محشر خیال ۔ پروفیسر امینہ سراج
پروفیسر امینہ سراج ۔ اسلام آباد
جنوری 2025کے’’چمنِ بتول‘‘ نے اہل قلم و قرطاس میں سے ایک اور اہم شخصیت کے’’خفتگانِ خاک‘‘ میں شامل ہونے کی خبر سنادی۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔
جو بادہ کش تھے پرانے وہ اٹھتے جاتے ہیں
کہیں سے آبِ بقائے دوام لےساقی
محترمہ فرزانہ چیمہ جن کی تحریریں ہم عرصۂ دراز سے پڑھتے آ رہے تھے….خوش قسمت ہیں وہ لوگ جوخاک میں مل کر پنہاں نہیں ہو جاتے ۔ ان کے نقشِ پا عالم آب و خاک میں نہ صرف نظر آتے رہتے ہیں بلکہ لالہ و گل کی صورت بھی نمایاں ہو جاتے ہیں۔ قانتہ رابعہ نے اپنی تعزیتی تحریر کو کیا خوب عنوان دیا ہے’’اے رہبرِ فرزانہ!‘‘ اے مالکِ دو جہاں ! اے ربِّ کریم ! اس رہبرِ فرزانہ کے ساتھ جن لوگوں کی دعائیں شامل ہیں ان میں اس ناچیز کی دعائیں بھی شامل کر لینا۔ ان کی دینی و علمی وقلمی خدمات کو قبول فرمانا اور ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دینا۔ آمین
٭٭٭
پروفیسر خواجہ مسعود ۔ اسلام آباد
اُودے اودے رنگوں کے پیارے پھولوں سے مزین جنوری کا ٹائٹل بہت دیدہ زیب ہے ۔دیکھ کے پاکیزگی اور نفاست کا احساس ہو رہا ہے ۔
’’ ابتدا تیرے نام سے ‘‘ آپ…

