ظفر محمود ؔ انجم

حمد(نظم) – نور مارچ ۲۰۲۱

حمد باری تعالیٰ میرے خدا کا سارا جہاں ہے اس کی زمیں اُس کا ہی آسماں ہے کاری گری سے قدرت عیاںہے فن میں ہے یکتا ،ثانی کہاں ہے ہر اک طرح کے موسم بنائے سارے چمن پھول، پھل سے سجائے شمس و قمر میں اُس کی ضیا ہے ہر اک ستارا روشن دِیا ہے ممکن نہیں مالک کو بھلا نا اس کا اشارہ دم آنا جانا نامِ خدا کو ہر دم پکارو تم آخرت کو اپنی سنوارو (ظفر محمود ؔ انجم)

مزید پڑھیں