ام ریّان

بے چارہ گھوڑا – نوردسمبر ۲۰۲۰

ایک کسان کے پاس ایک گھوڑا تھا ۔ اُجلی رنگت، مضبوط کاٹھی۔چست و وفا دار ۔ جب تک وہ جوان اور طاقت ور رہا ، کسان اُس سے خوش رہا ۔ اسے پیٹ بھر کر اچھا اچھا چا رہ کھلاتا رہا۔ جب گھوڑا عمر رسیدہ ہو گیا اس کی طاقت اور چستی میں کمی آگئی ۔ اب وہ پہلے کی طرح کسان کا بوجھ نہیں چھو سکتا تھا ، اب کسان کو اس کا چارہ بھاری محسوس ہونے لگا۔ اس نے گھوڑے کی خوراک میںکمی کردی ۔ گھوڑا بے چارہ لاغر ہوتا چلا گیا ۔ اب تو کسان کو اس کا وجود ایک آنکھ نہیں بھاتا تھا ۔ وہ اس سے جان چھڑانا چاہتا تھا۔ ایک دن وہ بڑ بڑایا: ’’اس گھوڑے کو رکھنا سرا سر نقصان کا سودا ہے ۔ اب یہ کسی قابل نہیں ۔ ہاں ، اگر یہ ثابت کردے کہ یہ ابھی بھی طاقت ور ہے

مزید پڑھیں

محشرِ خیال – بتول مارچ ۲۰۲۳

ام ریان۔ لاہور فروری کا بتول موصول ہؤا۔ سر ورق متاثر نہ کر سکا ۔ اس ماہ حصہ نظم کم رہا لیکن افسانوں نے ساری کمی پوری کردی۔ اتنے افسانے کم ہی کسی ماہ میں شائع ہوئے ہیں اوروہ بھی سب ہی اچھے۔ پہلے نمبر پر تو بلا شبہ عینی عرفان کا ’’ کن ‘‘ تھا ۔ اس موضوع پر بہت لکھا جاتا ہے لیکن جس خوبی سے اس افسانے میں پیغام پہنچایا گیا ہے ،وہ اکثر تحاریر میں عنقاہوتا ہے ۔ افسانے کی بجائے ایک لمبی چوڑی نصیحتی گفتگو معلوم ہوتی ہے جبکہ ’’ کن‘‘ میں افسانوی ہیٔت قائم و دائم ہے۔ نبیلہ شہزاد مزاح تو اچھا لکھتی ہی ہیں مگر ’’ رمضان جی‘‘ میں بھی ان کے قلم نے خوب جوہر دکھائے ہیں ۔ شہلا خضر کی تحریر دن بدن نکھرتی جا رہی ہے اور زیادہ مربوط ہو گئی ہے ۔ عالیہ حمید کے لکھنے کا اپنا ایک

مزید پڑھیں