اٹھتے ہیں حجاب آخر سوالات کے جوابات پر مبنی حکیمانہ گفتگو سے انتخاب؎۱ – پروفیسراحمد رفیق اختر
دلوں پر مہر کیسے
میرےشیخ علی بن عثمان فرماتے ہیںکہ انسان کے دل پر دوطرح کے حجاب وارد ہوتے ہیں ۔ ایک کو وہ خطرات کہتے ہیں ۔ ایک کو وطنات کہتے ہیں ۔ جب پہلی مرتبہ دل پر کوئی خطرہ وارد ہو ، تو وہ کچھ دیر کے لیے ٹھہرتا ہے اور انسان ندامت سے رجعت کرے ، تو وہ خطرہ دور ہو جاتا ہے ۔ اس سے انسان کا دل ، صاف اورشفاف ہو جاتا ہے ۔ مگر اگر خطرے کی نگہداشت نہ کی جائے تو وہ خطرہ وہاں موجود رہتا ہے ۔ اس کی سنس بڑھتی ہے ۔ حتیٰ کہ وہ خطرہ وطن بن جاتا ہے ۔ جب کوئی خطرہ وطن بن جاتا ہے تو وہ خطرہ حجاب اوررہن بن جاتا ہے ۔ حجاب اور رہن دل کو مستقل گرفت میں لے کر حقیقت شناسی خداوند سے دور کر دیتا ہے ۔ اسی کو اللہ تعالیٰ دلوںپرمہر لگانے کے ذکر کی مثال دیتے ہیں ۔
سوال یہ ہے کہ مہر کیسے لگتی ہے ؟ کیا بعض پیدا ہی مہر کے ساتھ ہوتے ہیں یا کہ یہ ایک Degenerating Processہے ۔ ایک ایسا پراسیس جس میںدین فطرت پر پیدا ہؤا بچہ یا ایک انسان اپنی سلامتی صحت کے ساتھ ہوتے…

