اللہ بہترین وکیل ہے- بتول مئی ۲۰۲۱
مومن کا وکیل اللہ ہے جو ہر مشکل گھڑی میں اسے سنبھالتا ہے ، بچاتا ہے اورشر سے اس کی اس طرح حفاظت کرتا ہے جس طرح ایک وکیل اپنے Clint کومخالفوں کے ہاتھوں رسوا ہونے سے بچا کر با عزت زندگی گزارنے کا اہل بناتا ہے اور اس سے بڑھ کر جو عمل اور نیتوں کے حساب سے کھرے کھوٹے کو الگ چھانٹ کر رکھ دیتا ہے ۔ میرے ساتھ بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا ۔ ہوایوں کہ ایک دن میری بہو بچوں کے ساتھ شاپنگ کے لیے جا رہی تھی ، میں بھی ساتھ ہو لی ۔ جب گاڑی پارک کی تو وہ کہنے لگی ( میں اس کی خالہ ساس ہوں ) ’’ خالہ جان بہت اچھا ہؤا آپ ساتھ آگئیں ۔ آج ہم دونوں لائبریری بھی جائیں گی اور وہاں سے آپ بھی اپنی من پسند کتاب لے لینا۔ میں نے بچوں کے لائبریری