ڈاکٹر کوثر فردوس

حوصلہ – بتول نومبر۲۰۲۰

فاطمہ نے نماز شروع کی ہی تھی کہ اس کے شوہر نے اس کے پیچھے سے آکرکرسی گھسیٹ لی ۔ اگرچہ کرسی پلاسٹک کی تھی مگر اُسے اندازہ ہوگیا کہ کرسی گھسیٹ لی گئی ہے۔ وہ رکوع سے سیدھی ہوئی دوقدم پیچھے ہٹی اورکرسی پر بیٹھ کر دونوں سجدے کر کے اگلی رکعت کے لیے کھڑی ہوگئی ۔ رکوع میں گئی تو پھر کرسی گھسیٹ لی۔اُسے اندازہ ہو گیا کہ اب وہ بہت دورچلی گئی ہے۔ اُس کی توجہ نماز میں کم اورکرسی میں زیادہ تھی ، اب کیا کروں کتنا چلوں؟ نہ چلوں توکیا کروں؟ سجدہ زمین پرکرلوں توپھراُٹھوں کیسے اورتین رکعت بھی ابھی باقی تھیں۔ پھر اُس نے فیصلہ کیا ، رکوع سے کچھ اور زیادہ جھکتی ہوں اور سجدہ ایک اورپھردوسرا کرلیتی ہوں۔ سجدہ کرکے اُس نے تشہد مکمل کی اورسیدھی کھڑی ہو گئی ۔ سورۃ فاتحہ شروع کی تھی کہ تھپڑوں اورمکوں کی بارش شروع ہوگئی۔

مزید پڑھیں

ہیلیو سی نیشن-بتول جنوری ۲۰۲۱

احمد! احمد! رات کے دس بجنے والے تھے‘ وہ بیٹے کے کمرے کے دروازے کے باہر کھڑے آوازیں دے رہے تھے۔ رابعہ نے سنا تو اپنے شوہر کو آواز دی۔ کیا بات ہے‘ وہ لوگ سو چکے ہیں۔ ادھر آئیں نا۔ اپنے کمرے میں میری بات سنیں۔ ہوں… اس کے شوہر واپس اپنے کمرے میں آگئے۔ رابعہ نے پھر پوچھا۔کیا کام ہے احمد سے؟احمد بہو اور چھوٹی گڑیا سونے جاچکے ہیں۔ آپ کو پتہ ہے نا۔ ندا … کون ندا۔ اس کو صبح سات بجے نکلنا ہوتا ہے‘ ہاسپٹل‘ اپنی جاب پر پہنچنے میں اس کو گھنٹہ لگ جاتا ہے۔ رابعہ بولے جارہی تھی۔ آپ کیوں ان کا دروازہ کھٹکھٹا رہے تھے؟ اس کے شوہر دھاڑے۔ ہاں پاگل ہوگیا ہوں اس لئے۔ رابعہ نے فوراً بات پلٹی۔ نہیں‘ میں پوچھ رہی ہوں کوئی کام ہے احمد سے۔ ہاںہاں… اس کے شوہر کو بہت غصہ آرہا تھا۔ رابعہ اس سب کی

مزید پڑھیں

گھریلو ملازمین اور قانون – بتول جون ۲۰۲۳

پاکستان میں گھریلو ملازمین کو کئی مسائل کا سامنا ہے ۔وہ طویل دورانیہ ملازمت ، بہت زیادہ کام لینا ،قانونی تحفظ نہ ہونا، دوران ملازمت بدسلوکی اور کبھی مار پیٹ بھی ہونا ۔چھوٹے بچوں کو کام کے لیے رکھنا ،بچوں کے والدین کو ایڈوانس رقم دے کر بچوں کو کام کے لیے رکھ لینا ، تنخواہ کا مقرر نہ ہونا اور کم ادائیگی کرنا ،بروقت ادائیگی نہ ہونا ادارہ جاتی پشت پناہی مہیا کرنا ،کھانا پورا اور بروقت نہ دینا ،پرائیویسی کا لحاظ نہ رکھا جانا وغیرہ گھریلو ملازمین کی کم سے کم تنخواہ اوقات کار وغیرہ صوبائی ملازمین سوشل سکیورٹی آرڈنینس کے دائرے میں آتا ہے۔ دنیا بھر میں کل کتنے افراد گھریلو ملازم ہیں ،اس کے کوئی مستند اعداد و شمار تو موجود نہیں ہیں مگر ایک سروے کے نتیجے میں جو تخمینہ سامنے آیا ہے وہ یہ ہے کہ ہر چوتھے گھر میں ایک ملازم موجود ہےاور

مزید پڑھیں