نبی کریمﷺ کی مجالس اور گھریلو زندگی- بتول مئی ۲۰۲۱
حضور اکرم سید عالم ﷺ کی ذات بابرکات، عالی صفات تمام اخلاق و خصائل، صفات جمال میں اعلیٰ اور اشرف اور اقویٰ ہے ۔ وہ تمام کمالات جن کا عالم امکان میں تصور ممکن ہے ، سب کے سب نبی کریم ؐ کو حاصل ہیں ۔ حضرت انسؓ فرماتے ہیں کہ نبی اکرمؐ علم و حکمت کے سب سے زیادہ جاننے والے تھے۔سب سے زیادہ محترم، سب سے زیادہ منصف ، سب سے زیادہ حلیم و بردبار، سب سے زیادہ پاک دامن اور عفیف اور لوگوں کو سب سے زیادہ نفع پہنچانے والے اور لوگوں کی ایذارسانی پر سب سے زیادہ تحمل کرنے والے تھے۔ نبی کریم ؐ کی مجالس خیرو برکت آپؐ کی مجلس حلم و علم ، حیا و صبر اور متانت و سکون کی مجلس ہوتی تھی اس میں آوازیں بلند نہ کی جاتی تھیں اور کسی کی حرمت پر کوئی داغ نہ لگایا جاتا تھا اور