فاخرہ نواز

راز – فاخرہ نواز

آج نادیہ بہت خوش تھی ۔ آخر خوش کیوں نہ ہوتی آج اس کی عزیز ترین بچپن کی سہیلی حمیرا اُس سے ملنے آ رہی تھی ۔ تقریباً پندرہ سال کے بعد اُن کی ملاقات ہو رہی تھی ۔ دونوں ہم جماعت اور ایک ہی محلہ میں رہتی تھیں ۔میٹرک انہوں نے اکٹھا کیا تھا ۔ پھر حمیرا کی شادی کینیڈا میں مقیم اس کے خالہ زاد سے ہو گئی اور وہ رخصت ہو کر کینیڈا چلی گئی نادیہ کو یاد تھا کہ اُس کی رخصتی پر کیسے وہ بلک بلک کر روئی تھی اور کتنے ہی دن اس کی جدائی میں آنسو بہاتی رہی تھی ۔ شروع شروع میں تو فون پر بات چیت ہوتی رہی پھر حمیرا گھر داری اور نادیہ کالج میں مصروف ہو گئی یوں بات چیت کا وقفہ بڑھتے بڑھتے ختم ہو گیا ۔ پڑھائی مکمل کرنے کے بعد نادیہ نے کچھ عرصہ سکول میں نوکری کی اور پھر اس کی بھی شادی ہوگئی۔
اور آج پندرہ سال کا عرصہ گزر چکا تھا حمیرا کا صبح فون آیا کہ میں پاکستان آئی ہوئی ہوں او دوپہر کا کھانا تمہارے ساتھ کھائوں گی ۔ نادیہ کے پیروں میں جیسے بلیاںبندھ گئی تھیں ۔ جلدی جلدی سارے کام…

مزید پڑھیں