طیبہ یاسمین

کرایہ دار – بتول اکتوبر۲۰۲۲

طیبہ یاسمین مرحومہ بتول کی مستقل کالم نگارتھیں ۔ ان کے شگفتہ طرز تحریر کا ایک نمائندہ کالم اس بارقندِ مکرر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ۔ کرایہ دار کون ہوتا ہے ؟ اس کی تفصیل اور تشریح تو بیان کرنے کی میرے خیال میں کوئی ضرورت نہیں ۔ کیونکہ یہ ہر ملک کی آبادی کے اہم مکین ہوتے ہیں ۔ ان میں بچے ، بوڑھے ، مرد اور عورت سبھی شامل ہوتے ہیں۔ البتہ اس طبقہ کی مظلومیت ، بے کسی اور بے وقعتی سے کوئی کوئی ہی واقف ہے ۔ یوں سمجھ لیجیے کہ یہ معاشرہ کے دوسرے درجہ کے شہری ہوتے ہیں ۔ ان کا محلہ میں کوئی مستقل سماجی مقام نہیں ہوتا اور ان سے سماجی لین دین ، میل ملاقات اور راہ و رسم بڑی عارضی سی ہوتی ہے ۔ محلہ کے تصفیہ طلب معاملات میں ان کی رائے کو بڑی کمزور حیثیت

مزید پڑھیں

اماں حشمت – بتول جون ۲۰۲۳

اماں سچ بتائو تم کہیں جن تو نہیں؟ ایک انوکھی ہستی کا تذکرہ، مرحومہ طیبہ یاسمین کے چٹکیاں لیتے طرزِ تحریر میں جو انہی کے ساتھ خاص تھا۔ اگرچہ اماں حشمت کو اس دنیائے فانی سے کوچ کیے ہوئے تین برس ہو چکے ہیں مگر اپنی عظیم اور عجیب و غریب شخصیت اور گوناں گوں خصوصیات کی بنا پر آج بھی ہمارے دلوں اورذہنوں میں زندہ و جاوید ہے۔ دن میں کئی بار مختلف مواقع پر سب افراد خانہ کو اپنی یاد اور کمی کا احساس دلاتی ہے ۔ آپ بھی سوچیں گے کہ آخر اماں کون تھی اور اس میں ایسی کون سی خاص بات تھی کہ وہ ہمیں اتنا یاد آتی ہے تو جناب یوں تو اماں مدد گار کی حیثیت سے ہمارے گھریلو کاموں کے لیے آئی تھی مگر پھر گھر بھر پر یوں چھا گئی کہ ہم سب پس منظر میں چلے گئے اور اماں کی

مزید پڑھیں