محمد سلیم

سپراؤٹس- بتول جون ۲۰۲۱

چین 328 کلوگرام کے ساتھ پوری دنیا میں سب سے زیادہ سالانہ فی کس سبزیاں کھانے والا ملک ہے۔ چینی جسیم اور لحیم شحیم نہیں ہوتے۔ بیماریوں کی شرح کسی بھی ملک سے کم اور اوسط عمر کسی بھی ملک سے زیادہ ہے۔ سبزیوں میں ایک کھائی جانے والی چیز مختلف دالوں کے سپراؤٹس بھی ہیں جو فوائد میں قدرتی طور پر دالوں سے دس گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ بنانا بہت آسان اور کھانا بہت مزیدار ہوتا ہے۔ ہاضمے کی درستگی، میٹابولیزم کی بڑھوتری، خون کی کمی کا خاتمہ، وزن میں کمی کا سبب، کولیسٹرول کا خاتمہ، آنتوں کے امراض کے لیے شافی، سکن کی شادابی، بلڈ پریشر کا خاتمہ ، امراض چشم کا خاتمہ، قوت مدافعت میں اضافہ اور وٹامن سی کی وافر مقدار ملتی ہے۔ مونگ، سویابین اور مونگ پھلی کے سپراؤٹس زیادہ قابل ذکر مگر جو یا گندم کے سپراؤٹس زیادہ صحتمند ہوتے ہیں۔ بنانا بہت آسان:

مزید پڑھیں