بہت تکلیف ہوتی ہے – بتول فروری ۲۰۲۱
بہت تکلیف ہوتی ہے بہت تکلیف ہوتی ہے کہ جب اخلاص کے رشتے چھنا چھن چور ہوتے ہیں جنھیں اپنا سمجھتے ہیں ہر اک دکھ ان سے کہتے ہیں یکا یک دور ہوتے ہیں فقط آہیں ہی بچتی ہیں کہ دل ان کے رویوں پر غموں سے چور ہوتے ہیں انہیں کچھ کہہ نہیں سکتے ادب کے کچھ تقاضے ہیں وفاؤں کے قواعد ہیں انہی کی لاج رکھنے کو بہت مجبور ہوتے ہیں بہت تکلیف ہوتی ہے کہ جن کے دکھ پہ دل تکلیف سے اپنے تڑپتے تھے وہی مشکل میں ہم کو دیکھ کر مسرور ہوتے ہیں حریم شفیق