بتول جولائی ۲۰۲۴

ہم نہایت ہی دکھی دل اوراشکبارآنکھوں سے اپنے قارئین کو یہ دل دوز خبر پہنچا رہےہیں کہ ہماری ہر دلعزیز بہن ڈاکٹر صائمہ اسما صاحبہ( مدیرہ چمن بتول) کے شوہرنسیم ظفرصاحب مختصرعلالت کے بعد رضائے الٰہی سے اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ نسیم ظفرصاحب مینجمنٹ کنسلٹنٹ اور پاکستان میں لیڈر […]

اوکتاویو پاز میکسیکو کا ایک بڑا شاعر اور ادیب گزرا ہے۔ اس کے بارے میں کسی نے کہا تھا کہ اس سے ملتے ہوئے آپ کو لگتا ہے کہ’’آپ اس کی پوری شخصیت سے مل رہے ہیں‘‘۔ مجھے یہی احساس نسیم ظفر اقبال صاحب سے مل کر ہوا۔ درمیانہ قد، گٹھا ہوا فربہی مائل جسم، […]

نسیم ظفر اقبال صاحب اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ جب 5 جون کی رات ساڑھے گیارہ بجے رضوان سیفی نے روتے ہوئے استاد محترم کی اچانک رحلت کی خبر غم دی تو یک دم شاک لگا۔ ایک عہد کا یوں اچانک اختتام کو پہنچنا غم دے گیا۔ نسیم ظفر اقبال صاحب ایک مایہ ناز وِلڈرنس […]

واردات سعدیہ نعمان ایک سال اور سرک گیا تھا اور ایک بار پھر اسے جنوری کے اس یخ بستہ دن کا سامنا تھا آہیں بھرتا بین کرتا چیختا چنگھاڑتا ہوا دن…..وہ خود سے الجھتا ہوا باہر نکل آیا کوئی منزل نہ تھی بس یونہی آوارگی ….. اندر کے شور سے گھبرا کے اس نے سوچا […]

5اور 6 جون،2024 کی درمیانی شب تقریبا ً بارہ بجے میری بھانجی ڈاکٹر آمنہ آفتاب کی کال نے چونکا دیا۔ اگرچہ میں ابھی تک جاگ ہی رہی تھی ،پھر بھی بے وقت کال دیکھ کر بے اختیار منہ سے نکلا ’’یا اللہ ! خیر‘‘۔دوسری طرف سے آمنہ نے پہلے خیریت پوچھی اور پھر تحمل سے […]

خاتونِ پاکستان محترمہ فاطمہ جناح کی حیات و خدمات کے روشن پہلو (31 جولائی 1893ء تا 9جولائی 1967ء) دنیا کی تاریخ پرنگاہ دوڑائیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہےکہ وہی قومیں زندہ پائندہ رہتی ہیں جو اپنے مشاہیر اورقومی رہنمائوں کو عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اوران کی قومی خدمات کو فراموش نہیں کرتیں […]

جون اورجولائی کے مہینے میں گرمی اورسورج کی تپش اپنے عروج پر ہوتی ہے ۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ چند احتیاطی تدابیر اختیارکر کے گرمی کے مضراثرات سے بچا جائے۔اس مضمون میں ہم گرمی کے موسم کے اثرات اور ان کی احتیاط کیسے کی جائے، پربات کریں گے ۔ میرے ذاتی خیال کے […]

اللہ رب العزت نے انسان کو احسن تقویم پہ بنایا۔ اور اپنی ذات کی پرتیں کھولنے کے لیے ہر دور میں خود انسان تحقیق اور دریافت کے سمندر میں غوطے لگاتا رہا ہے۔ اللہ الخالق نے بھی سورہ حم سجدہ آیت 53 میں یہی فرمایا: ’’عنقریب ہم انہیں اپنی نشانیاں آفاق عالم میں بھی دکھائیں […]

سانحہ کربلا تاریخِ اسلام کا ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کا ایک دل گداز واقعہ ہے، اس واقعہ نے عالم اسلام پررنج وکرب عزم وہمت کے جوگہرے نقوش چھوڑے ہیں اتنے کسی اورواقعہ نے نہیں چھوڑے ۔ زندگی کی رمق اورجوجوہرانسانیت کی حیات میں نظرآتا ہےتو یہ سب نواسۂ رسولؐ جگرگوشۂ بتول کی شہادت عظمیٰ […]

ہمیں وہ کبھی بوڑھی اور عمر رسیدہ نہیں لگیں ، ہر دم جواں ! پیہم رواں ! ان کے ساتھ گفتگو میں کبھی مرتبے اور عمروں کا تفاوت حائل نہیں ہوا ، انہوں نے کبھی اپنے علم و فضل کی دھاک بٹھانے کی کوشش نہیں کی ، کبھی اپنے تقوی کا رعب نہیں جھاڑا ۔ […]

چنبیلی اور مولسری کی خوشبو میں بسی ہوئی مہک نے مشام جان کو معطر کر دیا ۔میں نے سیٹ پر سے سر اٹھایا۔ کھڑکی سے جھانکا ۔’’جنت کدہ‘‘ کی عظیم الشان محل نما عمارت اپنے جاہ و جلال کے ساتھ اسی طرح کھڑی تھی۔ جامن ، آم، امرود ، لوکاٹ کے گھنے گھنے درختوں کے […]

’’امی امی کہاں ہیں آپ ؟امی بات سنیں‘‘ فروہ باہر سے بھاگتی ہوئی آئی۔ سانس بری طرح پھول رہا تھا اور بریکنگ نیوز پہنچانے کی خواہش میں قدم تیز ہی نہیں اندھا دھند دوڑی چلی آرہی تھی ۔ نویدہ آٹا گوندھ رہی تھی باورچی خانے سے ہی پکارا۔ ’’کیا ہوا؟ کون سی اہم خبر مل […]

ڈاکٹرام کلثوم۔لاہور ’’بتول‘‘نے زہرہ عبد الوحید نمبر شائع کرکے ملت اسلامیہ کی اس مایہ ناز خاتون کو جو خراج عقیدت پیش کیا ہے اسے پڑھ کر بے اختیار دل سے نکلا حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا۔ اور ہم جیسے کمزور ، کم فہم بندے اپنے رب کی ان نعمتوں کا حق […]

’’شازمہ بازار جارہی تھی۔ ہانیہ بھی تیار ہوگئی اسے کچھ کتابیں خریدنی تھی۔ منال سے ساتھ چلنے کا پوچھا تو اس نے منع کردیا‘‘۔پھپھو میرا موڈ نہیں ہے ۔ ویسے بھی میں کون سا الگ پڑھتی ہوں۔ ہانیہ کے ساتھ ہی تو پڑھتی ہوں۔ اس کو پتہ ہے کون سی کتابیں لینی ہیں۔ ’’چلو جیسے […]

کربلا کے سب شہیدوں کے نام اس جہاں میں حق کی وہ تعبیر ہیں اصل میں اسلام کی شمشیر ہیں حشر تک روشن رہے گا ان کا نام کربلا کے سب شہیدوں کو سلام حق کی خاطر جان تک قربان کی سربلندی وہ بنے قرآن کی حق کی دعوت ہے شہادت کا پیام کربلا کے […]

وہ اس فلیٹ کی سیڑھیاں چڑھتی ایک گہری نظر اوپر نیچے ڈال رہی تھی ، دوسری منزل کے آخری زینے پر آکر اس کا یہ فیصلہ حتمی تھا کہ یہ وہ محل وقوع ہر گز نہیں جہاں روما گھر لینا چاہتی تھی ۔ انگلی گھنٹی پر رکھ کر اب وہ دروازہ کھلنے کا انتظار کر […]

آخری مریض دیکھ کر اس نے تھک کر بابر کو آواز لگائی بابر… جلدی سے سب کچھ سمیٹ لو آج بہت دیر ہو گئی ہے افف گیارہ بج رہے ہیں۔ ’’جی میڈم بس آپ پندرہ منٹ مجھے دیں میں نے کافی کچھ سمیٹ لیابس پندرہ منٹ اور….‘‘ یہ سیما کا ڈینٹل کلینک تھا اور بابر […]

شیطان انسان کا ازلی دشمن ہے۔تخلیق آدم کے وقت ہی شیطان نے اللہ تعالیٰ کی حکم عدولی کی، اورانسان سے دشمنی کی واضح بنیاد رکھی۔’’اس نے آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے سے انکار کیا ، وہ اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں پڑ گیا اور نافرمانوں میں شامل ہو گیا‘‘۔(البقرۃ،۳۴) قرآن کریم میں اسے’’ ابلیس‘‘بھی […]

اچھی پرورش اور تربیت کے ذریعے اولاد دنیا کی زندگی کی آرائش اور آنکھوں کی ٹھنڈک بھی ثابت ہو سکتی ہے اور آخرت کے لیے صدقہ جاریہ بھی۔ اولاد نسل انسانی کی بقا کا ذریعہ ہونے کے ساتھ والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک، رحمت و برکت اور رزق کے نزول کا ذریعہ بھی بنتی ہے۔ […]

السلام علیکم ورحمتہ اللہ ! صائمہ بیٹی : انا للہ واناالیہ راجعون ، غم بہت بڑا ہے الفاظ ساتھ نہیں دیتے اللہ کے لیے کی گئی محبت سہارا بنتی ہےآپ مجھے اپنی بیٹیوں کی طرح عزیز ہیں۔ آپ کا غم میں اپنے دل میں محسوس کرتی ہوں ۔اللہ آپ کاوالی وارث ہےوہی آپ کا حامی […]