ماحولیاتی آلودگی – بتول جون ۲۰۲۲
آج کی دنیا کا سنگین مسئلہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے شجر کاری کی اہمیت ماحولیاتی کے تحفظ کے لیے پیڑ پودوں کابنیادی اور اہم کردار ہے ان میں زہریلی گیسوںکو تحلیل کر کے آکسیجن فراہم کرتے ہیں سبزہ زار علاقے ہر جاندار کے لیے صحت بخش ہوتے ہیں اورفرحت افزا بھی ، ہرے بھرے علاقے میں جو روحانی سکون اور ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے وہ کسی جگہ نہیں ہو سکتا، اس لیے اسلام نے شجر کاری اور زمینوں کی آباد کاری کی بڑی ترغیب دی ہے ۔فضائی آلودگی کو کم کرنے میں ہرے بھرے درختوںاورپیڑ پودوں کابنیادی کردار ہے ، اسی لیے متعدد روایات میں پیڑ پودے لگانے کی ترغیب دی گئی ہے ۔ حضرت ابو ایوب انصاری ؓ حضرت خلاد بن السائب ؓ، حضرت جابر بن عبد اللہ ؓ، حضرت ابوالدرداؓاور حضرت انس بن مالک ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول ؐ کویہ ارشاد فرماتے