صارم کی کمر میں درد تھا شاید ہوا لگ گئی ہے اس نے سوچا اورکرسی سے کھڑے ہو کر کمر پر دونوں ہاتھ رکھ دیے۔ ایک دو قدم چل کر واپس اپنی کرسی پر بیٹھ گیا ۔ دوسرے کیبن میں بیٹھے لوگ اپنے کاموں میں منہمک تھے انہوں نے اس پر ایک اچٹتی نظر بھی […]
دروازہ ہلکے سے بجا ۔ شہلا اٹھ چکی تھی لیکن بستر جیسے ابھی اُسے جکڑے رکھنا چاہتا تھا ۔ اس نے نرم گرم روئی کے گالے جیسے کمبل کو سمیٹ کر زور سے بھینچا اور گہری سانس لے کر جواب دیا ۔ ’’آجائیں بوا‘‘۔ چالیس پینتالیس سال کی موڈرن بوا دروازہ کھول کر اندر داخل […]
رشیدہ نے باورچی خانے کے ساتھ بنی پڑچھتی پر تام چینی کے برتن ٹکائے ۔ صحن میں جلدی جلدی جھاڑو دی باقی دیگچیاں دھونے کا ارادہ چھوڑ دیا ۔ کمر سیدھی کر کے دل ہی دل میںکہا باقی برتن اماںہاجرہ پھوپھی کے گھر سے آکر خود ھو لے گی ۔رشیدہ نے باہر نکلنے سے پہلے […]
علیزے کی چلبلاہت پورے خاندان میں مشہور تھی ۔ شوخ چنچل ہنسنے مسکرانے والی بات بات پر چٹکلے چھوڑتی ساری سہیلیاں اور چچا زاد خالہ زاد اس پر فدا اور وہ ان پر فدا ۔ جس محفل میں ہوتی باتوں کی آوازیں اور ہنسی بتادیتی کہ علیزے یہاںموجود ہے۔ کالج میں بھی سب کی سہیلی […]