محشر خیال – حمیرا مودودی
’’ چمن بتول‘‘شمارہ مارچ 2024ء ماہ رمضان المبارک میں ملا ہے ، ٹائٹل پہ درختوں کی خوبصورت بہار دل و نگاہ کو بھارہی ہے ۔
’’ ابتدا تیرے نام سے ‘‘ (مدیرہ محترمہ ڈاکٹر صائمہ اسما کا فکر انگیز اداریہ ) اب کے ہمارا خیال تھا کہ ڈاکٹر صاحبہ کا انتخابات پر تبصرہ نہایت تندو تیز ہوگا لیکن آپ نے نہایت تحمل کے ساتھ ایک مدبرانہ تجزیہ پیش کیا ہے ۔ آپ کے یہ جملے زبردست ہیں ’’ بہر حال اس بار ووٹروں کا جوش و خروش دیدنی تھا ۔ یہ جمہوریت کے لیے لوگوں کی خواہش اور جمہوری عمل کے ذریعے اپنی پسند کے اظہار کا ثبوت ہے ۔ اس شعور کو کام میں لاتے ہوئے سیاسی طور پر بہتری کی نوید لائیں آمین‘‘۔ آپ نے فلسطین کے مسلمانوں پر اسرائیل کے وحشیانہ ظلم و ستم پر بھی صدائے احتجاج بلند کی ہے ۔ پھر آپ نے سوشل میڈیا پر فحش مواد کی بھرمار کے خلاف بھی آواز اٹھائی ہے اوراسے ایک سنگین مسئلہ قرار دیا ہے جس کا بر وقت تدارک ضروری ہے ۔
’’ بتول کی دیرینہ لکھاری اور خوبصورت شاعرہ نجمہ یاسمین یوسف صاحبہ کی رحلت کا پڑھ کے بے حد افسوس ہؤا۔ وہ اپنی خوبصورت شاعری کی…