختیار زبان پر اللہ کی حمد و ثنا جاری ہو جاتی ہے اور دل ذکر و شکر سے لبریز ہو جاتا ہے۔ اگر میں اتنی حسین دنیا کو نہ دیکھوں اور رب کا شکر ادا نہ کروں تو رب ناراض ہو جائے گا۔ اور تم کیوں فکر کرتی ہو تمہیں اللہ تعالیٰ جنت کی حسین نعمتوں سے نوازے گا جو یہاں…

