ہندوستان کی تقسیم اور پاکستان کا قیام ’’آہنگِ باز گشت‘‘ کا ایک باب – بتول اگست ۲۰۲۲ – مولوی محمد سعید
وہ کیا عوامل تھے جو مسلمانوں کو یہاں تک لے آئے تھے ۔ روز مرہ کی زندگی میں تو چند اہم وغیر اہم حقوق و مراعات کے لیے جدوجہد تھی لیکن ذہنوں کی گہرائیوں میں حفاظت ملی کا جذبہ اور عظمتِ رفتہ کی بازیابی کی تمنا کار فرما تھی۔ ہر تحریک نے حکمرانوں کے دبدبہ کو کم کیا اور مسلمانوں میں احساس خوداری پیدا کیا ۔ خلافت کی تحریک نے مسلمانوں کی نگاہ کو ہندوستان کی سرحدوں سے باہر تک وسیع کر دیا ۔ سرخ پوشوں نے انگریز کے دبدبے کو وہاں دھچکا لگایا جہاں اُس نے اپنی پوری عسکری قوت مجتمع کر رکھی تھی ۔ احرار نے تحریکِ آزادی کو گھر گھر پہنچا دیا ۔ خاکساروں نے خلافتِ ارضی کے نام پر مسلمانوں کے عزائم کو بے باکی اور خدمت خلق کے نام پر اُن کی نگاہ کو عفت عطا کی ۔ آج اُن تحریکوں کے نفع و نقصان