تحفہ – نور نومبر ۲۰۲۰
نیلم پری خوشی خوشی پرستان کی طرف لوٹ آئی تھی ۔ وہ کئی بار دنیا کی سیر کو آ چکی تھی ۔ ہر بار وہ ملکہ عالیہ کے لیے کوئی نہ کوئی تحفہ ضرور لاتی ۔ پرستان کی دوسری پریوں کو بھی اشتیاق ہوتا کہ دیکھیں اس بار نیلم پری انسانوں کی بستی سے کیا تحفہ لائے گی ۔اُس کی بھی ہمیشہ یہی کوشش ہوتی کہ ایسا کچھ لائے کہ سب عش عش کر اٹھیں۔اب کی بار قدرت اس پر مہر بان تھی ۔ جب پرستان سے اڑا کر وہ دنیا میں پہنچی تو عجب منظر دیکھا ۔ آب و ہوا صا ف تھی ۔ گاڑیوں کا دھواں ، لوگوں کا ہجوم ، شور شرابہ ، افرا تفری ، غل غپاڑہ کچھ نہ تھا ۔ ’’ میں کسی اور سیارے میں تو نہیں پہنچ گئی ؟‘‘وہ خود سے ہم کلام تھی۔ رات ہو گئی تھی ۔ واپسی کا امکان نہ