بدلتی رت ۔ فرحت طاہر
نومبر 1970 ء ،حیدرآباد، سندھ
’’ چچی جان ! شاہینہ کو چھوڑ جائیں…..ابھی تو الیکشن کی وجہ سے اسکول بند ہوں گے ‘‘ روحی نے اپنی چچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:
شاہینہ اور اس کے بہن بھائی اپنی والدہ کے ہمراہ عید منانے تایا جان کے گھر کراچی سےآئے ہوئے تھے ۔ ملک کے حالات اورچھوٹے بچوں کے ساتھ سفر آسان نہیں تھا لیکن چونکہ دادی جان بھی یہاں تھیں اور ان کے ابا ملک سے باہر تھے تو یہ ہی مناسب فیصلہ تھا۔
’’ نہیں بالکل نہیں ! امی ووٹ ڈالنے جائیں گی تو پپو کو کون سنبھالے گا ؟ ‘‘ ماجد بھائی نے شاہینہ کا بازو پکڑتے ہوئے کہا تو سب ہنس پڑے ۔ امی جان نے پیار سے اپنے بارہ سالہ بیٹے کو دیکھا جو اپنےوالد کی غیر موجودگی میں بہت ذمہ دار بن گیا تھا اور بول پڑیں ۔
’’ ہاں بھئی میرا ماجد اخبار پڑھتا ہے ،ریڈیو پر خبریں سنتا ہے اور اپنے نانا کے ساتھ بیٹھ کر گفتگو کرتا ہے ۔ اس کے سیاسی شعور کو ہرگز ہلکا نہ لیں ‘‘۔
اس محفل کے ساتھ ہی الوداعی لمحات آگئے اور وہ سب کراچی واپس ہولیے۔
گھر پہنچتے ہی امی جان تو گھر کے کاموں میں لگ گئیں اور بچے…

