بتول جولائی ۲۰۲۴کربلا کے سب شہیدوں کے نام - بتول جولائی ۲۰۲۴

کربلا کے سب شہیدوں کے نام – بتول جولائی ۲۰۲۴

کربلا کے سب شہیدوں کے نام

اس جہاں میں حق کی وہ تعبیر ہیں
اصل میں اسلام کی شمشیر ہیں
حشر تک روشن رہے گا ان کا نام
کربلا کے سب شہیدوں کو سلام
حق کی خاطر جان تک قربان کی
سربلندی وہ بنے قرآن کی
حق کی دعوت ہے شہادت کا پیام
کربلا کے سب شہیدوںکو سلام
تا ابد تابندگی وہ پا گئے
ظلمتوں میں روشنی پھیلا گئے
دھر میں سب سے سوا ان کا مقام
کربلا کے سب شہیدوں کو سلام
خون سے سینچا انہوں نے دین کو
اورسکھایا یوں سبق بےدین کو
دوجہاں میں ہےملا ان کو دوام
کربلا کے سب شہیدوں کوسلام
ان کے دم سے زندہ حق کا نام ہے
ان کے دم سے دائمی اسلام ہے
کربلا کے سب شہید اپنے امام
کربلا کے سب شہیدوں کوسلام

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here