آپ کی باجیاللہ کےنام سے - نور مارچ ۲۰۲۱

اللہ کےنام سے – نور مارچ ۲۰۲۱

نوری ساتھیو!
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
مارچ کامہینہ آگیاہے۔موسم بدل گیاہے۔دن بڑےہوگئےہیں۔یہ وہ بہترین وقت ہوتاہےجب ہم دل جمعی،مستعدی اورخوشی سےاپنےکام نمٹاسکتےہیں،اگرہم چاہیں۔جی ہاں ، اگرہم چاہیں۔ہم میں سےکچھ لوگ ہیں جنھیں کام ٹالتےرہنےکی عادت ہے۔کچھ سست اورکاہل ہیں۔کچھ خوش گمان کہ جب اٹھیں گےفٹافٹ کام ہوجائے گااورکچھ عدم اعتماد کاشکارکہ نہ جانےیہ کام کربھی پائیں گےیانہیں؟
یہ سب رویےغلط ہیں۔آپ کوخودپراعتمادہوناچاہیےمگراتنابھی نہیں کہ مناسب منصوبہ بندی اوروقت کالحاظ ہی نہ رکھیں۔وقت کی اہميت کوسمجھیں۔سستی دوربھگائیں۔اپنےاہداف مقرر کریںاور ان کےحصول کےلیےکوشش کریں۔قرآن میں ارشاد ہے لیس للانسان الا ماسعی۔ انسان کےلیےوہی ہے جس کے لیے اس نے کوشش کی۔
کچھ کام شروع کرنے سے پہلے مشکل معلوم ہوتے ہیں چنانچہ ہم انھیں شروع کرتے ہوئے گھبراتے ہیں مگر اس سے کیا ہوتا ہے ؟کیا کام خود بخود ہو جاتا ہے ؟ نہیں، بلکہ ہم نقصان اٹھاتے ہیں یا محروم رہ جاتے ہیں۔ہمت کیجیے اور کام شروع کیجیے۔ کام کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو، جب انسان ہمت اور ارادہ کر کے شروع کردیتا ہے تو راہیں خود بخود نکلتی چلی آتی ہیں۔
ایسے ہی ایک مشکل کام کا بیڑا قائد اعظم نے اٹھایا تھا۔ ان کی ان تھک محنت اور پر خلوص قیادت نے بالآخر تمام دشوار راہیں ہموار کر دیں اور 23مارچ 1940کو جو قرارداد لاہور منظور ہوئی، اس نے سات سال کے قلیل عرصے میں آزاد پاکستان کی شکل اختیار کر لی ۔ 23مارچ کا دن ہمیں اسی جذبے، لگن، خلوص اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جس نے ایک مشکل کام کو منزل سے آشنا کیا۔ اس پیغام کے ساتھ اجازت دیجیے کہ

لگن ہو جن کے دل میں وہ پہنچ جاتے ہیں منزل تک
حوادث راستے میں جال پھیلایا ہی کرتے ہیں
جواں ہمت سبق لیتے ہیں دنیا میں حوادث سے
زبوں ہمت جو ہوتے ہیں وہ پچھتایا ہی کرتے ہیں

والسلام
آپ کی باجی

٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here