ادارہ بتول

پون صدی کی درخشندہ روایت

ادارہ بتول

پون صدی کی درخشندہ روایت

زندگی میں ناکامی اور کامیابی- بتول اکتوبر ۲۰۲۱

ناکام زندگی کا باعث بن جانے والی 13 چیزیں اور کامیاب زندگی سے روکنے والی 22 عادتیں جنہیں چھوڑنا ضروری ہے

ایک صحافی نیپولین ہل نے 20 سال کا عرصہ لگا کر 500 سے زائد اپنی محنت سے کامیاب ہونے والے افراد پر تحقیق کی اور اس کے بعد ایک کتاب تحریر کی۔اپنی اس کتاب میں امیر ہونے کے’ ‘ راز‘ بتانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے زندگی میں ناکامی کا باعث بننے والی بڑی وجوہات کا بھی ذکر کیا۔
یہاں ان میں سے کچھ کا ذکر کیا جارہا ہے جن پر قابو پاکر ہوسکتا ہے آپ بھی اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرپائیں۔
1۔کوئی واضح مقصد نہ ہونا
ایسے شخص کی کامیابی کی توقع نہیں کی جاسکتی جس کے پاس کوئی مقصد یا واضح ہدف نہ ہو۔ مثال کے طور پر اگر امیر ہونا چاہتے ہیں تو بچت کے اہداف کا تعین کریں اور پھر اپنے مالی منصوبے کو تشکیل دیں۔
2۔عزم سے محرومی
نیپولین ہل لکھتا ہے کہ ہم ایسے کسی شخص کے بارے میں کیا امید کرسکتے ہیں جو زندگی میں آگے بڑھنا ہی نہ چاہتا ہو اور مشکلات کی قیمت چکانے کے لیے تیار نہ ہو۔ کامیابی آسانی سے نہیں ملتی اور آپ کو اس کے حصول کے لیے تحمل اور تسلسل سے کام کرنا ہوتا ہے۔
3۔اپنی تعلیم کا مناسب استعمال نہ کرنا
کالج کی ڈگری اس وقت تک کارآمد یا کامیابی کے لیے فائدہ مند نہیں جب تک آپ اس کا اطلاق اپنی زندگی کو منظم کرنے کے لیے نہیں کرتے۔ تعلیم کا حصول صرف علم کے لیے نہیں بلکہ اس کی افادیت اور تسلسل سے اطلاق کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔
4۔نظم و ضبط کی کمی
ڈسپلن یا نظم و ضبط خود پر کنٹرول سے حاصل ہوتا ہے اور اس کا مطلب ہے کہ لوگوں کو اپنی منفی چیزوں پر زیادہ کنٹرول کرنا ہوتا ہے، اگر انسان اپنی ذات کو ہی فتح نہیں کرسکتا وہ دنیا میں کیا کرے گا۔ زندگی میں کامیابی کے لیے آسان بنیادی فارمولا ہے کہ بچت زیادہ خرچہ کم، مگر کم خرچہ کرنے کے لیے ڈسپلن کی ضرورت ہوتی ہے۔
5۔اپنا خیال نہ رکھنا
کوئی بھی شخص کامیابی سے لطف اندوز اچھی صحت کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اگر آپ زیادہ کھانے، منفی خیالات اور ورزش سے دوری اختیار کرتے ہیں تو ان عادات کو ترک کرنا ہی زیادہ بہتر ہے کیونکہ ان پر خود آپ کا ہی اختیار ہوتا ہے۔
6۔تسلسل کی کمی
بیشتر افراد آغاز تو اچھا کرتے ہیں مگر اختتام کرنے میں ناکام رہتے ہیں، لوگ شکست کے ابتدائی آثار دیکھ کر ہمت ہار دینے کے عادی ہوتے ہیں۔ تو کبھی اس وقت تک نہ روکیں جب تک آپ کا مقصد پورا نہ ہوجائے، بیشتر کامیاب افراد میں اپنی ناکامیوں کا سامنا کرنے اور ان پر قابو پانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
7۔منفی سوچ
ایسے شخص کی کامیابی کی کوئی امید نہیں ہوتی جو منفی شخصیت کا حامل ہو، کامیابی کا حصول دیگر افراد کے ساتھ مل کرکی جانے والی کوششوں کے باعث حاصل ہوتی ہے اور منفی شخصیت کسی کا تعاون قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتی۔
8۔کمزور قوت فیصلہ

صحافی نیپولین ہل تحریر کرتا ہے کہ کامیابی کی منازل طے کرنے والے سینکڑوں افراد کا تجزیہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان سب میں

ایک عادت مشترک ہوتی ہے اور وہ ہے فیصلہ کرنے سے ہچکچاتے نہیں۔ جیسے کہا جاتا ہے کہ غلط فیصلہ کرنا کوئی فیصلہ نہ کرنے سے بہرحال بہتر ہوتا ہے۔
9۔خطرات مول نہ لینا
جو لوگ خطرات مول نہیں لیتے ان کی زندگی کا انحصار دیگر افراد کی رائے پر ہوتا ہے جو وہ ان کے لیے منتخب کرتے ہیں، بہت زیادہ محتاط رہنا لاپروائی کی طرح نقصان دہ ہے۔ زندگی درحقیقت امکانات سے بھرپور ہوتی ہے جن کا سامنا کرنا ہی کامیابی کی ضمانت بن سکتا ہے۔
10۔ناپسندیدہ ملازمت ؍کام سے چپکے رہنا
کوئی بھی شخص اس وقت کامیاب نہیں ہوسکتا جب وہ اسی کام کو کرتا رہے جسے وہ پسند نہ کرتا ہو، کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ ایسے شعبے کا انتخاب کیا جائے جس میں آپ پورے دل سے کام کرسکیں۔
11۔جوش سے محرومی
جوش و جذبے کے بغیر کسی کو قائل نہیں کیا جاسکتا، جوش درحقیقت چھوت کی طرح ہوتا ہے اور جس میں یہ ہو، اسے ہر طرح کے گروپ میں کھلی بانہوں کے ساتھ خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
12۔تنگ نظری
تنگ نظری یا محدود ذہنیت کا حامل شخص کسی بھی شعبے میں آگے نہیں بڑھ سکتا، درحقیقت آپ کو دوسروں کے خیالات کو کھلے ذہن سے سننا ہوتا ہے، نئے خیالات کا تصور اور جدت لانا ہوتی ہے اور کامیاب افراد کی سوچ عام لوگوں سے مختلف ہوتی ہے۔
13۔دانستہ بددیانتی
بددیانتی مختصر مدت کے لیے کچھ کامیابیاں تو دلا سکتی ہے مگر یہ کامیابی کا مستحکم ذریعہ نہیں۔ جو لوگ دانستہ طور پر بددیانتی کا مظاہرہ کرتے ہیں وہ جلد یا بدیر کسی مشکل میں ضرور پھنستے ہیں اور ساکھ سے محرومی کے ساتھ زندگی میں ناکامی کا بھی شکار ہوجاتے ہیں۔
آئیے اب کامیابی کی بات کرتے ہیں ۔زندگی میں کامیابی کی خواہش کسے نہیں ہوتی اور یقیناً آپ کو بھی ہوگی مگر ایسا کس طرح ممکن ہے؟
کامیاب افراد کی زندگی کا تجزیہ کرنے والے یہ بھی لکھتے ہیں کہ زندگی میں کامیابی کے لیے کچھ باتوں کو چھوڑنا ضروری ہے۔درحقیقت تقدیر کے ساتھ اس کی کنجی آپ کی چند عادات میں بھی چھپی ہوتی ہے جو بظاہر بے ضرر ہوتی ہیں، مگر آپ کو ناکامی کی جانب دھکیل رہی ہوتی ہیں یا یوں کہہ لیں کہ کامیابی کے حصول میں مددگار ثابت نہیں ہوتیں۔تو اگر آپ زندگی میں کامیابی کے خواہشمند ہیں تو ان چند سادہ چیزوں یا عادتوں سے پیچھا چھڑا لیں۔
1۔پرفیکٹ یا مثالیت پسند بننے کی کوشش
مثالیت پسند درحقیقت ناکامی کی جانب لے جاتا ہے، یہ زندگی میں بہتری لانے کا کوئی اچھا ذریعہ نہیں بلکہ یہ آپ کے اندر یہ احساس جگاتا ہے کہ آپ کبھی بھی کسی دوسرے فرد جتنا اچھا نہیں بن سکتے اور یہ خیال آپ کو زندگی کی دوڑ میں پیچھے لے جاتا ہے۔
2۔چھوٹے مقصد کو ذہن میں رکھنا
اپنے خیالات کو کشادہ کریں اور بڑے مقصد کو جگہ دیں، آگے بڑھنے کا عمل کئی بار تکلیف دہ ہوتا ہے مگر یہ کامیابی کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔
3۔بناوٹی شخصیت
کمزوری کا اظہار دیکھنے اور سننے میں حقیقی اور ہمت بڑھاتا ہے، سچ اور جرات ہمیشہ ہی قابل اطمینان نہیں ہوتے مگر یہ شخصیت کو مضبوط ضرور بناتے ہیں۔
4۔خوش قسمتی کا انتظار
قسمت کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں اور اچھے مواقعوں کا آپ کی جانب آنا قسمت کے باعث ہوسکتا ہے مگر اس بات کو یاد رکھنا چاہیے کہ اگر آپ اس کا انتطار کرتے رہیں گے تو کسی بھی قسم کی کامیابی آپ کے قدم نہیں چوم سکے گی، تو خود کو آگے بڑھنے کے لیے ہمیشہ تیار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔
5۔کسی بھی چیز کا انتظار
ہم درحقیقت اس وقت خود کو بیوقوف بنارہے ہوتے ہیں جب ہم سوچتے ہیں کہ درست وقت، درست مقام اور درست شخص کا انتظار کرکے

ہی ہم کامیاب ہوسکتے ہیں، مگر وہ موقع ہر وقت موجود ہوتا ہے جسے دریافت کرنا ہوتا ہے کیونکہ وہ آپ کو دریافت نہیں کرتا۔
6۔اجازت کی ضرورت
دیگر افراد کے خیالات کو اپنے اندر قبضہ نہ کرنے دیں، یہ محض وقت کے ضیاع سے زیادہ کچھ نہیں۔
7۔اکیلے کوشش کرنا
چاہے آپ اکیلے کربھی سکتے ہوں تو بھی آپ کو تنہا کام کرنے کی صورت میں کامیابی کے لیے دوگنا زیادہ کام کرنا پڑے گا جبکہ تفریح کا عنصر بھی زندگی سے غائب ہوجائے گا۔
8۔ایسے وعدے جو پورے نہ کرسکیں
وعدہ ویسے تو کرنا نہیں چاہیے اور اگر کریں تو اسے پورا کرنے کی کوشش کریں تاکہ دیگر افراد آپ پر اعتماد کرسکیں۔
9۔اپنی کمزوریوں سے چمٹے رہنا
ہر شخص کی زندگی میں کمزور پہلو ہوتے ہیں، ان پر محنت کرکے قابو پانے کی کوشش کرنے کے ساتھ اپنے مضبوط پہلوؤں پر زیادہ توجہ مرکوز کریں۔
10۔دیگر افراد پر الزام تراشی
یہ بزدلی کی نشانی ہے اور اس کی قیمت آپ کو اپنے احترام اور وقار کی صورت میں چکانا پڑتی ہے۔
11۔ماضی میں گم رہنا
ماضی میں گم رہنے کی عادت زندگی میں آگے بڑھنے ہی نہیں دیتی، آپ کو تو بس حال میں زندہ رہنا چاہئے جہاں سے مستقبل کا آغاز ہوتا ہے۔
12۔ہر ایک کو مطمئن کرنے کی کوشش
آپ زندگی میں ناکامی کو اس وقت یقینی بنالیتے ہیں جب آپ ہر ایک کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہیں، خود کو مطمئن کرنے اور کسی ایسے شخص کو جو آپ کے لیے بہت اہم ہو، مطمئن کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے اور بس!
13۔کینہ یا حسد رکھنا
یہ وقت کے ضیاع سے زیادہ کچھ نہیں جبکہ یہ عادت خوشی اور قناعت کی بھی دشمن ہے۔
14۔تبدیلیوں سے دور بھاگنا
زندگی میں تبدیلی وقت کے ساتھ ساتھ آتی ہے، چاہے آپ کی اجازت سے ہو یا نہ ہو، اس کا سامنا کرنا ہی بہترین راستہ ہے اور ہمیشہ اسے اپنے لیے بہترین بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
15۔کبھی غلطی نہ کرنے کی کوشش کرنا
خطرات سے گریز اور جرأت مندی کا مظاہرہ نہ کرنا آپ کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی ہوسکتی ہے۔
16۔یہ کہنا کہ’ ‘میں نہیں کرسکتا/کرسکتی‘
کبھی بھی ہار تسلیم نہیں کرنی چاہیے وہ بھی اس لیے کیونکہ حالات آپ کو سخت محسوس ہوتے ہیں اور کبھی بھی خود سے منفی انداز میں گفتگو نہیں کرنی چاہیے۔
17۔چغل خوری
چھوٹی سوچ رکھنے والے افراد چغلیاں کرنے کے شوقین ہوتے ہیں، اس کے برعکس اپنے خیالات پر بات کریں اور جب بھی لوگوں کے بارے میں بات کریں تو ہمدردانہ اور ان کی معاونت کا خیال کرتے ہوئے کریں۔
18۔ناکامی پر ہمت ہار دینا
ناکامی کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ہمت ہار کر ایسے گریں کہ دوبارہ اٹھ ہی نہ سکیں۔ ناکامی کے بعد ہی کامیابی کا راستہ کھلتا ہے۔
19۔شکایات کرنا
اگر آپ گزرے وقت کے بارے میں شکایات کرتے ہوئے وقت گزارتے ہیں تو آپ اپنے آنے والے کل کو کبھی بہتر بنانے کے لیے وقت نہیں نکال سکتے۔
20۔منفی سوچ رکھنے والوں کی صحبت
اگر ایسے افراد آپ کے ارگرد ہوں تو وہ آپ کو بھی نیچے لانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، اگر آپ کے دوست ایسے ہیں تو اب وقت ہے

کہ خود کو ان سے اوپر یا آگے لے جائیں۔
21۔دیگر افراد سے موازنہ
موازنہ درحقیقت آپ کی زندگی میں موجود خوشی کے خاتمے کا ایک اور بڑا ذریعہ ہے، کبھی اس بات کی فکر نہ کریں کہ دیگر افراد کیا کام کررہے ہیں۔
22۔یہ سوچنا کہ آپ فرق نہیں لاسکتے
ہم میں سے ہر ایک زندگی میں فرق لاسکتا ہے اور اکٹھے مل کر ہم بہت کچھ بدل سکتے ہیں۔
٭ ٭ ٭

؎۱ ڈان نیوز

 

:شیئر کریں

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on linkedin
0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x