میری پریاں – نوردسمبر ۲۰۲۰
میری پریاں اک دن مجھ کو پری ملی کلیوں سی وہ کھِلی کھلی نٹ کھٹ کرتی اس کی ادا چہرہ پھول سا کھلا کھلا مجھ کو پریوں کی رانی لگے ملنے سے اس کے بھاگ جگے رب سے مانگوں اس کی خوشی چہکے باغ میںجیسے کلی وہ ہے میرے دل کی جان ثوائبہ میرے گھر کی شان رحمتِ رب کی اشارہ ہے آنکھ کی ٹھنڈک سادہ ہے خوشی سے آنگن بھرا میرا ساقی پہ ہوا کرم تیرا ٭…٭…٭