عورت مارچ کو کون سی آزادی چاہیے ؟ – مارچ ۲۰۲۱
8 مارچ کو’’خواتین کا عالمی دن‘‘ منایا جاتا ہے۔ 1907ء سے قرار پایا جانے والا یہ دن منانے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ کئی ممالک میں خواتین کے عالمی دن پر تعطیل ہوتی ہے۔ کئی ملکوں میں اسے احتجاج کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے جبکہ بعض ممالک اس دن کو’’نسوانیت کا جشن‘‘ کے طور پر بھی مناتے ہیں۔ پاکستان میں 8 مارچ 2018ء سے ’’عورت مارچ‘‘ کا آغاز ہوا اور ہر سال یہ مارچ باقاعدگی سے منعقد ہو رہا ہے جس کا مقصد پاکستان میں خواتین کوان کے حقوق دلوانے کے لیے آواز بلند کرناہے۔اقوام متحدہ کا ادارہ ہر سال کے لیے اپنا ایجنڈا اور تھیم جاری کردیتا ہےجس کے مطابق مختلف ممالک اپنی تیاریاں کرتے ہیں۔ سال 2021ء کا تھیم ہے : Women in leadership: Achieving an equal future in a COVID-19 world قیادت میں خواتین:’’ کووڈ19 کی دنیا میں مساوی مستقبل کا حصول‘‘ اس