شگفتہ عمر

وراثت کے قوانین – شگفتہ عمر

ۜوراثت کی تعریف اور اہمیت
وراثت کے لغوی معنی کسی چیز کا ایک شخص سے دوسرے شخص یا ایک قوم سے کسی دوسری قوم کی طرف منتقل ہونا ہے۔ قانونی اصطلا ح میں وراثت سے مراد ’’میت کی ملکیت کا زندہ ورثا کی طرف منتقل ہونا ہے ‘‘۔
متوفی کے مال واسباب جن اہل خانہ میں تقسیم کیے جاتے ہیں ، ان کے بارے شرعیت میں تفصیلی ہدایات دی گئی ہیں، جنہیں وراثت کے قوانین کہا جاتا ہے ۔
وراثت کے ارکان
(۱) مورث: و ہ شخص جو ترکہ چھوڑ کر وفات پا گیا ہے
(۲) وارث: وہ افراد جو شرعیت کے مطابق مرنے والے کے ترکہ میں حق دار ہیں۔
(۳)ترکہ: وہ منقولہ و غیر منقولہ جائیداد جو کسی شخص کی وفات کے وقت اس کی ملکیت ہو۔ مکان ، دکان، زمین ، فیکٹری ، کار ، موٹر سائیکل ، بینک اکائونٹ، پرووڈنٹ فنڈ ، انشورنس کی رقم ، کتابوں کی رائلٹی ، سیونگ سرٹیفکیٹ، گریجیوٹی وغیرہ۔
ترکہ کی تقسیم سے پہلے انجام دیے جانے والے اہم امور
سب سے پہلے ترکہ میت کی تجہیز و تکفین پر خرچ کیا جائے گا۔ اس کے بعد جو مال بچ جائے گا وہ میت کے ذمہ واجب الادا قرض کی ادائیگی میں استعمال ہو گا ۔ اگر میت نے…

مزید پڑھیں

انسانیت اس قعرِ مذلت میں کیسے گری – بتول نومبر ۲۰۲۲

ہم جنس پرستی اور ہم جنس شادی، چند حقائق
کائنات میں موجود تمام جاندار اشیامیں فطرت نے نر اور مادہ کا فرق بقائے نوع اور تناسل (reproduction)کے لیے رکھا ہے۔ دونوں کی یکجائی سے ان کی نسل چلتی ہے اور اسی مقصدکے لیے ان کے درمیان کشش رکھی گئی ہے۔ فطرت کے انہی مقاصد کو پورا کرنےکے لیے انسانوں کے درمیان خاندان کا ادارہ وجود میں لایا گیا جو نکاح کے ذریعے شوہر اور بیوی میں باہم رفاقت و تسکین اور اولاد کی پیدائش، پرورش اور تربیت کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ انسان نے اپنے ارادے و اختیار کی آزادی کی بنا پر زندگی کے جن مختلف رویوں میں راہ فطرت سے انحراف کیا، اس میں جنسی خواہش کی تسکین کا انحراف بھی شامل رہا۔ البتہ ان رویوں کو پسندیدگی کی نظر سے نہیں دیکھا جاتا تھا بلکہ مذہبی اور معاشرتی حوالوں سے مغرب اور دیگر علاقوں میں اسے 19ویں صدی تک ممنوع اور قابل سزا جرم بھی تصور کیا گیا۔
بیسویں صدی کے وسط سے ہم جنس پرستی کی تحریک اجتماعی طور پر مضبوط ہونا شروع ہوئی اور بتدریج پیش قدمی کرتے ہوئے اکیسویں صدی کے آغاز میں ہم جنس شادی کے آغاز پرمنتج ہوئی اور آج 33ممالک میں ایسی شادیوں…

مزید پڑھیں