ڈاکٹر فرید احمد پراچہ

دو پاکیزہ روحیں – ڈاکٹر فرید احمد پراچہ

آپا زہرہ عبدالوحید ؒ ایک مثالی تحریکی خاتون رہنما تھیں، ان کے شوہر محترم عبد الوحید خان ؒ بھی ایک مثالی تحریکی رہنما تھے،اور آپا زہرہ اور محترم عبد الوحید خان ؒ کا گھرانہ بھی ایک مثالی تحریکی گھرانہ تھا،اور ہے۔
محترم عبدالوحید خان ؒ کو میں نے پہلی مرتبہ 1963 ء کے اجتماع عام کے موقع پر دیکھا تھا۔میں اس وقت آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا۔ابا جی مولانا گلزار احمد مظاہری مرحوم تو پہلے ہی لاہور میں تھے۔اور میں اماں جی مرحومہ کے ہمراہ سرگودھا سے قافلے کے ساتھ آیا تھا۔جب اجتماع عام پر حکومتی غنڈوں کا حملہ ہؤا اور انہوں نے سٹیج پربراہ راست فائرنگ کی تو میں اسٹیج پر ہی اپنے ٹیپ ریکارڈر کے ہمراہ موجود تھا۔ مولانامودودی ؒ محترم کھڑے تقریر فرما رہے تھے۔کسی نے کہا کہ مولانا آپ بیٹھ جائیےآپ نشانہ ہیں۔تو مولانا نے یہ تاریخی جملہ کہا کہ اگر آج میں بیٹھ گیا تو یہاں کھڑا کون رہے گا۔یہ تاریخی جملہ میں نے خود سنا۔جب غنڈے قناتیں توڑ کر نکلے تو میں اور ارشاد اصلاحی بچگانہ تجسس میں ان کے پیچھے نکلے۔
اسٹیج کے دائیں طرف کتابوں کے اسٹال تھے۔ہم نے دیکھا کہ غنڈے اسٹالوں کو الٹا رہے تھے۔ایسے میں محترم عبد الوحید خان ؒ…

مزید پڑھیں